Tag: انٹرنیٹ سروس متاثر

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں اور نگرانی کررہی ہیں، پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

    پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

  • پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس متاثر، صارفین پریشان

    پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس متاثر، صارفین پریشان

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس متاثر ہیں ، جس سے صارفین پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس متاثر ہوئی۔

    جس کے بعد پی ٹی سی ایل ، اسٹارم فائبر سمیت دیگر کمپنیوں کے نیٹ ورک بیٹھ گئے، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے بینکنگ سسٹم شدید متاثرا ہوا۔

    پنجاب بھر میں پی ٹی سی ایل سروس بری طرح متاثر ہے ،جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پی ٹی سی ایل نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ بارشوں وسیلاب سے شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبرنیٹ ورک میں فنی خرابی ہوئی، جس کی وجہ سےصارفین کوانٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

    پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ ب معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ٹیمیں انٹرنیٹ سروس کوترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف ہیں۔

    پی ٹی اے نے کہا تھا کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد :پاکستان کے ساحل سے تقریباً 400 کلومیٹر دور سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹنے کے باعث پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر دورکیبل کٹی ہے، کنسورشیم انٹرنیٹ فراہمی کے لیے ایڈ ہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔