Tag: انٹرنیٹ سروس

  • کوئٹہ: شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل

    کوئٹہ: شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل

    کوئٹہ(30 اگست 2025): ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بلوچستان کے شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستاب کے شہر میں ایک مرتبہ پھر  موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ کے حکم پر موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔

    تاہم آج پھر سے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس یکم  اگست سے معطل ہے۔

    موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا، اسپتال اور واپڈا سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/quetta-mobile-internet-service-21-aug-2025/

    اس سے قبل 21 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا، بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف آئینی درخواست پر بحال کا حکم جاری کیا تھا۔

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے انٹرنیٹ بند کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکام نے 6 اگست سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل ڈیٹا سروسز معطل کر دی تھیں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے، وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں، آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی ہے۔

  • انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی،  صارفین رُل گئے

    انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی، صارفین رُل گئے

    اسلام آباد : انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہ ہونے سے صارفین رُل گئے، صارفین کو براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگئی تاہم جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہ ہوسکی۔

    بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے، دونوں شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کوڈاکیومنٹس اوروائس نوٹس بھیجنے میں بھی شدیدمشکلات ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا ایپلی کیشنز وی پی این کے بغیر سست روی کا شکارہیں، انٹرنیٹ سست ہونے سے آئی ٹی سمیت آن لائن کاروبارکرنے والوں کوبھی شدید پریشانی ہورہی ہے۔

    شہریوں کا یہی کہنا ہے انٹرنیٹ سروس کو فوری اور مکمل بحال کیا جائے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

  • وزارت داخلہ کا ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق اہم بیان

    وزارت داخلہ کا ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق اہم بیان

    اسلام آباد: وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا، اس سے قبل ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں وہاں صورت حال کے مطابق انٹرنیٹ سروس بند ہوگی، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ میں خلل سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، کراچی، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور دیگر کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر ہیں، بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کے سبب سوشل میڈیا ایپس کام نہیں کر رہی ہیں۔

    آج پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد اور پنجاب سیل کر دیے گئے ہیں، حکومت نے کنٹینروں کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں، راستوں کی بندش سے لوگ پریشان ہیں، اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے، اسلام آباد سے فیض آباد پنڈی آنے والا راستہ بھی بند ہے، فیض آباد آئی جے پی روڈ، روات، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    حکومت کا بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    موٹر وے پر گاڑیوں کے لیے نو انٹری کے بورڈ لگا دیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں 33 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، میٹرو بس سروس بھی معطل ہے، قافلوں کی آمد روکنے کے لیے گلیات سے اسلام آباد جانے والی سڑک کھود دی گئی ہے، مری روڈ باڑیاں کے مقام پر ہیوی مشینری سے گڑھا کھودا گیا، مری روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ایف پی سی سی آئی بھی انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے خلاف میدان میں آ گئی

    ایف پی سی سی آئی بھی انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے خلاف میدان میں آ گئی

    کراچی : ایف پی سی سی آئی نے انٹرنیٹ سروس کی سست روی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عجلت میں نافذ کیے گئے قومی فائر وال کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی بھی انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے خلاف میدان میں آ گئی۔

    ایف پی سی سی آئی آئی ٹی کمیٹی کنوینر خوشنود آفتاب نے کہا کہ عجلت میں نافذ کیے گئے قومی فائر وال کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

    خوشنود آفتاب نے بتایا کہ مالی نقصانات پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر تک بڑھ چکے ہیں، 30 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ نقصان کے امکانات کے ساتھ، صورت حال سنگین ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بہتری انا شروع ہوئی تھی، اب شدید آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر جا رہی ہے، انتہائی سست یا غیر موجود انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا سامنا ہے ، یہ آئی ٹی صنعت کی بقا پر براہ راست اور جارحانہ حملہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کی کمی اور آئی ٹی انڈسٹری سے مشاورت کرنے میں ناکامی کی مذمت کرتے ہیں ، بین الاقوامی کلائنٹس پر پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری سوالیہ نشان اور عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے ، جس سے عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر پاکستان کی حیثیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

    ایف پی سی سی آئی نے پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سے معاملات درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا آئی ٹی کی صنعت پر تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کے لیے فوری کارروائی کریں۔

    آئی ٹی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کر دیا اور کہا کہ کمیٹی میں آئی ٹی انڈسٹری کے نمائندے، کاروباری رہنما، اور متعلقہ حکومتی اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں تاکہ مشترکہ طور پر سائبر سیکیورٹی فریم ورک تیار کیا جا سکے

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے بحرام نے بین الاقوامی کلائنٹس میں گہرا عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے اور بین الاقوامی کلائنٹس اب اپنے ڈیٹا کی حفاظت سے خوفزدہ ہیں، بے اعتمادی کی فضا سےپاکستان سے آئی ٹی کمپنیوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کا خطرہ ہے،

  • پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وجہ کیا ہے؟

    پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وجہ کیا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

    پی ٹی سی ایل ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل سروسز ڈائون ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی، پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ پر کچھ ایپس کے علاوہ برائوزنگ نہیں ہورہی جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

    بحیرہ احمر میں چار ڈیٹا کیبلز کٹنے کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے ،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ احمر میں چارڈیٹا کیبلز کٹ گئیں ، جس کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ہانگ کانگ میں قائم ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز نے کیبلز کٹنے کی تصدیق کی تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو پیش آںے والی دشواری کو کم کرنے کے لیے ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ کاروبار کو اسسٹنٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے، کیبلز کٹنے سے بحیرہ احمرسے گزرنے والے ڈیٹا ٹریفک کا پچیس فیصد متاثرہوا ہے۔

    پاکستان، بھارت اورمشرقی افریقا کے ممالک متاثرہوسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہےایک ساتھ چارکیبلز کا کٹ جانا انتہائی غیرمعمولی ہے۔

    سی کوم کے چیف ڈیجیٹیل آفیسر پرانیش پڈایاشی کا کہنا تھا کہ یمنی میریٹائم سے پرمٹ کے حصول میں 8 ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم کیبلز کی مرمت تک ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

  • امریکا: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئیں

    امریکا: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئیں

    امریکا کی تمام ریاستوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے متعلق ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سروس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ تقریباً 153,000 افراد کے لیے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبہ کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔

    بائیڈن نے یہ اعلان ایک نئے ادائیگی کے منصوبے کے حصے کے طور پر کیا ہے جو معافی کا تیز ترین راستہ پیش کرے گا۔

    امریکی رہنما نے گزشتہ سال قرضوں میں ریلیف سے نمٹنے کے لیے دیگر راستے تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا جب سپریم کورٹ نے 430 بلین ڈالر کے طلبہ کے قرضے معاف کرنے کے وسیع منصوبے کو روک دیا تھا۔

    بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ کالج کی ڈگری اب بھی ایک بہتر زندگی کا ٹکٹ ہے لیکن وہ ٹکٹ بہت مہنگا ہے اور بہت سارے امریکی اب بھی کالج کی ڈگری کے بدلے غیر مستحکم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

    کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

    وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر کمیونٹی کالج اور دوسرے قرض لینے والوں کو چھوٹے قرضوں کے ساتھ مدد کرے گا اور بہت سے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے طلباء کے قرضوں سے آزاد ہونے کی راہ پر گامزن کرے گا۔

  • پی ٹی اے اور دیگر کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم

    پی ٹی اے اور دیگر کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سروس بند نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی اے اور دیگر کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ملک میں بلاجواز انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی اے اور وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ، جس پر عدالت نے 6 فروری کو پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سروس بند نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھا ، وکیل نے بتایا کہ الیکشن ہونے والے ہیں، انٹرنیٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سروس سلو ہوجاتی ہے،پی ٹی آئی مقبول جماعت ہے، دنیا بھر سے فالورزسرچ کرتےہیں اس وجہ سے مسائل ہیں۔

    چیف جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے انٹرنیٹ تو ہمارا بھی بند ہو جاتا ہے اور کہا جاتا ہے سمندر میں کیبل میں خرابی ہوگئی، جس پر جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی ویب سائٹس بند کردی گئی ہیں، ایک سیاسی جماعت کی ویب سائٹس پچھلے 7دن سے بند ہے، پچھلے سال مئی میں 3 دن مسلسل انٹرنیٹ سروس بند رہی۔

    عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں درخواست پی ایس 110 سے آزاد امیدوار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

  • انٹرنیٹ سروس کی فراہمی: عدالت کا  بڑا حکم آگیا

    انٹرنیٹ سروس کی فراہمی: عدالت کا بڑا حکم آگیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 17 دسمبر،7 اور 20جنوری کو ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس اور سوشل میڈیا تک رسائی معطل رہی۔

    جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلسل کی کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش اور تعطل سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ ،وزارت آئی ٹی و مواصلات اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ عام انتخابات تک شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نہ کریں۔

    عدالت نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

    پی ایس 110سے امیدوار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔