Tag: انٹرٹینمنٹ

  • بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی مودی کے خلاف بول پڑے

    بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی مودی کے خلاف بول پڑے

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی آخر کار طلبہ پر ہونے والے تشدد پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندی فلموں کے مشہور و مقبول اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی انڈیا میں طلبہ پر بدترین تشدد کے تناظر میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کا نا انصافی کے خلاف کھڑے ہونا بہت خوش گوار ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف ملک میں جاری احتجاج پر کہا کہ جس طرح طلبہ حالیہ تقسیم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، وہ حیران کن ہے، تاہم مجھے وزیر اعظم مودی کے طلبہ کے ساتھ رویے پر حیرت نہیں ہے، مودی خود کبھی طالب علم نہیں رہے اس لیے انھیں طلبہ سے ہم دردی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خود بالی ووڈ کے اندر بھی دپیکا جیسے نوجوان اداکار اور ہدایت کار اس امتیازی قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، میں بڑے اور مستحکم اسٹارز کی خاموشی کو سمجھ رہا ہوں، لیکن حیران ہوں کہ وہ کب تک اپنی خاموشی برقرار رکھ پائیں گے۔

    مودی پر تنقید کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ نریندر مودی خود ٹوئٹر پر نفرت پھیلانے والوں کی قیادت کر رہے ہیں، مودی سرکار کی مذہبی سیاست نے مجھے اپنی مسلم شناخت کی طرف زیادہ متوجہ کر دیا ہے اور میں پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہوں، 70 سال بھارت میں رہنے پر بھی اگر ثابت نہ کر سکوں تو پھر نہیں پتا کیا کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین کے خلاف شدید احتجاج بدستور جاری ہے، مودی سرکار کی جانب سے اس احتجاج کو شدت عطا کرنے پر طلبہ پر بدترین تشدد کیا گیا۔

  • اسپائیڈر مین کا ہتھیار’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا

    اسپائیڈر مین کا ہتھیار’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا

    سنگاپور: اسپائیڈر مین کا ہتھیار ’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا، سنگا پور کے ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا جال پھنکنے والا ہتھیار بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا مشہور ہتھیار تیار کر لیا، یہ ایک ایسا ویب شوٹر ہے جس سے سہولت کے ساتھ جال پھینکا جا سکتا ہے۔

    جال پھینکنے کا آلہ بنانے والے شخص نے ویب شوٹر کا عملی مظاہرہ بھی کیا، یہ ہتھیار کلائی پر باندھ کر اس سے اسپائیڈر مین کی طرح جال فائر کیے جاتے ہیں۔

    یہ ویب شوٹر مکمل طور پر کام کر رہا ہے، اس سے پھنکے جالے والے میں چیزوں کو پکڑنے کی خصوصیت بھی موجود ہے، یہ ویب شوٹر چالیس سالہ شخص نے گھر میں بنایا۔

    ویب شوٹر کو فروخت کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے، اور اس کی قیمت 139 سنگاپورین ڈالر رکھی گئی ہے، لوگوں نے بڑی تعداد میں اسے خریدنے میں دل چسپی ظاہر کر دی ہے۔

    ویب شوٹر بنانے والے شخص نے سنگاپور کے ایک پبلک پارک میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا، لوگوں نے دیکھا کہ وہ کلائی کو ایک جھٹکا دیتا ہے اور شوٹر سے ایک جال نکل کر اپنے ہدف تک پہنچتا ہے۔

    خیال رہے کہ فلموں میں اب تک کئی اسپائیڈر مینز جلوہ گر ہو چکے ہیں، ٹوبی میگوائر، ٹام ہولینڈ اور اینڈریو گارفیلڈ، تاہم ٹوبی سے شروع ہونے والا یہ سفر تنزلی کی طرف ہی گیا، ناظرین کو ٹوبی میگوائر ہی بہ طور اسپائیڈر مین پسند آیا۔

  • ارجن رام پال اور ان کی بیوی مہر جیسیا میں شادی کے بیس سال بعد علیحدگی

    ارجن رام پال اور ان کی بیوی مہر جیسیا میں شادی کے بیس سال بعد علیحدگی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال اور ان کی بیوی سابقہ سپر ماڈل مہر جیسیا نے شادی کے بیس سال بعد علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار اور سپر ماڈل کی جوڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے الگ ہورہے ہیں اور  اب ان کی ساری توجہ کا مرکز دونوں بیٹیاں ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا طویل تعلق اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن ایک دوسرے کے لیے ان کی محبت ختم نہیں ہوگی، خیال رہے کہ یہ اعلان کئی ہفتوں کی افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ارجن رام پال اور مہر جیسیا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیس سالہ خوب صورت اور طویل زندگی محبتوں سے بھرپور رہی، ہمارے پاس خوب صورت یادیں ہیں، لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے یہاں سے الگ منزلوں کی طرف روانہ ہوں، ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے ہیں اور ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی نجی معاملات اس طرح طشت از بام نہیں کیے لیکن حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ سچ کو توڑا مروڑا جاسکتا ہے۔

    جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا


    مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیملی ہیں اور ایک دوسرے کے لیے حاضر رہیں گے بالخصوص دونوں بیٹیوں ماہیکا اور مائرہ کے لیے، انھوں نے کہا رشتہ ختم ہوگیا ہے لیکن محبت جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ ارجن رام پال اور مہر جیسیا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں سولہ سال کی ماہیکا اور تیرہ سال کی مائرہ ہیں۔ ارجن اور مہر نوّے کی دہائی کے سپر ماڈلز میں شمار ہوتے ہیں تاہم بعد میں ارجن نے فلم انڈسٹری میں اپنا کام یاب کیریئر بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

    بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

    لاہور: اگر آپ نوے کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو آپ نے مشہور کامیڈی سیریل ’عینک والا جن‘ ضرور دیکھا ہوگا۔ ڈرامے کے کردار نستور جن، زکوٹا جن، ہامون جادوگر، اور بل بتوڑی بچوں کے پسندیدہ کردار تھے۔

    وقت گزرتا چلا گیا اور بچوں کو ہنسانے والے خود بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گئے۔ انہی میں سے ایک کردار بل بتوڑی (نصرت آرا) آج کل نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

    نصرت آرا پر چند روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد ان کے علاج کی ذمہ داری بیت المال نے اٹھا لی ہے۔

    عینک والا جن میں اپنے مخصوص جملوں اور اداکاری سے بچوں کو ہنسانے والی نصرت آرا ڈرامے کے اختتام کے بعد شدید غربت کا شکار ہوگئی تھیں۔ روزگار ہی کی تلاش میں وہ 30 سال قبل لاہور منتقل ہوگئی تھیں تاہم وہاں ان کی زندگی سے بد سے بدتر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    چند سال قبل نصرت آرا پر ایسا وقت بھی آیا کہ ان کے پاس سر چھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا جس کے بعد مجبوراً انہوں نے کافی عرصہ داتا علی ہجویری کے مزار پر گزارا۔

    کچھ عرصہ قبل ایک اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت آرا کا کہنا تھا، ’میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ان بچوں کو ہنسانے میں گزار دیے جو اب جوان ہوچکے ہیں۔ اب میں برے حالوں میں ہوں مگر کوئی میری مدد کو نہیں آیا‘۔

    انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ میں نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو دیں اور اب میرے پاس سر چھپانے کو ایک چھت تک نہیں۔

    بیت المال کی جانب سے علاج کے اخراجات اٹھانے کے بعد نصرت آرا اب شیخ زید اسپتال میں اپنا علاج کروائیں گی۔

  • پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد رواں برس ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں ۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی، اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا ۔

    شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی، ان كا كہنا تھا كہ ان تصاوير كی نيلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد کے مقاصد كے لئے استعمال كی جائے گی جب کہ حاصل كردہ رقم غريب بچوں كی تعليم اوربوڑھے افراد كے مراكز ميں صرف كرے گی۔

    تاہم شادی کے کئی ماہ بعد بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریٹی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کئے ہوئے اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ ان کے شوہر جین گڈ انف بھی بھارتی ثقافتی جوڑا شیروانی میں نظر آریے ہیں ۔

  • مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس فلموں میں مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

    بالی ووڈ کی دلکش و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کے ادا کئے گئے اپنے کرداروں سے ہٹ کر کچھ مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

    ed594ba94d445c31679d51392c2f0bf7

    بالی ووڈ اداکارہ جیکولین نے کہا "امید ہے کہ جلد ہی ایسا ہوگا، ایک فلم ہے لیکن اس بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی پر ہاں میں اپنی اگلی فلم میں کچھ مختلف اور کچھ دلیری بھرے کام کرتی نظر آؤں گی۔

    جیکولین فرنینڈس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں آئی فلم علاالدین سے کیا تھا لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم کک سے ملی ہے۔

    jacky-embed-1

    واضح رہے کہ جیکولین کی حالیہ فلم ڈھشوم ریلیز ہوئی ہے، جیکولین اب آنے والی فلم ‘اے فلائنگ جٹ’ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جیکولین کے ساتھ ٹائیگر شراف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    Jacqueline-Fernandez-at-umang-2015-(1)2938

  • اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    ممبئی: جیکولین فرنینڈس نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں کامیڈی کردار ادا کرنے کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ ٹریننگ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کررہے ہیں۔

    فرنینڈس نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹرینر اکشے کمار کی صورت میں موجود ہے، میں اگر اس فلم میں کامیڈی کردار کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کا پورا سہرا اکشے کے سرہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اداکار بنا تاثر کے کچھ ایسا بول دیتا ہے جو بہت مزاحیہ ہوتے ہیں، اگر آپ مزاحیہ کردار ادا کرنے وقت اپنے ساتھی اداکار کو صیح وقت پر جواب نہیں دیتے تو آپ کا کردار بے کار ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کئی سنجدہ فلموں میں کام کیا ہے، اکشے کے ہر کردار سے انہوں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم باکس آفس کے پہلے دو پارٹ ریلیز کیے جاچکےہیں، جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، ہاؤس فل ٹو میں سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھارتی اداکار جان ابراہم کے ساتھ کردارادا کرچکی ہیں۔

  • بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ

    بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ

    ممبئی: سُروں کے بادشاہ سونو نگم نے بھیس بدل کر پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ ممبئی کی گلی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونو نگم یوٹیوب کے چینل بینگ انڈین کی جانب سے دیے گئے ایک سماجی تجربے کے تحت ممبئی کی سڑک پر بوڑھے آدمی کا روپ دھارے پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ ہاتھ میں ہارمونیم پکڑے سڑک پر نکل آئے۔

    سونو نگم نے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر ہارمونیم کے سروں کے ساتھ اپنی آواز کو ملا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ اسی دوران ایک نوجوان ان کے قریب آیا اور مخاطب کر کے گانے کی ریکارڈنگ کرنے کی اجازت طلب کی،گانا مکمل ہونے پر لڑکے نے جاتے وقت سونو نگم سے ناشتے کا پوچھا اور چپکےسے ہاتھ میں 12 روپے رکھ دیے۔

    اصلی روپ میں آنے کے بعد سونو نگم نے کہا کہ یہ پرفارمنس میرے لئے ناقابل یقین تجربہ ہے، ایک نوجوان نے میرا گانا سننے کے بعد مجھے عاجزی سے 12 روپے تھما دیئے، جو میرے لیے لاکھوں روپے سے زیادہ اہم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیسے میں نے فریم کروا کر محفوظ کرلیے ہیں اور میں اپنی زندگی میں دوبارہ اُس نوجوان سے مل کر اس کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے یوٹیوب چینل کی طرف سے یہ تجربہ شروع کروانے کا مقصد بھارتی عوام کے ردعمل کا مشاہدہ کرنا ہے کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والے خوبصورت عمل پر کیا اقدامات کرتے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں

    بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں

    آگرہ: معروف بالی ووڈ ادکارہ پریٹی زنٹا اپنے نئے نویلے دولہا اور سسرال والوں کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کنگز الیون پنجاب کی فرنچائزر منیجر پریٹی زنٹا  نے اپنے شوہر اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ شدید گرمی کے باوجود تاج محل کا دورہ کیا۔

    preity-post-2

    اس موقع پر انہوں نے اپنے سسرال والوں کو تاج محل کی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ مقام بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی اہلیہ کی محبت کی وجہ سے مشہور ہے، اس مقام پر ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں لوگ آتے ہیں یہ مقام دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

    preity-post-4

    واضح رہے پریٹی زنٹا سے اس دورے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں جس میں ان کے شوہر اور اُن کے اہل خانہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    preity-post-3

    گزشتہ ماہ فروری میں پریٹی زنٹا معروف امریکی شہری گینی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھی، وطن واپسی پر وہ اپنی شادی کے حوالے سے ایک بڑی تقریب کرنے جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔