Tag: انٹرنیٹ صارفین

  • پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے  بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا مزید تین نئی سب میرین کیبلز بھی لگائی جارہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔

    شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں 10 ملین نئے موبائل سبسکرائبرز شامل ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر موبائل صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ چکی ہے، موبائل سبسکرائبرز میں اضافہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو برسوں میں ڈیٹا کے استعمال میں 24 سے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 8 ملین خواتین نے پہلی مرتبہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا ہے، جو حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹس پر بھی مثبت اثر ڈال رہا ہے اور صرف گزشتہ سال میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ حکومت جلد پانچ سالہ منصوبہ کنیکٹ 2030 بھی لانچ کرنے جارہی ہے، پاکستان کو اس وقت دنیا سے سات سب میرین کیبلز جوڑ رہی ہیں جبکہ مزید تین نئی سب میرین کیبلز بھی لگائی جارہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔ تاہم ان کے مطابق فائبر آپٹک انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اب بھی بہت کم ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے میں رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ ریلوے اور این ایچ اے میں بھی یہ چارجز آسان بنا دیے جائیں گے تاکہ لوگ فائبر آپٹک انٹرنیٹ کی طرف آئیں۔

    وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی پہلی بار ملک میں 3جی اور 4جی سروسز متعارف کرائی گئیں۔

    ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 274 میگاہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے لیکن یہ چوک ہوچکا ہے اور ٹیلی کام سیکٹر مشکلات کا شکار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سال اسپیکٹرم آکشن کیا جائے گا اور 600 سے زائد میگاہرٹز اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعت کے مسائل کم ہوں گے بلکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ بھی 2.5 گنا بڑھ جائے گی۔

  • دنیا کا سب سے عام پاسورڈ جو یقیناً آپ نے بھی رکھا ہوگا!

    دنیا کا سب سے عام پاسورڈ جو یقیناً آپ نے بھی رکھا ہوگا!

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے عام پاسورڈ کونسا ہے جو تقریباً ہر خطے میں رہنے والوں کی پسند ہے اور شاید آپ نے بھی اسے ضرور استعمال کیا ہوگا۔

    نیٹیزنز جنھیں عرف عام میں انٹرنیٹ صارفین کہا جاتا ہے اور یہ حضرات عام طور پر اپنے موبائل، لیپ ٹاپ، نجی کمپیوٹر یا کسی اور گیجٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جڑے رہتے ہیں، تاہم انٹرنیٹ کا کسی بھی طرح استعمال کی جائے ایک صارف کا پاسورڈ سے لازمی پالا پڑتا ہے۔

    اگر آپ کے پاس پاسورڈ نہیں تو سمجھیں انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کی اجازت بھی ںہیں، کمپیوٹر اوپن کرنے سے لے کر ای میل یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ کھولنے تک تمام لوگوں کو پاسورڈ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔

    تازہ ترین تحقیقن میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے پاسورڈ رکھنے کے معاملے میں انتہائی لاپروا ہوتے ہیں اور نہایت عام سا پاسورڈ رکھتے ہیں جو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں۔

    پاسورڈ نورڈپاس اور تھریٹ منیجمنٹ سافٹ ویئر نورڈ اسٹیلر کے اشتراک سے بننے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا بھر میں نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کا سب سے عام پاسورڈ ’123456‘ ہوتا ہے۔

    جی ہاں! اور یقیناً آپ بھی یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ نے بھی کبھی نہ کبھی اس پاسورڈ کا استعمال ضرور کیا ہوگا، 30 لاکھ سے زائد نجی صارفین اور 12 لاکھ کے کارپوریٹ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کی جانب سے اس پاسورڈ کا استعمال عام ہے۔

    سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ٹاپ 5 پاسورڈ کی فہرست کچھ یوں ہے:
    نمبر 1: 123456
    نمبر 2: 123456789
    نمبر 3: 12345678
    نمبر 4: password
    نمبر 5: qwerty123

    کارپوریٹ اداروں میں استعمال ہونے والے ٹاپ 5 پاسورڈز
    نمبر 1: 123456
    نمبر 2: 123456789
    نمبر 3: 12345678
    نمبر 4: secret
    نمبر 5: password

    تحقیقی ادارے نورڈ پاس کے مطابق ’123456‘ نے ایک بار پھر دنیا کے بدترین پاسورڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ چھ سال سے سالانہ بنیاد پر ہونے والی تحقیق میں 6 میں سے 5 بار اس پاسورڈ نے فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔

  • انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروکتے ہوئے ٹیکس وصولی کے لیے دائرایف بی آرکی اپیل خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نجی کمپنی سےٹیکس وصولی کیلیے ایف بی آر کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروک دیا اور حکم دیا انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہیں۔

    عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا واٹس ایپ، اسکائپ اور دیگر سروسز ٹیلی کمیونیکیشن کے زمرے میں نہیں آتیں۔

    فیصلے میں کہا گیا واٹس ایپ اور دیگر کمپنیاں صارفین سے کوئی وصولی نہیں کرتیں، انٹرنیٹ صارف کی مرضی ہے وہ براؤزنگ کرے یا آڈیو ویڈیو کالز، انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

    عدالت نے کہا انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں ، واٹس ایپ ودیگر کال کے چارج ہیں، انٹرنیٹ کمپنیاں اضافی وصولی نہیں کرتیں تو ٹیکس کیسے لیاجاسکتا ہے۔

    خیال رہے نجی کمپنی نے ٹیکس نوٹس اپیلیں ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور ٹربیونل نےٹیکس وصولی سےروکا، جس پرایف بی آر نےعدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟

    لندن: دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب ہو گئی، صارفین کی تعداد کے اعتبار سے چین اول، بھارت دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آ رہی ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔

    نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفک میں 15 فیصد، یورپ میں 13 فیصد، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 10فیصد جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہے۔

    صارفین کی تعداد کے اعتبار سے 21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے، اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر گزارا نہ ممکن ہوچکا ہے، دنیا بھر کی معلومات باآسانی انٹرنیٹ سے حاصل کرلی جاتیں ہیں، جبکہ سوشل ویب سائٹس پیغام رسانی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

    فائیو جی انٹرنیٹ کی دنگ کردینے والی رفتار سامنے آگئی

    انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے صارفین کے پیش نظر انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے کچھ اصول بھی تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد انٹرنیٹ صارفین کی صفوں میں شامل ہے۔

  • پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ، انکشاف

    پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ، انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان میں ہر شخص کی زندگی تو غیر محفوظ تھی ہے اب انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کسی پاکستانی صارف کا ذاتی ڈیٹا بھی محفوظ نہیں رہا ۔

    پاکسنان کے کسی انٹرنیٹ صارف کی کوئی بھی بات اب نجی نہیں رہی، برطانیہ کی الیکڑونک جاسوسی سے متعلق انٹیلجنس ایجنسی جی سی ایچ کیو ہر پاکستانی کے ڈیٹا تک مُکمل رسائی ہے، یہ انکشاف ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی حُکام نہ صرف بین اُلا اقوامی انٹر نیٹ ٹریفک کوایک خاص راستے ڈال سکتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کو ایجنسی کے کولیکشن سینٹر کی طرف بھیجنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یہ رپورٹ امریکی خفیہ ادارےکے سابق اہلکارایڈورڈ سنو ڈن کے طرف سے منظر عام پر لائی گئی تھی۔

    رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے اپوزیشن رہنماوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے حکومت پاکستان سے انٹرنیٹ صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • انٹرنیٹ صارفین سے کئے جانے والے بڑے فراڈ

    انٹرنیٹ صارفین سے کئے جانے والے بڑے فراڈ

    لندن: انٹرنیٹ کی دنیا میں اب وہ سب کام ممکن ہیں جو کبھی صرف حقیقی دنیا کا حصہ تھے، تفریح اور معلومات سے لے کر کاروبار تک آن لائن ہورہا ہے اور بالکل حقیقی دنیا کی طرح آن لائن دنیا میں فراڈ اور دھوکہ بازی بھی ایک حقیقت ہے، جیسے اکثر انٹرنیٹ صارفین ابھی اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن جب بھی انٹرنیٹ استعمال کریں تو یہ باتیں ذہن میں رکھیں کیونکہ  انٹرنیٹ پر آن لائن دھوکہ بازیوں اور فراڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    انٹرنیٹ پر آن لائن شاپنگ کیلئے استعمال ہونے والے کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاﺅنٹ کی معلومات چوری کرکے فراڈ کیا جاتا ہے

    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر ادائیگی کے باوجود اشیاء پہنچائی نہیں جاتی ہیں یا گھٹیا کوالٹی کی اشیاء دے دی جاتی ہیں۔

    بعض ویب سائٹوں پر خریداری سے قبل ایڈوانس رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے جو دھوکے سے ہتھیالی جاتی ہے۔

    بعض اوقات فراڈ کرنے والے اصل ویب سائٹوں سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنا کر عوام کو لوٹتے ہیں۔

    وائرس اور سپائی ویئر پروگراموں کے ذریعے قیمتی معلومات چوری کرلی جاتی ہیں۔

    بعض ویب سائٹوں پر خریداری سے قبل ایڈوانس رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے جو دھوکے سے ہتھیالی جاتی ہے۔

    بعض اوقات فراڈ کرنے والے اصل ویب سائٹوں سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنا کر عوام کو لوٹتے ہیں۔

    آج کل سوشل میڈیا کا استعمال عام پے ، سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر دوستی قائم کرکے رقم لوٹی جاتی ہے۔  سوشل میڈیا اور ای میل پاس ورڈ کی چوری کا فراڈ بھی عام پایا جاتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر جعلی ٹکٹوں کی فروخت بھی فراڈ کا ایک عام طریقہ ہے۔

      بعض اوقات فراڈ کرنے والے کسٹمر کا روپ دھار کر کمپنیوں سے اشیاء منگواکر ادائیگی کئے بغیر غائب ہوجاتے ہیں۔

    ایسی اشیاء یا عمارتیں کرائے کیلئے پیش کردی جاتی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔