Tag: انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کو  2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ، جس کے تحت ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کےعلیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے اس حوالے سے کہا کہ تقسیم سےادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی ، ریگولیٹری میں عملےکی تعداد350 کےقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔

    خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری میں کوشش ہوگی کانٹریکٹ افسران و عملےکورکھا جائے گا، مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینےکے اقدامات کئے جائیں گے۔

    خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2 حصوں میں تقسیم کی منظوری دی تھی۔

  • بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی نے پاکستان کا اہم دورہ ملتوی کر دیا

    بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی نے پاکستان کا اہم دورہ ملتوی کر دیا

    کراچی: بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی (ایکاؤ) نے پاکستان کا اہم دورہ ملتوی کر دیا جو سول ایوی ایشن کے آڈٹ کے سلسلے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی آڈٹ ٹیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے سیفٹی اقدامات پر تحفظات کی کلیئرنس کے سلسلے میں شیڈول دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

    ایکاؤ آڈٹ ٹیم کو 5 جولائی کو پاکستان پہنچنا تھا، تنظیم نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں اضافے کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا، سی اے اے نے ایکاؤ کا دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    سی اے اے کے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے بتایا کہ ایکاؤ سے ہم نے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھی آڈٹ کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں اتھارٹی نے ایکاؤ کو ای میل ارسال کی ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاؤ کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

    نادر شفیع کا کہنا تھا کہ ایکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے اقدامات پر مبینہ طور سے 80 فی صد اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خصوصی آڈٹ کیا جائے۔