Tag: انٹرن شپ پروگرام

  • 40 سے 60 ہزار روپے ماہانہ!  نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    40 سے 60 ہزار روپے ماہانہ! نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ، جس میں طلبا کو 40 سے 60 ہزار کے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جب کہ پیرا ویٹس اور معاونین لائیواسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40 ہزار روپے ملیں گے۔

    دو سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان بھی اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع! ماہانہ وظیفہ کتنا ہوگا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد صوبے میں لائیواسٹاک کی ترقی اور فروغ ہے، جس سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت لائیواسٹاک فارمرز کو علاج اور مشاورت کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کو لائیواسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا حب بنایا جائے گا، "ہم آج بھی لائیواسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔”

  • ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ :   طلباء کے لیے سنہری موقع، کون اہل ہوگاِ؟

    ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ : طلباء کے لیے سنہری موقع، کون اہل ہوگاِ؟

    انجینئرنگ کے طلباء کی ڈریم کمپنی گوگل میں براہ راست داخلہ کا سنہری موقع ہے اور ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ بھی ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے سال 2026 کے لیے اپنا "سمر سافٹ ویئر انجینئرنگ انٹرن شپ پروگرام” شروع کر دیا ہے، جو انجینئرنگ اور کوڈنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ایک شاندار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

    اس انٹرن شپ کے ذریعے طلباء کو گوگل اور اس کے ساتھ کام کرنے والی بڑی عالمی کمپنیوں کے حقیقی سافٹ ویئر پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملے گا، ساتھ ہی ماہانہ وظیفہ، مینٹرشپ اور جدید ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی (AKTU) لکھنؤ نے اپنے انجینئرنگ طلباء کو اس عالمی معیار کی انٹرن شپ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

    یونیورسٹی کے انوویشن ہب نے طلباء کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کی کامیاب شروعات کے لیے ایک نادر موقع ہے۔

    ماہانہ وظیفہ اور عملی تربیت

    انوویشن ہب کے سربراہ پروفیسر مہیپ سنگھ نے کہا گوگل نے کوڈنگ اور ٹیکنالوجی سے وابستہ کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت بھارت سمیت دنیا بھر کے باصلاحیت طلباء کو حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس دوران ہر طالب علم کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا، جو کہ پروجیکٹ اور ورکشاپس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

    گوگل طلباء کو صرف پروجیکٹس پر کام کرنے کی سہولت ہی نہیں دے گا بلکہ اپنے تجربہ کار انجینئرز کے ذریعے انہیں رہنمائی (Mentorship) اور مکمل ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا تاکہ طلباء مؤثر طریقے سے سیکھ سکیں اور عملی مہارت حاصل کریں۔

    درخواست دینے کا طریقہ

    طلباء کو گوگل کی آفیشل ویب سائٹ پر "Careers” سیکشن میں جا کر "Software Engineering Internship 2026” کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

    انٹرن شپ کا دورانیہ تقریباً 10 سے 12 ہفتے ہوگا اور زیادہ تر کام ورچوئل ہو گا۔ طلباء کو اپنی لوکیشن کے لیے بنگلور، حیدرآباد، پونے، ممبئی یا گڑگاؤں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    گوگل انٹرن شپ کے نمایاں فوائد

    گوگل کی عالمی مصنوعات پر براہ راست کام کرنے، تجربہ کار انجینئرز کے ساتھ رہنمائی اور تعاون جبکہ تکنیکی ورکشاپس اور نیٹ ورکنگ ایونٹس میں شرکت کا بھی موقع ملے گا.

    اہلیت کے معیار

    کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ فیلڈ میں ڈگری ، ایک یا زیادہ پروگرامنگ زبانوں (C++, Java, Python وغیرہ) کا تجربہ جبکہ یونکس/لینکس پلیٹ فارمز پر کام کرنے کی سوجھ بوجھ ہو۔

    گوگل سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 نہ صرف طلباء کو عملی تربیت فراہم کرے گا بلکہ انہیں عالمی سطح پر کام کرنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع بھی دے گا۔ جو طلباء سافٹ ویئر انجینئرنگ یا کوڈنگ کے میدان میں مضبوط بنیاد رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ پروگرام ایک انمول تجربہ اور کامیاب کیریئر کی شروعات ثابت ہو سکتا ہے۔

  • طلبا کے لئے  ڈبل خوشخبری

    طلبا کے لئے ڈبل خوشخبری

    لاہور : انٹرن شپ پروگرام اور ای بائیک پراجیکٹ کے حوالے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں متعددمنصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ،انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی، انٹرن شپ پروگرام میں2 ہزار طلبا کو3 ماہ تک ماہانہ25ہزارملیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی اور طلبا سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا ساتھ ہی ای بائیک کےانشورنس کےسوا باقی چارجزحکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

    مریم نواز نے ہمت کارڈکاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10 ہزار500 کرنے اور فنکاروں کےلئےہاؤسنگ اسکیم بنانے کی ہدایت کی۔

    کابینہ اجلاس میں ہائراوراسکول ایجوکیشن ای ٹرانسفرپالیسی اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولزپروگرام لانچنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144 میں ترامیم کی گئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر30دن، سیکرٹری داخلہ 90دن اورکابینہ زیادہ مدت کیلئےدفعہ144لگاسکے گی۔

  • انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو  شامل کرنے کا اعلان

    انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے ، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا ، وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزارنوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
    .
    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز دیا گیا، کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بارہ سروسز کی ٹریننگ سے نوجوان کاروبار خود شروع کرسکتے ہیں، انٹرشپ پروگرام بیک وقت 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا اور تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا پہلا سیشن4 نومبر سے شروع کردیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    بعد ازاں جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے