Tag: انٹرنیٹ کے بغیر

  • واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اس بار انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کے استعمال سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آئی فون کے ائیر ڈراپ جیسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس فیچر کو سب سے پہلے رواں سال اپریل میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا تھا اب اس کی آزمائش آئی او ایس بیٹا ورژن میں شروع کی گئی ہے اور اس کا نام نیئر بائی شیئر رکھا گیا ہے۔

    WhatsApp

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین مختلف فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ ڈاکومنٹس انٹرنیٹ کے بغیر قریب موجود اسمارٹ فونز سے شیئر کرسکیں گے۔

    جی ہاں واقعی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی واٹس ایپ کے ذریعے فائلز کو دیگر اسمارٹ فونز سے شیئر کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    صارفین کیلئے یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ناقص انٹرنیٹ کوریج یا انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی بڑی فائلز دوستوں یا پیاروں کے ساتھ شیئر کی جاسکیں گی۔

    البتہ اینڈرائیڈ کے مقابلے آئی فونز میں یہ فیچر ذرا مختلف انداز سے کام کرے گا۔ اینڈرائیڈ پر یہ فیچر ائیر ڈراپ کی طرح ہی کام کرے گا۔

    انٹرنیٹ

    اس کے مقابلے میں آئی فونز میں اس فیچر کے لیے ضروری ہوگا کہ صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ نے کیو آر کوڈز کا انتخاب کیوں کیا۔

    نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

    اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے تمام شیئر فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

    ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • انٹرنیٹ کے بغیراب موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال ممکن

    انٹرنیٹ کے بغیراب موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال ممکن

    نیویارک: انٹرنیٹ کے بغیر سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعما ل ممکن ہوگیا۔

    اسمارٹ فون صارفین کی بڑی تعداد رابطے میں رہنے کیلئے سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے تاہم صارفین کے لیے واٹ سم کے نام سے ایک سم کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    اٹلی کی زیرو موبائل کمپنی نے واٹ سم کے نام سے ایک سم کارڈ متعاراف کرایا ہے، جو دنیا کے ایک سو پچاس ممالک میں چار سو موبائل آپریٹرز کے ساتھ کنکٹ ہونے کے قابل ہے اور اسے کہیں بھی کسی بھی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو مہنگے موبائل انٹرنیٹ اور وائی فائی کی غیر موجودگی سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں، ان کیلئے یہ بہترین طریقہ ہے کہ وہ مہنگے داموں انٹرنیٹ ڈیٹا پلانز خریدنے کے بغیر ہی اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 10 یورو (تقریباً 1,168 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔

    ابتدائی طور پر ”واٹ سم“ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے 100 ممالک میں  ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔