Tag: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

  • ٹی ٹوئنٹی کی حالیہ رینکنگ میں کن دو پاکستانی بیٹرز نے لمبی چھلانگ لگائی؟

    ٹی ٹوئنٹی کی حالیہ رینکنگ میں کن دو پاکستانی بیٹرز نے لمبی چھلانگ لگائی؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے، دو نوجوان پاکستانی بیٹرز نے لمبی چھلان لگاتے ہوئے رینکنگ میں جگہ بنالی۔

    آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں جارح مزاج قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے نمایاں ترقی کی ہے، صاحبزادہ فرحان نے 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنائی ہے وہ بیٹرز کی رینکنگ میں 97 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 389 ہے۔

    حسن نواز نے بھی 14 درجے چھلانگ لگئی، 500 پوائنٹس کے ساتھ وہ 54 ویں پوزیشن پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔

    بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگز میں دونوں بیٹرز نے نمایاں ترقی پائی ہے۔

    ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا دو درجے ترقی کے ساتھ 91 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اوپنر صائم ایوب بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 62 ویں پوزیشن پر براجمان ہوئے۔

    اسٹار بیٹر بابر اعظم کی رینکنگ میں پھر کمی آئی ہے وہ 14 ویں اور محمد رضوان 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، محمد حارث 65 نمبر پر موجود ہیں، فخر زمان کا رینکنگ میں81 واں نمبر ہے۔

    دوسری جانب نوجوان جارح مزاج بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے ان کے وہم وطن تلک ورما کو رینکنگ میں تیسری پوزیشن دی گئی ہے۔

    بولرز کی ٹاپ 20 رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی 35 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی تنزلی کے بعد 26 ویں اور 24 ویں اور نمبر پر موجود ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، انگلش اسپنر عادل رشید دوسرے اور بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-pak-india-clash/

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کی اہم میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کی اہم میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی

    پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج ہونے والی بورڈ میٹنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی، آئی سی سی نے فیصلہ کیا کہ میٹنگ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دوبارہ ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران شامل تھے، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر ٹورنامنٹ نہیں کروائیں گے۔

    جبکہ آئی سی سی کی جانب سے معاملے کو حل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کوئی حل طلب فارمولا کل نکال لیا جائے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر چکے ہیں اور کئی بار دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے اور مکمل ایونٹ اپنے ہی ملک میں کرائے گا۔

    جبکہ گزشتہ روز بھی پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے گفتگو میں کہا تھا کہ زخم سہہ لیں گے لیکن بے عزتی نہیں اٹھائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنا واضح موقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

    آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔ چیمپئنر ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے، اللہ نے چاہا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اب تک جاری نہیں کیا جا سکا ہے، تاہم براڈ کاسٹرز کو 5 دسمبر سے پہلے معاملے کا حل نکلنے کی امید ہے۔

  • بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارت کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ کردیا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

     بھارتی حکومت سے بھات کی ٹیم کو بھیجنے سے منع کیا، کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ہوا تو یواےای میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بھی ٹیم پاکستان نہ جانے کی خبریں چلائی تھیں ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد آج رات کراچی پہنچے گا

    چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد آج رات کراچی پہنچے گا

    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد آج رات کراچی پہنچے گا، آئی سی سی کا وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم، لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

    آئی سی سی کا 6 رکنی  وفد میں ایونٹ آرگنائزرز سمیت سیکیورٹی  نمائندے شامل ہیں، وفد قانون نافذ کرنے والےاداروں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کریگا، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹ کا معائنہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور پھر لاہور کا دورہ کرے گا، آئی سی سی وفد دورہ مکمل کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والا مجموعی طو پر یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

  • آئی سی سی نے شوپیس ایونٹ کی میزبانی بھارت کو دینے پرغور شروع کردیا

    آئی سی سی نے شوپیس ایونٹ کی میزبانی بھارت کو دینے پرغور شروع کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے شوپیس ایونٹ کے میزبان ملک کیلئے بھارت کو منتخب کرنے پرغور کرنا شروع کردیا ہے۔

    سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے فرار کے بعد بنگلہ دیش میں بدامنی کی صورتحال ہے، اسی کے پیش نظر آئی سی سی نے بھارت کو 2024 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے متبادل کے طور پر رکھا ہے، بھارت کو متبادل مقامات میں سے ایک کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش سیاسی انتشار کے سبب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے، اگرچہ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں ابھی 57 دن باقی ہیں اور پہلا میچ 3 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونا ہے۔

    معروف کرکٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات، بھارت اور سری لنکا کو دس ٹیموں کے ورلڈکپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بیک اپ مقامات کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جو کہ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ، ان کی سیکیورٹی ایجنسیوں اور اپنے خود مختار سیکیورٹی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    ادارے کا کہنا تھا کہ ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے، ہماری ترجیح تمام شرکا کی حفاظت اور بہبود ہے۔

  • بابر اعظم نے اپنی کھوئی ہوئی بادشاہت دوبارہ حاصل کر لی

    بابر اعظم نے اپنی کھوئی ہوئی بادشاہت دوبارہ حاصل کر لی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں بابر اعظم چوتھے سے 5ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 7 درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے۔

  • ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پی سی بی کا مؤقف

    ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پی سی بی کا مؤقف

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا  مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں، پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارت جانے کیلئے حکومت کی رہنمائی ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی نے رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کردیا

    آئی سی سی نے رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے اسپنر باؤلر رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے کہا کہ رویندرا جڈیجہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔

    جڈیجا کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بال ٹمپرنگ قرار؟

    یہ واقعہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 46ویں اوور میں پیش آیا، جب جڈیجا نے میدان میں موجود امپائروں سے اجازت لیے بغیر میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی۔

    جڈیجا فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد کرکرکٹر نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔

    آن فیلڈ امپائر نتن مینن اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر مائیکل گف اور چوتھے امپائر کے این اننت پدمنابھن نے یہ الزام عائد کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔

     

  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا

    دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کے اختتام کے بعد ورلڈ کپ کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

    آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور آسٹریلیا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولرز لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوفرا آچر، جیسن رائے، جو روٹ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ بھارت کے بلے باز روہت شرما اور فاسٹ بولر جسپریت بمرا، آسٹریلیا کے ایلکس کیری اور مچل اسٹارک ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہیں۔

    بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی آئی سی سی کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، سپر اوور میں بھی میچ برابر ہونے پر انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈریز پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔

    ورلڈ کپ فائنل کے مین آف دی میچ انگلینڈ کے بین اسٹوکس قرار پائے تھے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے۔

    ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ بھی 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی۔ دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

    بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کام یابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہم راہ جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جب کہ پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے، 77 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    دوسری طرف آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، انڈیا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔