Tag: انٹرپول پاکستان

  • انٹرپول پاکستان کی کارروائی، سنگین جرم میں مطلوب ملزم قربان علی ریاض سے گرفتار

    انٹرپول پاکستان کی کارروائی، سنگین جرم میں مطلوب ملزم قربان علی ریاض سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ایک کارروائی میں سنگین جرم میں مطلوب ملزم قربان علی کو ریاض سے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کے ہاتھوں گرفتار اشتہاری ملزم قربان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف فیصل آباد تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

  • بحرین میں‌ سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار، پاکستان منتقل

    بحرین میں‌ سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار، پاکستان منتقل

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان بحرین سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو بحرین سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئر پورٹ منتقل کر دیا ہے۔

    گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جن میں ذوالفقار علی اور نور محمد شامل ہیں، ملزم ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس جب کہ ملزم نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے، پاکستان منتقلی کے بعد ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

  • ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

    لاہور: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ اشتہاری عنایت اللہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،  گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف رحیم یار خان میں مقدمہ درج  ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

  • انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب سے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان پہنچا دیا

    انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب سے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان پہنچا دیا

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ایک کارروائی میں قتل میں مطلوب ملزم راشد محمود کو سعودی میں گرفتار کر کے پاکستان پہنچا دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم راشد محمود قتل کے مقدمے میں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2010 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

    متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر NCB انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو بین الاقوامی پرواز سے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کیا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ملزم کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔