Tag: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

  • آئی سی سی پیپلزچوائس ایوارڈ: کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

    آئی سی سی پیپلزچوائس ایوارڈ: کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

    دبئی: آئی سی سی نے پیپلزچوائس ایوارڈ کے لئے پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لئے پانچ نامزد کھلاڑیوں میں انگلش ویمن ٹیم کی کپتان شیرلٹ ایڈورڈ، آسٹریلیا کے مچل جانسن، انڈین فاسٹ باولر بھونیشور کمار، سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز اور جنوبی افریقہ کے بولر ڈیل اسٹین شامل ہیں۔ کوئی پاکستانی کھلاڑی اس ایوارڈ کے لئے جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کے حقدار کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا،جس کا اعلان پانچ نومبرکو کیا جائے گا۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی تصدیق کردی۔اے آر وائی نیوز نے رواں سال اپریل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی جس کی تصدیق تین ماہ بعد آئی سی سی نے بھی کردی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دسمبر دوہزار پندرہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی سیریز ہوگی۔

    سیریز کی میزبانی پاکستان یو اے ای میں کرسکتا ہے جو دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوہزار پندرہ سے دوہزار تئیس تک کے فیوچر ٹور پروگرام میں چھ سیریز شیڈول ہیں۔ ان آٹھ سالوں میں پاکستان اور بھار ت بارہ ٹیسٹ، تیس ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے۔ بھارت دو سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی اور معاہدے کے تحت دونوں ٹیمیں جلد ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

  • انگلش کرکٹر معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد

    انگلش کرکٹر معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد

    ساؤتھ ہمٹن: بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران غزہ کی حمایت میں رسٹ بینڈ پہننے پر انگلش کرکٹر معین علی مشکلات میں پھنس گئے،آئی سی سی نے معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

    انگلش بورڈ کی اجازت کے باوجود آئی سی سی نے معین علی پراعتراض کیا،پاکستانی نژاد معین علی کو غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننا مہنگا پڑگیا،آئی سی سی نے معین علی کیخلاف فوری کروائی کرتے ہوئے غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی، بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز معین علی نے رسٹ بینڈ پہننا تھا جس پر سیو غزہ اور فری فلسطین لکھا ہوا تھا۔

    معین علی کا غزہ کے مظلوم فلسطینوں سے اظہار ہمدردی آئی سی سی کو بلکل بھی پسند نہ آیا، آئی سی سی نے سخت کاروائی کرتے ہوئے معین علی کو فوری ہدایت کی کہ غزہ حمایت رسٹ بینڈ نے نہ پہنے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ معین علی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔قوانین کے مطابق کسی بھی پلیئر کو انٹرنیشنل میچز کے دوران جرسی یا دیگر چیزوں پر سیاسی، مذہبی یا نسلی بیانات دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔