Tag: انٹرنیٹ‌ سلو

  • انٹرنیٹ سلو ہونے سے شوہر کو نقصان ، شرمیلا فاروقی شزہ فاطمہ پر برہم

    انٹرنیٹ سلو ہونے سے شوہر کو نقصان ، شرمیلا فاروقی شزہ فاطمہ پر برہم

    اسلام آباد : انٹرنیٹ سلو ہونے کے معاملے پر شرمیلا فاروقی شزہ فاطمہ پر برہم ہوگئیں اور کہا کیا سب ہی جھوٹ بول رہے ہیں؟ میرا شوہر ای کامرس کمپنی چلاتا ہے اُس کو نقصان ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کے جوابات پر برہم ہوگئیں۔

    رکن کمیٹی نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں 4 اجلاس ہوچکے ہیں کوئی حل نہیں نکلا، یا ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت جھوٹ بول رہی ہے، ہم تونقصان کا نہیں بتا رہے پاشا ہی نقصان کےنمبرز دے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا شوہر ای کامرس کمپنی چلاتا ہے اُس کو نقصان ہوا ہے، کیا سب ہی جھوٹ بول رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال آتی ہے اور انٹرنیٹ بند ہو جاتا ہے، کیاہم بے وقوف ہیں جو سارے کام چھوڑ کر کمیٹی میں آتے ہیں اور یہاں کمیٹی میں کہا جاتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : انٹرنیٹ بند ہے تو ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب کی ایکسپورٹ کیسے ہوئیں؟ شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ وقتی تھا جو حل کرلیا گیا ہے ، اسٹار لنک سے بات کر رہے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لایا جائے۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب کی ایکسپورٹ کی، اگر انٹرنیٹ بند ہے تو یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟

  • وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ سست ہونے کا حکومتی دعویٰ، شرمیلا فاروقی نے کیا کہا؟

    وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ سست ہونے کا حکومتی دعویٰ، شرمیلا فاروقی نے کیا کہا؟

    کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے وی پی این سے انٹرنیٹ سلو ہوگیا، ہم ان پڑھ یا ناسمجھ نہیں، حکومت سچ بولے اور سپورٹ مانگےتووہ بھی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ سےمتعلق ابھی کوئی جواب نہیں ملا، انٹرنیٹ سلو ہونے سے صارفین کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ فائروال لگانےپراور کتناوقت لگےگا؟ حکومت کو اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیناچاہیے، انٹرنیٹ بندش سے تقریباً3 بلین ڈالرکانقصان ہوچکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت سےسوال پوچھتے ہیں لیکن جواب نہیں آتا، کل ہماری اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہے،ہم سوال پوچھیں گے، اپوزیشن ممبران کوبھی تحفظات ہیں،جب سب سوال کرینگےتوجواب دیناہوگا.

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتےسےانٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں بہت سےمسائل ہیں، تصاویرڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں،فون کالزتک نہیں مل رہیں، انٹرنیٹ کی بندش یا سلو ہونےسےپاکستان کونقصان پہنچ رہا ہے۔

    شرمیلافاروقی نے بتایا کہ حکومتی لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ بلین ڈالرزکانقصان ہورہاہے، انٹرنیٹ بندش پرحکومتی لوگوں کوبھی تشویش ہے، لوگ سوچ ہے اپنا بزنس باہرمنتقل کردیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بتائےانٹرنیٹ میں خلل کس وجہ سے ہے، پاکستان میں کوئی بھی بزنس کرنااب آسان نہیں رہا، بجٹ میں بھی دیکھیں توعوام کو اتنا ریلیف نہیں ملا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان ڈیجیٹل اکنامی میں ترقی کرے۔

    انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیررازم ہےتو آپ مانیٹرنگ کریں لیکن لوگوں کو اعتماد میں لیں، لوگوں کو پریشانی میں نہ رکھیں، حکومت بتائےوہ یہ کام کررہی ہےاس وجہ سےخلل ہے، اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لئےبغیرکوئی قانون لائیں گےتووہ ناکام ہوجائےگا، ایسے قانون بنائےجارہے ہیں جس پراسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں ہی نہیں لیاجارہاہے۔

    حکومتی دعویٰ پر انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ وی پی این سےانٹرنیٹ سلوہوگیا،ہم ناسمجھدارتونہیں ہیں، حکومت سچ بولےاورسپورٹ مانگےگی تووہ بھی ملےگی، جھوٹ بولاجائےتوعوام بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

  • انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے فری لانسرز کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے؟ اہم انکشافات

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے فری لانسرز کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے؟ اہم انکشافات

    پاکستان بھر میں گزشتہ ماہ سے انٹرنیٹ صارفین اس بات کی شکایت شدت سے کررہے ہیں کہ کبھی کسی کا فیس بک اور واٹس ایپ نہیں چل رہا یا نیٹ کی رفتار سست ہوگئی ہے۔

    انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال سے فری لانسنگ کی دنیا میں آنے والی نئی نسل نااُمید ہوگئی ہے۔ کیا انٹرنیٹ فائر وال بے روزگاری میں اضافے کا سبب بنے گا؟

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بانی ’ایکس ویو‘ وردہ نور اور سی ای او ’زیون سلوشن‘ عرفان ملک نے ناظرین کو خدشات سے آگاہ کیا۔

    وردہ نور نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں جہاں ہم آئی ٹی ایجوکیشن پر کام کررہے ہیں وہاں اب کلاسیں نہیں ہو پا رہیں جس کی وجہ سے جو بچے فری لانسنگ سیکھ کر اس کو اپنا ذریعہ معاش بنانا چاہتے ہیں وہ بہت ناامید نظر آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی وائی فائی صارفین جو فری لانسنگ کرتے ہیں ان کا نیٹ کسی حد تک سست چل رہا ہے لیکن موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والے بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ ان کی آمدنی کا ذریعہ ختم ہورہا ہے ان کے گھریلو اخراجات کیسے پورے ہوں گے اور اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

    عرفان ملک نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بہت بڑا ریوینیو آئی ٹی اور فری لانسنگ سے آرہا ہے اور انٹرنیٹ سلو ہونے سے کلائنٹ کا اعتماد مجروح ہورہا ہے اور اگر کلائنٹ چھوڑ جائے تو یہ بہت بڑا نقصان ہے اس کے اثرات بہت دیر تک رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ سوال کرتا ہوں کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ فائر وال کی مس منجمنٹ جو اب ہورہی ہے وہ آئندہ آنے والے وقت میں نہیں ہوگی؟ اور اس سے کلائنٹ کا اعتماد ٹوٹ جائے گا اور جو کلائنٹ ایک بار چلا گیا اس کا واپس آنا تقریباً ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ فائر وال بنیادی طور پر کسی بھی ملک کے مرکزی انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگائی جاتی ہیں جہاں سے انٹرنیٹ اپ اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے اور اس نظام کی تنصیب کا مقصد انٹرنیٹ کی ٹریفک کی فلٹریشن اور نگرانی کرنا ہوتا ہے۔

    اس نظام کی مدد سے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود مواد کو کنٹرول یا بلاک کیا جا سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ فائر وال سسٹم کی مدد سے قابل اعتراض مواد کے ماخذ یا مقامِ آغاز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔