Tag: انٹرویو وائرل

  • ’میرے سارے خواب پورے نہ ہوئے تو۔۔۔‘: حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل

    ’میرے سارے خواب پورے نہ ہوئے تو۔۔۔‘: حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل

    گزشتہ روز مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کا پرانا انٹر ویو سوشل میڈیا پر وائر ہوگیا جس میں انہوں نے اپنے خواب سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    اداکارہ حیمرا اصغر نے جولائی 2024 کو پاکستانی اداکار و ہوسٹ احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی فیملی اور اپنے خواب سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ میرا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے، میرے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، اور میں سب سے چھوٹی ہیں، زندگی میں گہما گہمی کے لیے میں نے کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے بہت سارے خواب دیکھ رکھے ہیں اور اگر وہ خواب پورے نہ ہوئے تو میں خود کو معاف نہیں کر پاؤ گی۔

    https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-actress-karachi/

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے سخت مزاج رکھتی ہوں، اگر میرے خواب پورے نہ ہوئے تو میں خود کو معاف نہیں کرپاؤ گی۔

    حمیرا اصغر نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں حد سے زیادہ منافقت ہے، ایک ہی شخص کے متعدد چہرے ہیں، وہیں بعض افراد ایسے بھی ہیں، جن کی شخصیت بالکل صاف اور واضح ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے کیرئیر میں اے آر وائی کا بہت بڑا کردار ہے، تماشہ شو سے میرا لگاؤ ہے، تماشہ پروجیکٹ میرا ایک بیسٹ پروجیکٹ رہا ہے، جس میں اے آر وائی نے مجھے موقع دیا۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔

    عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔

  • ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو وائرل

    ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو وائرل

    بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ماضی میں دیے گیے ایک انٹڑویو کا ویڈیو کلپ بہت وائرل ہورہا ہے، غالباً یہ ویڈیو 2022 کا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر شادی اور پاک بھارت میں مماثلت اور فرق کے حوالے سے گفتگو کی۔

    انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے 2010 میں شعیب ملک سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک ’مشکل مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران میرے متعلق بہت سی خبریں اور باتیں پھیلائی جارہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان باتوں کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر جب ایک انسان کسی سے محبت کرتا ہے تو پھر اسے کسی چیز سے فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی کسی چیز کی پرواہ ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’محبت میں انسان دماغ کے بجائے دل سے کام لیتا ہے، اس وقت ہمارے لیے اہم صرف ہمارا محبوب ہوتا ہے جسے ہم صحیح اور جائز طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سب سے باوجود ہم ایک دوسرے کو حاصل کرکے خوش تھے۔

    دوران انٹرویو ایک سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں کیا مماثلت اور فرق نظر آتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا تھا کہ چونکہ میرا تعلق جنوبی ہندوستان سے ہے اس لیے مجھے دونوں ممالک کے لوگوں اور ثقافتوں میں کافی فرق محسوس ہوتا ہے لیکن اگر میں دہلی سے ہوتی تو مجھے اتنا فرق محسوس نہیں ہوتا کیونکہ دہلی اور لاہور کی ثقافت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔