Tag: انٹر بینک

  • انٹربینک میں ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    انٹربینک میں ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے امریکی ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی گئی۔

    آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظور کے بعد ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا، قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.71 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا۔

    پاکستان کیلئے آئی ایم ایف بورڈ نے پچھلے ہفتے سات ارب ڈالرز قرض کی منظوری دی تھی، جس کے بعد امریکی ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر آیا تھا۔

    امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی سات ارب ڈالرز قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

    اس دوران ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوا تھا۔

    دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے گارنٹی کی رقم بڑھاکر 10 لاکھ روپے تک کردی ہے، اہل ڈپازٹرز کیلئے گارنٹی کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپےکی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، فیصلہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے، گارنٹی کی رقم سے اب تقریباً 96 فیصد اہل ڈپازٹرز کو مکمل تحفظ مل جائے گا۔

    ڈپازٹ پروٹیکشن اسکیم کا مقصد ڈپازٹرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور بینکاری کے شعبے پر صارف کے اعتماد میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • سال2023 : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    سال2023 : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    سال 2023 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، رواں سال جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا تو دوسری جانب نگراں حکومت کے حالیہ مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی آئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.86 روپے پر بند ہوا۔

  • رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    کراچی : گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوکر 282 روپے سے 277 روپے تک نیچے گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ اور مافیاز کو جڑ سے ختم کرنے کے مشن پر ڈالر کی مسلسل تنزلی کا عمل جاری ہے ، روپیہ مضبوط تر ہورہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 282 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 277 روہے 62 پیسے پر بند ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے کم ہوا ، ڈالر 281 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 277 روپے پر بند ہوا۔

    دیگر کرنسیوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں یورو 2 روپے کمی سے 298 روہے سے 296 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے پاؤنڈ کی 4 روپے سستا ہوا اور پاؤنڈ 348 روپے سے کم ہوکر 344 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے کمی سے 74 روپے 20 پیسے اور امارتی درہم 45 پیسے کمی کے بعد 76 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

  • پاکستان میں امریکی ڈالر  6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    کراچی : پاکستان میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، جس کے باعث ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 5 روپے 50 پیسے کمی سے 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ، گزشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 288 روپے سے کم ہوا اور 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی اور یورو 306 روپے سے کم ہوکر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ، برطانوی پاؤنڈ 353 روپے سے کم ہوکر 348 روپے میں فروخت ہوا۔

    ایک ہفتے میں سعودی ریال میں ایک روپے کمی کے بعد 76 روپے 20 پیسے سے کم ہوکر 75 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ امارتی درہم 2 روپے 60 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 80 پیسے سے کم ہوا اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

  • امریکی  ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

    امریکی ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

    کراچی : امریکی ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوکر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی کریک ڈاؤن کے اثرات کرنسی مارکیٹ پر نمایاں نظر آرہے ہیں، ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام برقرار ہے۔

    حکومتی مشینریز کا کرنسی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون آج بھی جاری رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 90 پیسے سستا ہو کر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

    بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 291 روپے 26 پیسے پر فروخت کیا گیا ، فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے سستا ہو کردوسوتیرانوے روپے پر روپے پربند ہوا۔

  • ’انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی‘

    ’انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی‘

    ملک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 95 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے ڈالر 301 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کمی ہوئی ہے، جس سے ڈالر 300 روپے پر آگیا، واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تقریباً 20 روپے نیچے آچکا ہے۔

    واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مقررہ حد سے نیچے آچکا ہے، ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ملکی ایکسپورٹ کی صنعت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات وقت کی ضرورت ہے، ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھا کر عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں، صنعتوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    کراچی : امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں ڈالر314 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کو مسلسل کمی کا سامنا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سینتالیس پیسے مہنگا ہو کر 298 روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو ننانوے روپے دس پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو کر 312 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فری مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے، جس کے پاس ڈالر ہے وہ بیچ نہیں رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر باہر روک رہے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

  • امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح  چھونے کے بعد واپس  نیچے آگیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح دو سو پچاسی روپے نو پیسے کو چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے آغاز میں ڈالر 12 روپے 31 پیسے سستا ہوکر 272 روپے 78 پیسے پر آگیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 10 روپے 9 پیسے سستا ہوا اور 275روپےکا ہوگیا ۔ بعد ازاں ڈالر 6 روپے63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اناسی روپے پچاس پیسے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز ڈالر ایک دن میں انیس روپے مہنگا ہوا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے زیادہ ہو چکی تھی۔

    فاریکس ڈیلرزکا کہنا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سونوے روپے سے اوپر میں فروخت پر اسٹاک بروکرزاورکاروباری شخصیات سرپکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ سرپرائز ہے، مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا

    انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا

    ‌کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے25 پیسے مہنگا ہو کر 265 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی ڈالر روپے پر بھاری رہا، کاروبار کے دوران ڈالر میں مزید چار روپے پچیس پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر دو سوپینسٹھ روپے پچہتر پیسے کا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو سڑسٹھ روپے پچہتر پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تین روپے مہنگا ہوکر دو سو ستر روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے انٹر بینک میں دو دنوں میں ڈالر پانچ روپےتراسی پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی اور ایک ہفتے کے اندر ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک نیچے آگیا۔

  • امریکی ڈالر مزید مہنگا، ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر مزید مہنگا، ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر مزید سات روپے چالیس پیسے مہنگا ہو کر 270 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مستحکم ہوگیا اور ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سات روپے چالیس پیسے مہنگا ہوا اور 270 روپے پر جا پہنچا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 271 روپے 60 پیسےمیں فروخت کیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 سے 272 روپےتک میں فروخت ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر7 روپے3 پیسے مہنگا ہوکر 269 روپے 63پربندہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں پچھلے3دن میں ڈالر میں38.74 روپےکا اضافہ ہو چکا ہے۔