Tag: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

  • کراچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،  4 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 4 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان بذریعہ ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 خطرناک ملزمان گرفتارکرلئے، ملزمان بذریعہ ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچےتھے

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان 18 مئی 2025 کو ضلع بدین میں ہونے والے قتل میں ملوث ہیں، قتل کا مقدمہ تھانہ بدین میں نمبر 117/2025 کے تحت درج تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ، جسے فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان نے واردات سے قبل حیدرآباد میں قیام کیا اور مکمل ریکی کی، قتل کی واردات میں کالعدم علیحدگی تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں ، گرفتاری تکنیکی شواہد اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر ممکن ہوئی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کرنے والی ٹیم کے لیے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

  • لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہورکے 4 اضلاع میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ 20 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ بنانےکا سامان اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔