Tag: انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن

  • لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا

    لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا، جس سے 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل لاؤنج میں امیگریشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔

    جس کے بعد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن رات 10بجے تک کیلئے بندکردیا گیا، امیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے پردورانیہ بڑھایا گیا۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ آج سہ پہرساڑھے لاہور سےجانے اور آنیوالی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    لاہور سے جانے اور آنےوالی 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ دوحہ سےلاہورآنے والی قطرایئر کی پرواز کا طیارہ واپس خالی روانہ کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن کاعمل مکمل نہ ہونے سےطیارہ مسافروں کولیے بغیردوحہ چلا گیا۔

    ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیکنیکل ٹیم نے سسٹم کی بحالی کا کام شروع کردیا، جیسے ہی امیگریشن سسٹم بحال ہوگا فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا جائے گا۔

  • ساڑھے7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

    ساڑھے7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد: اسکردوایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ، ساڑھے7ہزارفٹ بلندی پرقائم اسکردو ایئرپورٹ بلند ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن نے احسن اقدام کرتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا اور تیاریاں شروع کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کے جون جولائی تک ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے ، ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

    سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹ کی توسیع کے حوالے کام جاری ہے ،اسکردو ائیرپورٹ کو ہر موسم کے لئے قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رن وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم بھی نصب کئے جائیں گےاور خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہو سکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 12 ہزار فٹ جبکہ سیکنڈری رن وے 8ہزار 500فٹ طویل ہے، اسکردو ائیرپورٹ کے توسیع منصوبے کے بعد پروازوں میں واضح اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

    سی اے اے کی ٹیم نے چند سال قبل مکمل سروے بھی کیا تھا ،سروے کے بعد پی آئی اے کے ائیر بس 320 طیارے نے لینڈنگ بھی کی تھی ،اسکردو ائیر پورٹ کو فنگشنل ہو ئے 71سال مکمل ہو گئے ہیں۔