Tag: انٹرنیٹ

  • پاکستان میں 5 جی کی آزمائش شروع

    پاکستان میں 5 جی کی آزمائش شروع

    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس 5جی کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے مطابق 2 موبائل آپریٹرز کو 5 جی کے نان کمرشل ٹرائل کی اجازت دی ہے جس کا دورانیہ 6 مہینے ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ زونگ اور موبی لنک کو6ماہ کیلئے5جی ٹیسٹنگ کی اجازت ہوگئی جب کہ یہ اجازت صرف غیر تجارتی بنیادوں پرآزمائش تک ہی محدود رہے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی اے نے ملک میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    کمیٹی کی سربراہی پی ٹی اے کا رکن کرے گا جب کہ چاروں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے اور دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 22 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے اور 5 جی کی دستیابی سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

  • سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے بڑی خوشخبری

    ریاض: سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے خوش خبری سامنے آگئی، اب انٹرنیٹ صارفین کو 5 جی نیٹ ورک فراہم کیا جائے گا، مجلس شوریٰ نے خصوصی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مجلس شوریٰ نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں صارفین کے لیے 5 جی نیٹ ورک کی فراہمی یقینی بنائیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں اب شہریوں کو 5 جی کی جدید انٹرنیٹ سروس فرائم کی جائے گی، جس کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن(آئی سی سی) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے۔

    سعودی عرب: انٹرنیٹ کالنگ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

    اس حکم پر عمل درآمد کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کا ادارہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مدد فراہم کرے گا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد ناصرف انٹرنیٹ کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ صارفین بھی مناسب قیمت ادا کریں گے۔

    سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے آئی سی سی کو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سائبر کرائم کے ادارے کے تعاون سے انٹرنیٹ نیٹ ورک کے لیے ٹھوس بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

  • کیبل فالٹ کے باعث  انٹرنیٹ سروس متاثر

    کیبل فالٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر

    اسلام آباد: انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق قطر کے قریب انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: میرین کیبل میں خرابی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی شکایات کا اظہار کررہے ہیں، متاثرہ صارفین نے اپنی پوسٹنگ میں درپیش مسائل کو بیان کیا ہے.

    واضح رہے کہ رواں سال 29 اکتوبر کو بھی انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں‌ خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہوئی تھی.

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی

    اسلام آباد: زیر سمندر انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آئی خرابی کو ٹھیک کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) خرم علی مہران نے کہا ہے کہ زیرسمندر 2 فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: میرین کیبل میں خرابی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    خرابی پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

    انرینیٹ کیبل میں فنی خرابی ہونے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے بعد پی آئی اے کا ملک بھر کے ایئرپورٹس پر چیک ان سسٹم بری طرح سے متاثر ہوا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے متبادل سسٹم کے ذریعے مسافروں کا چیک ان کا عمل مکمل کیا۔

  • ایک حیران کن سمندری مخلوق، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

    ایک حیران کن سمندری مخلوق، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

    لندن: برطانیہ ساحلوں پر غوطہ خوروں کا سامنا اچانک ایک دیوہیکل جیلی فش سے ہوگیا، اس اتفاقیہ ملاقات کی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق کسی قوی الجثہ آبی مخلوق سے سامنا ہونے پر آدمی کے اوسان خطا ہوجاتے ہین، البتہ کورنوال کے ساحل پر نیم گہرے پانی میں ہونے والی یہ ملاقات بڑی خوش گوار رہی.

    غوطہ خور ڈین ایبٹ اور لزی ڈیلی سمندری حیات سے متعلق ایک پراجیکٹ میں مصروف تھے کہ اچانک ان کا سامنا بیرل جیل فش سے ہوا۔

    غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ وہ نیلی شارک مچھلیوں کی تلاش میں تھے کہ اچانک ایک بڑی جیلی فش سامنے آگئی، جب انھوں نے قریب جا کر ریکھا، تو اس کی جسامت دیکھ کر حیران رہ گئے.

    خیال رہے کہ جیلی فش موسم گرما میں برطانوی پانیوں میں آتی ہیں، یہاں انھیں وافر مقدار میں ان کی من پسند خوراک پلینکٹن دستیاب ہوتی ہے.

    یاد رہے کہ بیرل جیلی فش برطانوی سمندروں میں پائی جانے والی سب سے بڑی قسم ہے۔ غوطہ خوروں نے خوب تصاویر لیں، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں.

  • انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ کس ایموجی کو پسند کرتے ہیں؟

    انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ کس ایموجی کو پسند کرتے ہیں؟

    کراچی: دنیا بھر مختلف قسم کے عالمی دن زور و شور سے منائے جاتے ہیں، آج دنیا بھر میں انھی میں سے ایک اور دل چسپ عالمی دن منایا گیا، جسے ایموجی کا عالمی دن کہا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ورلڈ ایموجی ڈے منایا گیا، یہ 17 جولائی کو منایا جانے والا ایک غیر سرکاری ہالیڈے ہے، اس دن نت نئے ایموجی پیش کیے جاتے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔

    ہنسی، خوشی، اداسی اور غصے کے تاثرات کے اظہار کے لیے اس اسمارٹ دور میں اسمارٹ ایموجیز سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

    ورلڈ ایموجی ڈے منانے کا آغاز 2014 میں جیریمی برج نامی بلاگر نے کیا تھا، آج واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر ایپس کے ذریعے چیٹنگ ہو یا اپنی تحریر میں کوئی خاص ایکسپریشن شامل کرنا، ایموجیز کا خوب استعمال کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  خاتون منیجر کو ایموجی بھیجنے پر ملازم نوکری سے برخاست

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ ایموجیز پیلے رنگ میں دکھائی دیتے تھے مگر اب ان میں بھی جدت آ چکی ہے اور اب تو اینی میٹڈ یعنی متحرک ایموجیز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    عالمی ایموجی ڈے منانے میں لوگوں نے اتنی دل چسپی لی کہ 2015 میں 17 جولائی کو یہ دن ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

    آج کے دن ایپل اور گوگل نے رواں سال کے آخر میں بالکل نئے ایموجی کریکٹرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، یہ دونوں کمپنیاں تقریباً 60 نئے ایموجی متعارف کرائیں گی۔

    ایموجی ڈے کے حوالے سے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ صارفین نے سب سے زیادہ جس ایموجی کو پسند کیا وہ ہنسی کا ایموجی ہے، دوسرے نمبر پر دل کا ایموجی لوگوں نے پسند کیا۔

    لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایموجی اس لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی بات چیت زیادہ دل چسپ ہو اور دوسروں تک ان کے تاثرات زیادہ بہتر طور پر پہنچ سکیں۔

  • انٹرنیٹ پر جھانسے میں آکر لڑکی نے اپنی سہیلی کو قتل کردیا

    انٹرنیٹ پر جھانسے میں آکر لڑکی نے اپنی سہیلی کو قتل کردیا

    واشنگٹن : پولیس نے انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکی کو اکُسا کر واردات کروانے والے نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے دیگر جرائم میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں انٹرنیٹ پر نامعلوم شخص نے نوے لاکھ ڈالر کا جھانسا دیکر کمسن بچی کو ورغلا کر اپنی دوست کو قتل کرنے پر آمادہ کرلیا۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ سالہ ڈینیلی بریمر نے اپنے چار ساتھیوں سمیت انیس سالہ سنتھیا ہوفن کو ہائکنگ کے دوران منصوبے کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قاتل نے گھناؤنی کارروائی کی وڈیو بنا کر ہدایات کے مطابق آن لائن خود کو ٹائلر نامی ارب پتی بتانے والے شخص کو بھیجیں۔

    پولیس نے واردات میں ملوث نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے دیگر جرائم میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سالہ بریشمر نے مبینہ طور پر قتل کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ کے ذریعے 90 لاکھ ڈالر کی پیش کش کرنے والےمبینہ ارب پتی کو دکھائی تھی۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ کیس نوجوان بچوں کے والدین کے لیے ایک وارننگ ہے جو اپنے بچوں پر نظر رکھنےکے بجائے انہیں بے جا آزادی دیتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ آلاسکا کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیٹ پربے تحاشا اچھا مواد وجود ہےلیکن وہ ایک خراب جگہ بھی ہے لہذا والدین اپنے بچوں کی انٹرنیٹ سرگرمیوں پر نظر رکھےہیں۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق بریشمر نے 2 جون کو اپنی دوست کو دوران ہائکنگ قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟

    لندن: دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب ہو گئی، صارفین کی تعداد کے اعتبار سے چین اول، بھارت دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آ رہی ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔

    نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفک میں 15 فیصد، یورپ میں 13 فیصد، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 10فیصد جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہے۔

    صارفین کی تعداد کے اعتبار سے 21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے، اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر گزارا نہ ممکن ہوچکا ہے، دنیا بھر کی معلومات باآسانی انٹرنیٹ سے حاصل کرلی جاتیں ہیں، جبکہ سوشل ویب سائٹس پیغام رسانی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

    فائیو جی انٹرنیٹ کی دنگ کردینے والی رفتار سامنے آگئی

    انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے صارفین کے پیش نظر انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے کچھ اصول بھی تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد انٹرنیٹ صارفین کی صفوں میں شامل ہے۔

  • بدین:انٹرنیٹ پربلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرنے والی طالبہ کا مقدمہ درج

    بدین:انٹرنیٹ پربلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرنے والی طالبہ کا مقدمہ درج

    بدین: سوشل میڈیا پر بلیگ میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی طالبہ انیلا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بدین میں انٹرنیٹ پربلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرنے والی طالبہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں ٹنڈو غلام علی تھانے میں درج کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں سوم چند کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ مہیش اور اشوک کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مرکزی ملزم سوم چند نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلیگ میلنگ سے تنگ آکر لڑکی کے خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

    متوفی لڑکی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔

    انیلا کے والد کا کہنا تھا کہ 18 مئی کی رات کو بیٹی نے زہرپی لیا تھا، اسے حیدرآباد لے جایا گیا مگر وہ نہ بچ سکی۔ آخری وقت میں انیلا نے تینوں ملزموں کے نام لیے تھے۔

  • اپنی  مالک کو کروڑ پتی بنانے والی ’منحوس بلی‘ مرگئی

    اپنی مالک کو کروڑ پتی بنانے والی ’منحوس بلی‘ مرگئی

    انٹرنیٹ کی دنی پر ’گرمپی کیٹ‘ کے نام سے مشہور منحوس بلی انتقال کرگئی ، اس بلی کے دو ملین سے زائد مداح تھے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر شخص نے کم از کم ایک مرتبہ اس کی تصویر ضروردیکھی ہوگی۔

    گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیانے میں منحوس بلی کے مالک نے کہا ہے کہ اس کی ہر دلعزیز کیٹ سات سال کی عمر میں پیشاب کے انفیکشن کے سبب چل بسی۔

    اس بلی کا آبائی وطن ایری زونا تھااور یقیناً اس کے سبب لاکھوں لوگ مسکراتے تھے۔ بلی کا اصل نام ’ٹارٹر ساس‘ تھا اور سنہ 2012 میں اس کی پہلی تصویر بطور میم وائرل ہوئی تھی۔

    بلی کی وجہ شہرت اس کے چہرے کےمخصوص تاثرات بنے جن کا سبب اس کا پستہ قد اور منہ میں اضافی دانت تھے ، جو اسے ایک ناراض سی شکل عطا کرتے تھے ، اور یہی چہرہ اس کی وجہ شہرت بنا۔

    بلی نے اپنی مالک تابیتھا بندیسن کےساتھ پوری دنیا کا سفر کیا تھا۔ سنہ 2014 سے اس نے دنیا کے مختلف ممالک کے ٹی وی شو ز میں شرکت کرنا شروع کی تھی اور اس نے اپنی ایک ایسی فلم میں بھی کام کیا جس کا مرکزی کردار یہ خود تھی۔

    سنہ 2015 میں سان فرانسسکو کے مادام تساؤ میوزیم میں اس کا مومی مجسمہ بھی رکھا گیا ، جو کہ یقیناً ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

    سنہ 2018 میں اس کی مالکن کو کاپی رائٹ کے مد میں سات لاکھ دس ہزار ڈالر کی خطیر رقم ملی تھی ، اس کے علاوہ بھی اسی منحوس بلی کے سبب اس کی مالک بے پناہ دولت حاصل کرچکی ہے۔

    بلی کی خاتون مالک کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وہ ویٹرس کا کام کرتی تھی ، تاہم بلی کو شہرت ملنے کے چند ہفتے بعد ہی انہوں نے اپنا کام چھوڑدیا تھا اور بلی کو مزید شہرت دلانے پر توجہ مرکوز کردی تھی۔ وہ اپنی اس ’منحوس بلی‘ کے لیے بے حد اداس ہیں جس نے نہ صرف ان کے دن پھیر دیے بلکہ خود بھی دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل میں جگہ بنا گئی۔