Tag: انٹرنیٹ اسپیڈ

  • موبائل فون پر انٹرنیٹ اسپیڈ چیک کرنے کا آسان طریقہ

    موبائل فون پر انٹرنیٹ اسپیڈ چیک کرنے کا آسان طریقہ

    پاکستان بھر کے صارفین انٹرنیٹ کی سست روی پر پریشان ہیں جس سے تعلیم اور آن لائن کاروبار کے شعبوں سے متعلق مختلف سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے پاکستان میں فری لانسرز کو ملنے والی آن لائن اسائنمنٹس میں تقریباً 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دس دسمبر کو براڈ بینڈ اور موبائل فون صارفین دونوں کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہے جبکہ پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی سرکاری بیان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

    علاوہ ازیں ورلڈ پاپولیششن ریویو کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کی تازہ ترین درجہ بندی میں پاکستان دنیا میں 198ویں نمبر پر ہے، انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان اور لیبیا سے نیچے ہے۔

    پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 19.59 ایم بی پی ایس ہے جبکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار اوسطاً 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔

    تاہم موبائل فون استعمال کرنے والے انٹرنیٹ کی رفتار خود چیک کر سکتے ہیں۔

    موبائل فون پر انٹرنیٹ کی رفتار چیک کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر مختلف ایپس دستیاب ہیں۔ اوکلا صارفین کو اپنے موبائل کنکشن کی رفتار کو آسان، ون ٹیپ ٹیسٹنگ کے ساتھ چیک کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    یہ مفت اسپیڈ ٹیسٹ ایپس فراہم کرتا ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔ ایپس صارفین کو ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار کو دریافت کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

  • انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    اسلام آباد: آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی درجہ بندی میں پاکستان کا دنیا میں 198 واں نمبر ہے۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے، جب کہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔

    یو اے ای موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر ہے، موبائل انٹرنیٹ میں سنگاپور کا دوسرا نمبر، براڈ بینڈ اسپیڈ میں قطر کا دوسرا نمبر ہے، موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ہانگ کانگ تیسرے، چلی چوتھے نمبر پر ہے۔

    ’وی پی این رجسٹرد کروایا لیکن اب لاگ ان نہیں ہورہا‘

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کے لیے ناگزیر ہے، جو جانوروں کی لامتناہی ویڈیوز اور آن لائن خریداری سے لے کر گہری علمی تحقیق اور دور دراز کے کام تک ہر چیز کو ممکن بناتا ہے۔

    آج کا انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں، اس کی مدد سے ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ویڈیو میٹنگز کے ذریعے حقیقی وقت میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کر پاتے ہیں۔

    تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (297.62)، سنگاپور، ہانگ کانگ، چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئی لینڈ، اور اسرائیل۔

    تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (398.51)، قطر، کویت، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے، سعودی عرب، بلغاریہ، لگزمبرگ۔