Tag: انٹر بورڈ کراچی

  • انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج، طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج، طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    سندھ اسمبلی نے انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج پر 8 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر ارکان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    کمیٹی انٹر بورڈ کے امتحانی نتائج تنازع کی تحقیقات کرے گی۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر علی خورشید کہتے ہیں کہ شہری سندھ کے طلبا سے ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، تعلیمی حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا

    انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلیٰ ٰثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو گھیر کر لوٹ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویجلنس ٹیم شام کے وقت نقل کے دوران پکڑے گئے موبائل فون لے کر آ رہی تھی، ویجلنس ٹیم نے اسلامیہ کالج سے نقل میں استعمال ہونے والے فون برآمد کیے تھے۔

    انٹر بورڈ کے گیٹ پر تعینات گارڈز نے ڈاکوؤں کی کوئی مزاحمت نہیں کی، چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے۔

    چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق پولیس کو گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

  • ملتوی پرچے کب ہوں گے؟  انٹر کے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    ملتوی پرچے کب ہوں گے؟ انٹر کے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ملتوی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون ، 15 جون کا بیس جون اور 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو ہوگا۔

    ناظم امتحانات انٹر بورڈکراچی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات بیس جون سے بیس جولائی تک ہوں گے۔

    یاد رہے سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر 14، 15 اور 16 جون کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی کے پریس ریلیز کے مطابق ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔