Tag: انٹر سال اول

  • انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    کراچی : انٹر سال اول میں داخلے کے لیے پریشان طلبہ کو فارم جمع کرانے میں بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت میرٹ پر مختلف کالجوں پر داخلہ حاصل کرنے والے91ہزار امیدواروں نے تاحال کالجوں میں داخلہ فارم جمع نہیں کرائے۔

    ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔

    ڈاکٹر نوید رب صدیقی کا کہنا تھا کہ اب تک صرف 7 ہزار 18 امیدواروں کی جانب سے شہر کے مختلف کالجز میں داخلہ فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے کلیم فارم اور ایڈٹ آپشن ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن امیدواروں کی جانب سے داخلہ فارم جمع نہ کرانے کے باعث کلاسز کا آغازمتاثر ہونے کا خدشہ ہےتاہم تین دن کی توسیع کے بعد طالبعلم اور والدین مرکزی داخلہ فہرست کے مطابق فوری طور پر متعلقہ کالجوں سے رجوع کریں اور داخلہ کے مرحلے کو مکمل کیا جائے۔

    ڈی جی کالجز کے مطابق 15جون سے15جولائی تک مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا وقت دیا گیا تھا اور 22 جولائی کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔

    ڈی جی کالجز سندھ کا کہنا ہے کہ طلبا اور امیدوار اس ابہام میں نہ رہیں کہ کٹ آف مارکس کم کردیئے جائیں گے تاکہ ان کو ان کے مطابق زیادہ میرٹ والے کالجز میں داخلہ مل سکے۔

    ڈی جی کالجز نے کہا کہ کٹ آف مارکس کا فارمولہ تبدیل نہیں کیا جائے گا اور 5 اگست سے انٹر سال اول سے کلاسوں کا آغاز کردیا جائے گا، البتہ ایسے امیدوار جو مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت فارم جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے، ان کیلئے داخلہ ری اوپن کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

  • انٹر سال اول میں  کم  نمبر آنے سے پریشان طلبا  کے لئے بڑا اعلان

    انٹر سال اول میں کم نمبر آنے سے پریشان طلبا کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : انٹرسال اول میں کم نمبر آنے سے پریشان طلبا کو رعایت دینے کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد اسکروٹنی کیلئے درخواست جمع کرانے میں آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرسال اول کے سالانہ امتحانات دوہزار چوبیس کے متنازعہ نتائج کے متاثرہ امیدوار اوروالدین انٹر بورڈ آفس پہنچ گئے، والدین نے کہا شفاف طریقے سے کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اسکروٹنی کرانے والے طلبہ کوفیس میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    طلبہ اس سے پہلے اسکروٹنی کیلئے فی پرچہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے تھے جسے کم کر کے پانچ سوروپے کردیا گیا ہے۔

    پچاس فیصد کم فیس کا اطلاق صرف انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات برائے دوہزار چوبیس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس پرچوں کی اسکروٹنی پر ہوگا۔

    اسکروٹنی فارم بروز پیر تین فروری دوہزار پچیس تک وصول کیے جائیں گے۔ طلبہ کی آسانی کیلئے انٹربورڈ میں واقع سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس جمع کروائیں گے۔

  • انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے  طلبا کے لئے بڑی خبر

    انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    کراچی : انٹر سال اول میں داخلے کے لئے پریشان طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ، داخلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ، محکمہ کالج ایجوکیشن نے داخلوں کے کٹ آف مارکس پر بھی نظر ثانی شروع کردی ہے۔

    محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ طلبہ کو پسندیدہ فیکلٹیوں اور کالجوں تک رسائی کیلئے کٹ آف مارکس پر نظر ثانی کررہے ہیں، ایڈ جسٹمنٹ کا مقصد شیڈول کے مطابق کلاسز کے بروقت آغاز میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

    محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے فرسٹ ایئر کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے تاریخ میں توسیع کی تھی اور داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ’’ کلیم‘‘ بھی کھول دیا گیا۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلوں کا سلسلہ 24 اگست تک جاری رہے گا۔

  • انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر

    انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر

    کراچی : انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی، داخلوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوگیا اور داخلوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

    نئی داخلہ پالیسی کے تحت داخلے نویں جماعت کےنتائج کی بنیاد پر دیےجائیں گے، صرف A1 اور A گریڈ والے طلباء کو اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔

    نئی پالیسی کے تحت کراچی میں اس سال کالج زون کا نظام جاری رہے گا، جس سے طلبہ کو اپنے قریبی کالجوں میں داخلہ لینے پر پابندی ہوگی اور صرف A1 اور A گریڈ والے طلبہ کو کسی بھی کالج میں داخلے کے لیے درخواست دینے کا استحقاق حاصل ہوگا۔

    ڈائریکٹرجنرل کالجز زاہدراجپر کا کہنا تھا کہ شہر کے سرکاری کالجوں کو 7زون میں تقسیم کیا گیا ہے، 70 فیصد داخلےزون اور 30 فیصد اوپن میریٹ پر دیئے جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں 2لاکھ 67ہزار 87امیدواروں کو داخلے فراہم کیے جائیں گے اور سندھ بھر میں کلاسوں کا آغاز 5اگست سے کیا جائے گا۔

  • کراچی :  انٹر سال اول میں فیل ہونے والے پریشان طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : انٹر سال اول میں فیل ہونے والے پریشان طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انٹرسال اول میں فیل ہونے والے طلبا کو گریس مارکس دینے کی سفارش کردی اور کہا طلبہ کی اکثریت کے ساتھ نتائج میں نا انصافی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گیارہوں جماعت کے متنازعہ نتائج پر سندھ حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔

    رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی سفارش کی ہے اور کہا طلبہ کی اکثریت کے ساتھ نتائج میں نا انصافی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ طلبا کو تعلیمی سال کے آغاز سے مشکلات کا سامنا رہا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سال کے وسط تک کتابیں فراہم کرنے میں ناکام رہا، کئی کتابیں تو سال کے آخر تک طلبہ کو فراہم نہیں کی جاسکیں۔

    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کہا کہ نصاب کے مطابق سیمپل پیپر بھی طلبہ کو بروقت فراہم نہیں کیا جاسکا، اساتذہ کی جانب سے کاپیاں چیک کرنے میں سخت مارکنگ کی گئی۔

    کمیٹی رپورٹ کے مطابق جہاں زیادہ نمبر دینے کی گنجائش موجود تھی وہاں کم نمبر دیے گئے جبکہ کئی کاپیاں ایسی تھیں کہ طلبہ کو اچھے گریڈ دیے جاسکتے تھے۔

  • انٹر سال اول آرٹس اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان

    انٹر سال اول آرٹس اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان

    کراچی: انٹرسال اول آرٹس اورکامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 736امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 11ہزار 46 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 2ہزار 298امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 2ہزار 249 پانچ پرچوں میں، 2ہزار 182 چار پرچوں میں، 1ہزار 698 تین پرچوں میں، 1ہزار 219 دو پرچوں میں جبکہ 851 ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

    آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3ہزار 49طلبہ نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2ہزار 795 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں سے 792امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 682 نے پانچ پرچوں میں، 510 نے چار پرچوں میں، 341 نے تین پرچوں میں، 215 نے دو پرچوں میں جبکہ 159امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

    کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2ہزار 123امیدوار رجسٹرہوئے، 1ہزار 986امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، ان امیدواروں میں 744 تمام سات پرچوں میں، 398 چھ پرچوں میں، 228 پانچ پرچوں میں، 193 چار پرچوں میں، 138 تین پرچوں میں، 141 دو پرچوں میں اور 113 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر!  انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے پالیسی آگئی

    طلبا کے لئے اہم خبر! انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے پالیسی آگئی

    کراچی : انٹرسال اول کے داخلوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی گئی، وہ طلبہ جن کا A+ اور A گریڈ ہوگا وہ کہیں بھی درخواست جمع کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے انٹرسال اول کے داخلوں کیلئےنئی پالیسی جاری کردی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ راشداحمدکھوسو نے کہا کہ پالیسی کے مطابق پورے سندھ میں داخلے آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔

    راشد احمد کھوسو کا کہنا تھا کہ آن لائن درخواستیں 27 جون سے 20 جولائی تک وصول کی جائیں گی اور 25 جولائی کو رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

    نئے زون سسٹم کے تحت بچوں کو گھر کے قریب داخلے دیئے جائیں گے، وہ طلبہ جن کا A+ اور A گریڈ ہوگا وہ کہیں بھی درخواست جمع کراسکیں گے اور جن طلباکا B,C,D گریڈ ہوگا صرف متعلقہ زون میں درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

  • کیپ2014، انٹر سال اول میں داخلے میں امیدواروں کو مشکلات

    کیپ2014، انٹر سال اول میں داخلے میں امیدواروں کو مشکلات

    کراچی : انٹر سال اول میں داخلے کے خواہشمند ہزاروں امیدواروں کو فارم جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کیپ کے تحت کراچی کے کالجوں میں انٹر سال اول میں داخلے شروع ہوگئے تاہم ہزاروں امیدواروں کو فارم جمع کرانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رواں سال کیپ کے تحت داخلے کے لیے مینوئل فارم کی تقسیم ختم کر کے کمپیوٹرائزڈ فارم کا اجراء کیا جا رہا ہے مگر داخلہ فارم ڈاون لوڈ کرنے میں متعدد امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کیپ دو ہزار چودہ کیلئے کالجوں میں کاوٴنٹر تاحال قائم نہ ہوسکے، کمپیوٹرائزڈ فارم میں ڈاؤن لوڈنگ میں دشواریوں کے باعث ابتک صرف ایک ہزار سے زائد امیدوار داخلہ فارم جمع کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ اگست ہے۔

    واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، داخلے کے خواہشمند امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ داخلہ پالیسی ابہام کا شکار ہوچکی ہے، بیشتر امیدواروں کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم خود ڈاون لوڈ کرنا ہوتا ہے جبکہ اکثر ویب سائٹ بند رہتی ہے۔