Tag: انٹرنیٹ کی رفتار

  • پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی

    پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کے لئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہے۔

    حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ ٹوکیبل پروجیکٹ کاآغاز کیا گیا، افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔

    یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، منصوبہ 33 ممالک میں46لینڈنگ اسٹیشنزکوجوڑتاہے ، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہوگی۔

    پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ کا مقامی آپریٹرٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔

    مالی سال2022 سے 2023 تک ٹیلی کام آمدنی میں17 فیصداضافہ ہوا جبکہ سال 2023 سے 2024 تک پاکستان کی ٹیلی کام کی آمدنی 955 بلین روپے تک پہنچ گئی۔

    پاکستانی معیشیت میں ٹیلی کام کا مجموعی تعاون 2024 میں335 بلین روپے تک پہنچ گیا، ٹیلی کام کی سیلولر خدمات پاکستان کی 91 فیصد آبادی کو دستیاب ہیں، 4G خدمات سے 81 فیصدآبادی مستفید ہو رہی ہے۔

    پاکستان کے آئی ٹی یو کے آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعدادمیں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی میں اضافہ ہوگا۔

    گھروں کو انٹرنیٹ کی 20 فیصد تک رسائی بڑھا دی گئی، جس سے ڈیجیٹل خواندگی اورمعیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، جنہوں نے WebTrust آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی، اس اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • انٹرنیٹ کی سست رفتار :کئی کمپنیوں نے پاکستان میں کام بند کردیا

    انٹرنیٹ کی سست رفتار :کئی کمپنیوں نے پاکستان میں کام بند کردیا

    وطن عزیز میں گزشتہ ماہ سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث جہاں سماجی رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے اور ساتھ ہی آن لائن کام کرنے والے لوگ بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

    پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جن میں نوجوان طبقہ قابل ذکر ہے، ان کی روزی روٹی کا دارومدار انٹرنیٹ کے ارد گرد گھومتا ہے اس سست رفتاری کی وجہ سے ان کے کام بھی کھٹائی میں پڑگئے اور کلائنٹس نے بھی رابطے منقطع کرنا شروع کردیے ہیں۔

    کراچی کا ایک ایسا ہی اذہان نامی نوجوان جو ایک اسکول کا طالب علم ہے اپنے آن لائن کلائنٹ کے جانے سے پریشانی کا شکار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کی رپورٹ کے مطابق اذہام نے بتایا کہ اسکول سے آنے کے بعد کام کرتا ہوں لیکن اب بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کررہا تھا 60 آرڈرز تھے میرے پاس لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے بہت زیادہ مسائل ہورہے ہیں۔

    ایک فری لانسر عبدالحئی بھی ہیں جن کا ذریعہ معاش بھی انٹرنیٹ سے منسوب ہے، یہ نوجوان بھی انٹر نیٹ سلو ہونے سے مسائل کا شکار ہیں۔

    عبدالحئی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چلنے میں بہت دشواری ہورہی ہے جس کی وجہ سے اپنی ٹیم کے لوگوں سے رابطے نہیں ہوپا رہے۔

    رپورٹ کے مطابق فری لانسرز کیلئے کام کرنے والی مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کام بند کرنا شروع کردیا ہے۔

    انٹرنیٹ کی سست روی نے جس طرح فری لانسرز کیلئے مشکلات کھڑی کی ہیں تو دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کے تشخص کو بھی متاثر کیا ہے۔

    انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے بھی پریشان ہیں، ٹیکس دہندگان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا فارم اوپن نہیں ہو رہا ہے اور دستاویز اپ لوڈ نہیں ہو رہیں۔

  • فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کتنا گنا اضافہ ہوگا؟

    فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کتنا گنا اضافہ ہوگا؟

    اسلام آباد: فائیو جی سپیکٹرم (5G Spectrum) نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع ہے، دور دراز کے علاقوں میں بہتر رابطے کی سہولت فراہم ہو سکے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ شامل ہونے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔

    پاکستان میں 5G ٹرائل کے دوران ڈاوٴن لوڈ کی رفتار 1.685 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gigabytes Per Sec) ریکارڈ کی گئی ہے، فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ اکانومسٹ انٹیلیجنٹ یونٹ کی جانب سے شامل انٹرنیٹ انڈیکس 2021 میں پاکستان کو 120 ممالک میں سے 90 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    فائیوجی سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی، ملک میں 5G نیٹ ورکس کا تعارف معیشت کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں نمایاں فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کسانوں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کو دور سے نگرانی اور کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے کارکردگی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔

    حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے گزشتہ سال 5G سپیکٹرم کو نیلام کرنے کا عمل شروع کیا، جس کی ابتدائی بولی 1 ارب ڈالر مقرر کی گئی تھی، حکومت کو اس نیلامی سے اربوں ڈالر کی آمدن متوقع ہے، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ایریکسن (Ericsson) کی رپورٹ کے مطابق موبائل براڈ بینڈ فی ملک صارفین کی مجموعی تعداد کو 1 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔