Tag: انٹر بینک

  • ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر میں 7 روپے 68 پیسے کااضافہ

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر میں 7 روپے 68 پیسے کااضافہ

    کراچی : ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 68 پیسے اضافے کے بعد 131 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 7 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا اور قیمت 134 روپے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اختتام پر 131 روپے 93 پیسے پر رہی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد 132 روپے 50 پر بند ہوا۔

    دوسرے جانب دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے 50 پیسے اضافے سے 151 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 172 روپے، درھم کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 35 روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 34 روپے 5 پیسے پر آگئی۔

    یاد رہے 4 روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور ایک دن میں ڈالر 9روپے75پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کو 134 روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔

    مزید پڑھیں : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    معاشی ماہرین کےمطابق روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کی بڑی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے زرمبادلہ مارکیٹ دباؤ میں ہے، ناخوشگوار اتار چڑھاؤ پر اسٹیٹ بینک مداخلت کے لیے تیار ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے کی ریکارڈ سطح پر

    انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے کی ریکارڈ سطح پر

    کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر 128 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صرف آج ہی بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور 128روپے50 پیسے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ایک دن میں روپے کی قدر میں 6روپے45 پیسے کی ریکارڈ کمی کی گئی۔

    تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ پیکج ناگزیر ہونے کا منفی اثر ہے ، اسٹیٹ بینک کے پاس دس ارب ڈالر کے ذخائر بھی نہیں بچے جبکہ ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس دستیاب ڈالر ذخائر دو ماہ کی درآمدات کیلئے بھی ناکافی ہیں۔

    خیال رہے کہ دسمبر سےاب تک ڈالر 20 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 121 روپے پر تھی، جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اس سے قبل بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، جس کے بعد قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 125 روپے 50 پیسے تک پہنچی تھی۔

    کرنسی ڈیلرزکا ماننا ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے کیونکہ حکومت نے کرنسی مارکیٹ کو فری کردیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق گرتے زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت123روپے 50پیسے کی ریکارڈ سطح پر

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت123روپے 50پیسے کی ریکارڈ سطح پر

    کراچی : مسلسل چوتھے روز بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا روپیہ ڈی ویلیو کرنے کا فیصلہ گلے پڑگیا، مسلسل چوتھے روز بھی کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 123روپے 50پیسے پر پہنچ گئی۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے تیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک سو اکیس روپے ستر پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو بائیس روپے ساٹھ پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ خام تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی کے باعث ہوا ہے، روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں چار روز میں ڈالر8روپے مہنگا ہوچکا ہے، جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں پانچ سو چالیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈالر پر سے کیپ ہٹانے اور فری مارکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گرتے زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالرپھر روپیےکو آنکھیں دکھانےلگا، اسٹیٹ بینک کی مداخلت بھی کام نہ آسکی، ڈالرایک سو تین روپےسےبھی تجاوز کرگیا۔

    پیرکوانٹربینک مارکیٹ یعنی بینکوں کےمابین لین دین میں امریکی ڈالرایک سوتین روپےکی سطح بھی عبورکرگیا، کرنسی ڈیلرزکے مطابق ہفتےکےآغازپرڈالرکی طلب میں اضافےسے روپےکی قدر مزید گرگئی، جس کا سبب درآمدی ادائیگیوں کیلئےساڑھے پانچ کروڑڈالرسےزائد کی خریداری تھی جس کےدوران ڈالردس پیسے مہنگا ہوکرایک سوتین روپےپانچ پیسےکا ہوگیا۔

    پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام سےڈالرایک سوتین روپےدس پیسے میں خریدا اورایک سوتین روپےپچاس پیسےمیں اُنہیں فروخت کیاگیا۔

  • اوپن مارکیٹ: ڈالرایک سو تین روپےتک جا پہنچا

    اوپن مارکیٹ: ڈالرایک سو تین روپےتک جا پہنچا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سوتین روپےمیں فروخت ہورہا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو تین روپے جبکہ قیمت فروخت ایک سو تین روپے بیس پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹ روپے ، کنیڈین ڈالر بانوئے روپے ، یورو ایک سو اکتیس روپے پچاس پیسے،سعودی ریال ستائسروپےپچیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوئے پیسے میں فروخت ہورہاہے

  • اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے کی قدر میں بیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر بیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپے پچاسی پیسے ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپےنوئے پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹ روپے ، کنیڈین ڈالر بانوئے روپے پچاس پیسے، یورو ایک سو تیس روپے پچاس پیسے،سعودی ریال ستائس روپےبیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور ایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پندرہ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر پندرہ پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے پچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چونسٹھ روپے ساٹھ پیسے ، کنیڈین ڈالر اکیانوئے روپے بیس پیسے ، یورو ایک سو انتیس روپے، سعودی ریال ستائس روپے بیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپے اسی پیسے اور ایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے پینسٹھ پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے تیس پیسے جبکہ قیمتِ فروخت ایک سودو روپے چالیس پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمتِ فروخت ایک سوچھیاسٹ روپے پچاس پیسے، کنیڈین ڈالراکیانوے روپے پچاس پیسے، یوروایک سو تیس روپے، سعودی ریال ستائس روپےدس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپے پچاس اورایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوےپیسے رہی۔

    جبکہ دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے پچاس پیسے، کنیڈین ڈالر بانوے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو تیس روپے ،سعودی ریال ستائیس روپےتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپےاور بانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ستر پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوئےپیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر تیرانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو بتیس روپے ،سعودی ریال ستائس روپے پینتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچاس پیسے اور پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔