Tag: انٹرنیشنل مارکیٹ

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی!

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی!

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں گراوٹ کا شکار ہیں۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ 73 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

    پچھلے مہینے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 77.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا جبکہ برینٹ کروڈ 81.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا تھا۔

    تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔