Tag: انٹر امتحانات

  • کراچی میں انٹر امتحانات :  بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی میں انٹر امتحانات : بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر امتحانات کا آغاز ہوگیا ، آج صبح کی شفٹ میں بارہویں ویں جماعت کا انگریزی لازمی کا پرچہ لیا جارہا ہے اور شام کی شفٹ میں بارہویں جماعت کا فزکس کا امتحان لیا جائے۔

    امتحانات کے دوران پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا، فول پروف انتظامات اورواٹرمارک بھی کام نہ آیا اور حسب روایت آج بارہویں جماعت کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    نقل مافیا نے پرچے کے آغاز سے قبل ہی نگریزی کا حل شدہ پرچہ واٹس اپ گروپ میں شیئر کردیا۔

    انٹر کے امتحانات صبح وشام کی شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں ، جن میں ایک لاکھ انتالیس ہزارطلبہ شرکت کریں گے۔

    صبح میں پری انجینئرنگ،پری میڈیکل اورہوم اکنامکس گروپ کا امتحان ہوگا جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے پرچے ہوں گے۔

    انٹر امتحانات کے لئے ایک سواسی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں سے 26 امتحانی مراکزحساس قرار دے کررینجرز تعینات کی گئی ہے۔

    دوسری جانب خیرپور میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا، پرچہ واٹس ایپ کےمختلف گروپس میں وقت سے15منٹ پہلے پہنچا۔

  • چیئرمین انٹربورڈ کا  امتحانی پرچوں کے حوالے سے اہم بیان

    چیئرمین انٹربورڈ کا امتحانی پرچوں کے حوالے سے اہم بیان

    کراچی : چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچوں پرواٹر مارک لگایا گیا ہے، جس سینٹرسے پوچہ آؤٹ ہوگاپتہ چل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹر امتحانات کا آغاز یکم جون سے ہوگا، امتحانی پرچوں پرواٹر مارک لگایا گیا ہے۔

    نسیم میمن کا کہنا تھا کہ جس سینٹرسے پوچہ آؤٹ ہوگاپتہ چل جائے گا، پیپرکھولتےوقت سی سی اورایک منٹ کی ویڈیو بھیجنے کا پابند ہوگا۔

    چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ وی سیز کو 31 اگست سے قبل نتائج جاری کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ امتحانات کے لیے 180 امتحانی مراکزقائم کیے ہیں، جس میں 26مراکزانتہائی حساس ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرزنےسیکیورٹی کیلئےتعاون کی یقین دہانی کرائی، رینجرز26حساس سینٹرزکےدورےکریگی

  • انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری

    انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم جون سے یکم جولائی تک ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا شریک ہونگے، سائنس گروپ کا پرچہ صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جنرل گروپ کے طلبا دوپہر کی شفٹ میں امتحان دیں گے، سائنس گروپ کے امتحان کا وقت صبح 9 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنرل گروپ کے طلبا کے امتحانی اوقات 2 سے 5 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب انٹر کے امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، اس سے قبل امتحانات 28 مئی سے ہونا تھے۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ 28مئی سے انٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، اجازت وزیر تعلیمی بورڈز سے طلب کی گئی ہے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے 21 امتحانی مراکز یکساں ہونا وجہ بنی ہے،انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا تھا اور یکساں امتحانی مراکز میں صبح میں انٹر، شام میں میٹرک امتحان ہونا تھے۔

    نسیم میمن نے مزید کہا کہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کئے گئے، میٹرک کے ملتوی شدہ پرچے 28 مئی سے انہی مراکز میں لیے جائیں گے، جس کے باعث 21سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔

    اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے تاہم متحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے۔

  • انٹر کے امتحانات  28 مئی کے بجائے کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    انٹر کے امتحانات 28 مئی کے بجائے کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    کراچی:انٹر کے امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، اس سے قبل امتحانات28مئی سے ہونا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، انٹر بورڈ نے ایک اور پھر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیریونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ 28مئی سےانٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، اجازت وزیر تعلیمی بورڈز سے طلب کی گئی ہے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے 21 امتحانی مراکز یکساں ہونا وجہ بنی ہے،انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا تھا اور یکساں امتحانی مراکز میں صبح میں انٹر ، شام میں میٹرک امتحان ہونا تھے۔

    نسیم میمن نے مزید کہا کہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کئےگئے، میٹرک کے ملتوی شدہ پرچے 28 مئی سے انہی مراکز میں لیے جائیں گے ، جس کے باعث 21سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔

    اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے تاہم متحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے۔

  • چیئرمین انٹر بورڈ کا جعلی پرچہ چلانے پر چینل کے خلاف کارروائی کا اعلان

    چیئرمین انٹر بورڈ کا جعلی پرچہ چلانے پر چینل کے خلاف کارروائی کا اعلان

    کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ نے جعلی پرچہ چلانے پر ایک نجی چینل کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ جس چینل نے پرسوں جعلی پرچہ چلایا اس کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا جعلی پرچہ چلانے والے چینل کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرائیں گے، 10 بجکر 10 منٹ پر یہ کہنا کہ پیپر آؤٹ ہو گیا غلط تاثر دینا ہے۔

    آج انٹر کے سالانہ امتحانات کا دوسرا دن تھا، چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینٹرز میں بجلی بندش کی شکایات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے ایک اور مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا آج او ایم آر (آپٹیکل مارک ریکگنیشن) شیٹس کے بارے میں بھی پوچھا گیا، اس حوالے سے کچھ ابہام تھا مگر بچوں نے آسانی سے شیٹس بھر لیں۔ واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں پہلی بار اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز: بارہویں جماعت کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ جعلی نکلا

    ڈاکٹر سعید الدین نے کہا جب بھی کوئی نیا سسٹم آتا ہے، تو مسائل آتے ہیں، اگر کہیں شیٹس ضائع ہوتی ہیں تو ہم وہاں مزید فراہم کر دیں گے، ہماری جامعات بھی او ایم آر سسٹم پر ٹیسٹ لیتی ہیں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل کا راج برقرار

    کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل کا راج برقرار

    کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل کا راج برقرار ہے، کئی شہروں میں پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل عروج پر ہے، کئی شہروں میں پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہوگئے، طلباء بلاخوف و خطر نقل کرنے میں مصروف رہے۔

    گھوٹکی میں اسکول پرنسپل نے پٹواری دوست کے بیٹے کے لیے نقل کا خصوصی انتظام کیا اور الگ کمرے میں بٹھا کر بچے کا پرچہ لیا گیا۔

    شکاپور میں موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے نقل کا بازار گرم رہا، کتابیں اور موبائل فون کے استعمال کے ذریعے طلباء پرچہ حل کرنے میں مصروف رہے، بورڈ کی چھاپہ مار ٹیمیں غائب رہیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت میٹرک امتحانات میں نقل روکنے میں ناکام، اے آر وائی نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا

    نوشہروفیروز میں کیمسٹری کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، امتحانی مراکز میں نقل مافیا سرگرم رہی لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    کراچی میں ریاضی کا پرچہ شروع ہونے 40 منٹ پہلے آؤٹ ہوگیا، چھاپہ مار ٹیمیں نقل کی روک تھام میں ناکام نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں بھی نقل عروج پر تھی، امتحانات سے قبل انتظامیہ کی طرف سے نقل کی روک تھام کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تھے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں طلبہ کی جانب سے نقل کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو معطل کر دیا تھا۔