Tag: انٹرنیٹ سروسز

  • فائیور پر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس؟ اہم خبر آگئی

    فائیور پر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث فری لانسرز کوکافی نقصان پہنچ رہاہے۔

    فری لانسرز کے کلائنٹ کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے اور بیشتر افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔

    مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور   نے اپنے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعدد پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس اسٹیٹس غیرفعال کر دیےہیں۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی فری لانسرز نے ایسے کئی اسکرین شاٹس شیئرکیے، جن میں اُن کے فائیور اکاؤںٹس کوغیرفعال کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

    فائیور کی جانب سے فری لانسرز کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ” آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث آپ کےلیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوچکا ہے، تاہم آپ کے آرڈرز میں تاخیر آپ کی ریٹنگز پر اثرانداز نہ ہو، اس لیے عارضی طور پر آپ کی گگز کا اسٹیٹس غیرفعال کیا جارہا ہے۔

    اس صورتحال میں فری لانسر بھی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں جاب کے ایشوز ہیں، اور اب ہمارے کام پر بھی بہت زیادہ برا اثر پڑ رہا ہے۔

  • انٹرنیٹ سروسز کے لیے تھرڈ پارٹی فائبر آپٹکس کا استعمال غیر محفوظ قرار

    انٹرنیٹ سروسز کے لیے تھرڈ پارٹی فائبر آپٹکس کا استعمال غیر محفوظ قرار

    اسلام آباد: انٹرنیٹ سروسز کے لیے تھرڈ پارٹی فائبر آپٹکس کا استعمال غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کے لیے تھرڈ پارٹی فائبر آپٹکس کا استعمال غیر محفوظ قرار دے دیا ہے، اور تمام حکومتی اداروں کو ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ڈارک فائبر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں تمام صوبوں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیش تر حکومتی ادارے انٹرنیٹ سروسز کے لیے نجی فائبر آپٹکس پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپٹیکل فائبر سے مخصوص طریقہ کار سے ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہے، اور ڈارک فائبر کے ذریعے ڈیٹا چوری کے امکانات انتہائی محدود ہیں، اس لیے اہم معلومات کی بذریعہ انٹرنیٹ ترسیل کے لیے ڈارک فائبر استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

    کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کر دی گئی ہے، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ مصر میں بین الاقوامی سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھیں، تاہم پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوئی تھی، سب میرین کیبل پر ایک سے زائد کٹ لگنے کی اطلاعات تھیں، جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی تھی۔

  • پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری، اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف موبائل کمپنیوں نے نیٹ ورک مزید بہتر بنانے کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو اسپیکٹرم کے حصول کی درخواست اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورکس، انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے،پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسزکی بہتری پر توجہ دی جائے۔

    وزیراعظم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید اسپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسپیکٹرم کی فروخت کا عمل شفاف طریقہ کار، ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار

    اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، علی زیدی، شیخ رشید، عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔