Tag: انٹرنیشنل کرکٹ میں انوکھا اعزاز

  • جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ میں انوکھے اعزاز کے حامل بن گئے

    جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ میں انوکھے اعزاز کے حامل بن گئے

    جیمز اینڈرسن کے حصے میں ایک اور منفرد اعزاز آگیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی انھیں اس اینڈ سے بولنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جو انہی کے نام سے منسوب ہے۔

    انگلینڈ کے گرائونڈ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ اینڈرسن کے لیے یوں یادگار بن گیا کہ گرائونڈ کے اسی اینڈ سے بولنگ کرنے کا موقع ملا جو فاسٹ بولر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں جیمز اینڈرسن شاندار اعداد و شمار کے مالک ہیں اور انھوں نے اب تک 181 ٹیسٹ میچز میں 688 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

    اسی طرح 194 ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ 269 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اینڈرسن نے 18 بار بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

    کسی کرکٹر کی خدمات کو سراہنے کے لیے کرکٹ گرائونڈ میں موجود کسی بھی پویلین کو اس کٹرکر کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہوتا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی نے اپنے ملک کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹمیوں کے مابین تاریخی ایشیز کا چوتھا ٹیسٹ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں جاری ہے جس میں کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لیے ہیں۔