Tag: انٹرپول

  • مظالم اور جرائم پر شیخ حسینہ کی عالمی سطح پر گھیراؤ کی تیاری

    مظالم اور جرائم پر شیخ حسینہ کی عالمی سطح پر گھیراؤ کی تیاری

    بنگلادیشی پولیس کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

    مظالم اور جرائم پر شیخ حسینہ واجد کی عالمی سطح پر گھیراوٴ کی تیاری کی جا رہی ہے، شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف نیشنل سینٹرل بیورو کی جانب سے ریڈ نوٹس کے لیے انٹرپول کو درخواست دی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کیا، اور شیخ حسینہ واجد کو ’’مفرور‘‘ قرار دے کر گرفتاری کے لیے بین الاقوامی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


    پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں بے نقاب


    انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر میں انٹرپول کی مدد مانگی تھی، بنگلادیشی پولیس کے مطابق ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور شواہد پر مبنی ہے۔

    شیخ حسینہ سمیت 12 ’’مفرور ملزمان‘‘ کی تلاش میں انٹرنیشنل ایکشن میں تیزی آ گئی ہے، خیال رہے کہ شیخ حسینہ کو بھارت نے اس وقت پناہ دی ہوئی ہے۔

  • ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائیاں، 6 اشتہاری گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائیاں، 6 اشتہاری گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ اشتہاریوں کو یو اے ای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزمان گوجرانوالہ، گجرات، راجن پور اور ملتان پولیس کومطلوب تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، وفاقی تحقیقاتی ادارے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں سے متعلق تینتالیس کیسز بند کردیے، سال 2018 میں تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں کے معاملے پر ایف آئی اے نے 43 کیسز کی تحقیقات بند کر دیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ 50 سے زائد شہریوں کیخلاف اہم شواہد اکٹھے نہ کرسکا، 6 سال کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے تمام کیسز بند کر دیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان 50 سے زائد شہریوں کا تعلق پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے ہے۔

    حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھے گی: رانا ثنااللہ

    ذرائع نے کہا کہ سال 2018میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کوان کیسز کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا، 50 سے زائد شہریوں کیخلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں، شہریوں کی دبئی میں جائیداد اور اکاونٹس کی تحقیقات کی جانی تھی۔

  • ایف آئی اے کا بڑا قدم، انٹرپول نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کر لی

    ایف آئی اے کا بڑا قدم، انٹرپول نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کر لی

    اسلام آباد: ایف آئی اے اکیڈمی نے 17 ویں رکن کے طور پر انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اکیڈمی نے انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے ایف آئی اے اکیڈمی کا تربیتی معیار بہتر ہوگا، اور عالمی سطح پر جرائم، دہشت گردی، اور سائبر کرائمز کے خلاف پاکستان کا کردار مزید مؤثر ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق یہ تاریخی معاہدہ گلاسگو، برطانیہ میں انٹرپول کی 92 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انٹرپول کے سیکریٹری جنرل جُرگن اسٹاک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کا رکن بننے کے بعد ایف آئی اے اکیڈمی دنیا بھر میں اعلیٰ تربیتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، یہ شراکت داری خصوصی تربیتی پروگرامز، وسائل اور سائبر کرائم، انسداد دہشت گردی، اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے حوالے سے بہترین طریقوں اور علم کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

  • خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم غلام عباس کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم غلام عباس انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار ہو گیا، ملزم غلام عباس کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

    غلام عباس گزشتہ 5 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف 2019 میں تھانہ جناح روڈ، گجرانوالہ میں ایک خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    کراچی: انٹرپول نے ایک کارروائی میں پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کیا ہے، جو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

    ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم جارو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، اور اس کے خلاف 2022 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گڈی، ڈی جی خان میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    واضح رہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • 8 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    8 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے ایک کارروائی میں 8 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم رفیق احمد سعودی عرب سے گرفتار ہو گیا، ملزم کو کراچی ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    ملزم رفیق احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، سال 2016 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ جمال، ڈی جی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 50 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا، رواں سال اغوا ہونے والی کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کرایا گیا، گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے، گرفتار ہونے کے بعد ملزمان کو ایئرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا، اور کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، اور سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

  • ’یو اے ای سے مطلوب پاکستانی مجرم گرفتار‘

    ’یو اے ای سے مطلوب پاکستانی مجرم گرفتار‘

    متحدہ عرب امارات میں انٹرپول اور ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مطلوب پاکستانی مجرم کو حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک مطلوب مجرم کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے انٹرپول اور ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ انٹرپول کی تمام سرگرمیوں کے لیے پاکستان کا مرکز ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم تساور حسین مبینہ طور پر قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم پنجاب پولیس کو جہلم میں مطلوب تھا۔

    پاکستان میں NCB کی جانب سے ابوظہبی میں مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے ایک بین الاقوامی الرٹ، ریڈ نوٹس جاری کرنے کے بعد دونوں حکام نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیرون ملک گرفتاریاں کرنے کا ذمہ دار این سی بی ہے، گرفتاری کے بعد ایف آئی اے فیصل آباد ونگ نے ملزم کو متعلقہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا۔

    یاد رہے کہ ایک کیس میں گزشتہ ماہ انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ مل کر NCB پاکستان نے ایک اور مطلوب مجرم قربان علی کو سعودیہ سے حراست میں لیا تھا۔

    ریڈ نوٹس کے ذریعے سعودی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا، جس کے باعث مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، ملزم پر اقدام قتل کا الزام تھا، جبکہ پنجاب پولیس کو اس کی تلاش تھی۔

  • قطری بینک کا قرض نہ ادا کرنے والا برطانوی انجینئر انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    قطری بینک کا قرض نہ ادا کرنے والا برطانوی انجینئر انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    بغداد: قطری بینک کا قرض نہ ادا کرنے والا برطانوی انجینیئر انٹرپول کے ذریعے عراق کے شہر بغداد میں گرفتار ہو گیا۔

    عرب نیوز کے مطابق 43 سالہ برطانوی انجینئر برائن گلینڈننگ کو 12 ستمبر کو بغداد ایئر پورٹ پر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، جو اب عراقی پولیس کی حراست میں ہیں۔

    برائن گلینڈننگ قطری بینک کے نادہندہ ہیں، ان پر 2018 میں خلیجی ریاست میں کام کے دوران لیا گیا 20 ہزار پاؤنڈ کا قرض تھا، جس کی قطر کے بینک میں ادائیگی نہ کیے جانے پر گرفتاری کے لیے انٹرپول نوٹس جاری ہوا تھا۔

    عراقی پولیس کی جانب سے برطانوی انجینئر کو اب قطر کے حوالے کیا جا رہا ہے، گرفتاری کے بعد سے انھیں حوالگی کی سماعت کے انتظار میں پولیس کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے۔

    دی گارڈین کے مطابق قطر کی جانب سے تاحال برطانوی انجینئر کی حوالگی کی درخواست دائر نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے گلینڈننگ کو بغداد میں طویل مدت کے لیے قید میں رہنے کا خطرہ ہے۔

    برائن گلینڈننگ کی اہلیہ کمبرلی کا دعویٰ ہے کہ اس کرسمس پر بیمار ہونے اور اسکاٹ لینڈ میں ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد ان کے شوہر نے اپنا قرض ادا کرنے کے لیے انتظام کر لیا تھا، قطر نیشنل بینک کو ماہانہ ادائیگی کی جا رہی تھی اور ہم باقاعدہ بینک کے ساتھ رابطے میں تھے۔

    برطانیہ کی ایک این جی او کی عہدیدار رادھا اسٹرلنگ نے قطر پر انٹرپول کے نظام کو غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

  • انٹرپول کے ذریعے  پولیس کو مطلوب 5 ملزمان متحدہ عرب امارات سے  گرفتار

    انٹرپول کے ذریعے پولیس کو مطلوب 5 ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے پنجاب پولیس کو مطلوب 5 ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کےذریعے متحدہ عرب امارات میں کارروائی کی اور کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کومطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا، ملزمان محمود وقاص، محمد ندیم، شاہ گوندل، رمیز خان ،عباس علی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق پانچوں ملزمان قتل کے مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات کے حوالے کر دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول نےریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔

  • قتل کا اشتہاری ملزم 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

    قتل کا اشتہاری ملزم 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

    حافظ آباد: قتل کے اشتہاری کو 16سال بعد دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ، مبشر باطے خاں کو قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او حافظ آباد نے بتایا گرفتاری پنجاب پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے دبئی سے کی ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مبشر 2005 میں بٹے خان کو قتل کرنے کے بعد حافظ آباد سے فرار ہو گیا تھا، ملزم  جعلی پاسپورٹ پر نام تبدیل کرکے فرارہوا اور اسے انٹرپول کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول کے زریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس صلاح الدین محسود نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ مجاہد اللہ کو شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    کے پی پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا کیونکہ ملزم واقعے کے فوراً بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔