Tag: انٹرنیشنل میڈیا

  • انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا

    اسلام آباد : انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا، بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے پاکستان میں روٹی کی بڑھتی قیمتوں پر رپورٹ شائع کردی۔

    بی بی سی نے پاکستان کے ادارہ شماریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دو سو روپے سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ گیس کی بندش اورکم پریشرنے لوگوں کی دشواریوں میں اوراضافہ کردیا ہے اور لوگ روٹی کے لیے تندور کا رُخ کرتے ہیں۔

    بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی پچیس روپے اور نان تیس روپے میں مل رہا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔

    مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی ، دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

    اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔