Tag: انٹرنیٹ

  • انقرہ: انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندیوں کےخلاف احتجاج

    انقرہ: انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندیوں کےخلاف احتجاج

    ترکی میں حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ کے استعمال پر محدود پابندیاں عائد کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

    انٹرنیٹ کےاستعمال پرمحدودپابندیاں عائدکرنےکا بل ترک پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کردیا گیا۔ حکومت کیجانب سے مجوزہ بل میں کہا گیا ہےکہ انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندی کا مقصد نوعمر بچوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تاہم ترک عوام نے حکومت کی اس دلیل کو رد کرتے ہوئے مجوزہ بل کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    استنبول کے مشہور تقسیم اسکوائر پر ترک نوجوانوں کا جم غفیر حکومت کے اس فیصلے کےخلاف جمع ہوگیا اور شدید احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلےکارڈزاٹھارکھےتھے۔ مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس کےشیل فائرکئے اورلاٹھی چارج کیاجس میں متعددمظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
       

  • سال 2013میں گلوکارجسٹن بیبر کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا

    سال 2013میں گلوکارجسٹن بیبر کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا

    سال کا اختتام ہورہا ہے، دنیا بھر کی اہم شخصیات میں سال دوہزار تیرہ میں کس شخصیت کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا۔

    سال دوہزارتیرہ میں گلوکار جسٹن بیبر کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا، بیبر کی شہرت کا عالم یہ ہے کہ ٹوئیٹر پرسال کے شروع میں نمبر ون رہے، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کا اعزاز پوپ سنگر ریحنا کو ملا، جن کو متنازعہ خبروں کی وجہ سے بھی شہرت ملی۔

    ہالی ووڈ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی سیلیبرٹی کم کرڈیشین نے میدان مار  کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس سال کیٹی پیری نے بھی کمال کیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کئے رکھی، شہرت اور مقبولیت میں کیٹی کا چوتھا نمبر ہے۔

    ان سب کے بعد شکیرا، بیونسے اور لیڈی گاگا ایڈیلی اور میڈونا ٹاپ ٹین موسٹ سرچڈ سیلیبرٹیز میں شامل ہوئیں جبکہ انٹرنیٹ پر پانچویں نمبر پر ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی مقبول رہیں۔
       

  • مریم نواز انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست

    مریم نواز انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست

    وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست ہوگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گوگل سرچ انجن رینکنگ میں مریم نواز نیلسن منڈیلا کے بعد سرچ کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں، رینکنگ میں نیلسن منڈیلا تیسرے نمبر پر ہیں اور مریم نواز چوتھے نمبر پر ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے اس رینکنگ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور مشہور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔