Tag: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

  • متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متنازعہ ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کل اس سلسلے میں سنگاپور میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں لیگ کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ کے ٹیموں کے دو مالکان پر اپنے تحفظات ظاہر کر دیے، متنازعہ ٹی ٹین لیگ وقت کے ساتھ ساتھ متنازعہ ترین ہوتی جا رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ ہفتے کو ہوگی جس میں نجی لیگز کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بی بی سی کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے ایک ٹیم اونر کو لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے تحفظات مزید بڑھ گئے۔

    آئی سی سی نے لیگ کے دو فرنچائز مالکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی، ٹی ٹین لیگ کے معاملات پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ منگل کو اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ ہفتے کو ہوگی جس میں نجی لیگز کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ رواں ماہ آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلر ڈائس نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا


    جیف ایلر ڈائس نے کہا کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

  • ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    شارجہ : ٹی ٹین سمیت دیگر لیگز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    [bs-quote quote=”آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا، اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ مذکورہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس کے مالی معاملات دیکھے جائیں گے،کسی لیگ کے بارے میں اطمینان نہ ہوا تو اسے اجازت نہیں ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی


    یاد رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز پر بھارت میں انگلیاں اٹھیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور بھارتی اداکار سہیل خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

  • ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    لندن : ورلڈ الیون رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، آئی سی سی نے دورے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرلیا، لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی حمایت کا عندیہ دے دیا، آئی سی سی کے مطابق رواں سال لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی۔

    ان میچز کو عالمی کھیل درجہ حاصل ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تفصیلات کااعلان بعد میں کیاجائےگا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، جائلزکلارک


    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو۔


    مزید پڑھیں: آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی

    کرادی، سیٹھی


    جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، جلد ہی پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب

    بنےگا‘نجم سیٹھی


  • آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    دبئی : آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کا قصہ ختم ہو گیا، دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ آگیا، بھارت کو مطلوبہ آمدنی سے بھی محروم ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمہ اور مالی امور پر بحث ہوئی، جس میں بھارت کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کاووٹنگ کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی اجلاس میں دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کو مطلوبہ آمدنی بھی نہ ملی۔ بھارت آئی سی سی کی آٹھ سال کی دو اعشاریہ چھ بلین ڈالرزآمدنی میں سے 570 ملین ڈالرز مانگ رہا تھا۔ بھارتی مطالبہ تھا کہ افغانستان اورآئرلینڈ کاحصہ ختم کیا جائے۔

    آئی سی سی نے 290 سے بڑھا کر چار سو ملین تک کی پیشکش کردی، تاہم یہ معاملہ ووٹنگ میں گیا تو بھارت کو نو ایک سے شکست ہوئی۔ آئی سی سی کے نئے گورننس ماڈل میں بھی بھارت آٹھ دو کی ووٹنگ میں ہارا۔

    تمام فیصلوں کی توثیق ماہ جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں محاذ پر بھارت سے جیت گیا۔ نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ 2014 میں بھارت نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ملا کر آئی سی سی میں بگ تھری بلاک بنایا۔ بعد ازاں فروری کی میٹنگ میں بگ تھری اصولی طور پر ختم ہوگیا لیکن اس کی ووٹنگ باقی تھی۔

    اب آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے مخالف ہوگئے ہیں پر اب تک بھارت ڈٹا ہوا تھا جسے اب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی اقدام کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائےگا، پی سی بی نے بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا۔

    پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے2014 میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کا وعدہ کیاتھا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ چوبیس تاریخ کو ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ پاکستان اوربنگلادیش بگ تھری کیخلاف اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

    اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

  • آئی سی سی نے امپائرز کو مزید بااختیاربنا دیا، نئے قوانین متعارف

    آئی سی سی نے امپائرز کو مزید بااختیاربنا دیا، نئے قوانین متعارف

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی بہتری کے لئے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ امپائرز مزید بااختیار ہوگئے۔ میچ کے دوران جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکانے کا اختیارمل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میری لی بون کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر آئی سی سی نے نئے قوانین متعارف کرا دیئے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق فیلڈ امپائر مزید بااختیار ہوگئے ہیں۔

    icc-rules-01

    امپائر کے فیصلے پر اعتراض، بلا ضرورت اپیل ، کھلاڑی سے جھگڑا کرنے دھمکانے، جان بوجھ کر بیٹسمین کی جانب گیند پھیکنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مخالف ٹیم کو پانچ اضافی رنز دیئے جائیں گے۔

    نئے قوانین کے مطابق ساتھ ہی متعلقہ کھلاڑی کو میچ سے باہر بھی کیا جاسکے گا۔ رن آؤٹ کے حوالے سے بھی قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    icc-rules-02

    کریز میں پہنچنے کے بعد بیٹ ہوا میں ہونے کی صورت میں فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دیا جائے گا۔ نئے قوانین میں آؤٹ کرنے کے طریقہ کار دس سے کم کرکے نو کردیا گیا۔ نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

  • علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے داڑھی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کے بعد اسے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے داڑھی رکھنے کی درخواست کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا‘‘۔

    aleem-dar-3

    انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ نے مجھے داڑھی رکھنے کی طرف مائل کرتے ہوئے گزارش کی کہ داڑھی رکھ لیں، افریقی بلے باز کی اس بات نے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    aleem-dar-1

    علیم ڈار نے پسندیدہ امپائر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر اسٹیو بکنر کی امپائرنگ نے ہمیشہ متاثر کیا بلکہ وہی میرے پسندیدہ ترین امپائر ہیں۔

    aleem-dar-2

    یاد رہے کہ علیم ڈار  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچ میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر کے کرکٹ کی دنیا میں بہت خدمات انجام دی ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر مستعفی

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر مستعفی

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر ’’ششانک منوہر‘‘ نے  اپنا استعفی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو ایک خط کے ذریعے بھیجوایا، جس میں انہوں نے یہ گزارش کی ہے کہ ان کا استعفی فوری طور پر منظور کیا جائے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سنئیر آفیسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا استعفی بورڈ کو موصول ہوگیا ہے، مگر وہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق ششانک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ کے طور پرانتخابات کے لئے کھڑے ہونے کے خواہشمند ہیں، اس نشست کی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے بطور صدر بی سی سی آئی بورڈ کو اپنا استعفی جمع کروادیا ہے۔

    واضح رہے کہ آنجہانی جگموہن کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں ششانک منوہر نے بطور صدر بی سی سی آئی عہدہ سنبھالاتھا۔ اب صدر کی نشست خالی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ میں صدارت کے لئے تین افراد اجے شرک، گنگاراجو اور راجیو شکلابھی خواہشمند ہیں۔

  • آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دے دی، پابندی کے شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ سال کے اوئل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے دوروزہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی، نئی ترامیم کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، محمد عامر کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے صدر کے رسمی عہدے کے لئے نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نجم سیٹھی جون دوہزار پندرہ میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

    آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو بطور آئی سی سی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدرات کے لئے پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی نے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا تھا، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

    روٹیشن پالیسی کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔

    نجم سیٹھی یکم جولائی دوہزار پندرہ کو آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، آئی سی سی کے صدر کے عہد ے کی میعاد ایک سال ہے، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد نجم سیٹھی پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کریگا۔