Tag: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 14  بھارتی اسپانسرڈ  خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک

    دتہ خیل : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 14بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو اور تین جون کو کئے گئے آپریشن میں سیکیوٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چودہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چودہ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے،سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بھارتی اسپانسرڈفتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرفورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن پرفورسزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فورسز کو 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کوجہنم واصل کرکےبڑی کامیابی ملی، دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر فورسز کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں دو آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردہلاک کر دیے گئے تھے۔

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اداروں سمیت معصوم اور بے گناہ شہریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ  20 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے 162 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ، اس دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 اور راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ گرفتار کرلیا، دہشت گرد منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم، 23 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں سے پمفلٹ، نقدی اورموبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کو مبنگ آپریشنز کے دوران 495 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 دسمبر کے دوران جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ 13 خوارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خارجی جہنم واصل، میجر سمیت 2 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خارجی جہنم واصل، میجر سمیت 2 جوان شہید

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عاطف خلیل 2 جوانوں سمیت شہید ہوگئے،

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں نائیک آزاداللہ اور لانس نائیک غضنفرعباس شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    31 سالہ میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے، میجر عاطف خلیل شہید نے 8 سال سے زائد عرصے تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، میجر عاطف شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی،اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

    شہید ہونے والے 36 سالہ نائیک آزاداللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے، نائیک آزاد اللہ شہید نے زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا، نائیک آزاداللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    35سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، نائیک غضنفر شہید نے 14 سال تک وطن عزیزکے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران  شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

  • مستونگ : سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث 3 دہشت ہلاک

    مستونگ : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث 3 دہشت ہلاک

    مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈی سی پنجگورذاکرعلی کے قتل میں ملوث 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں کالعدم بی ایل اےکے3دہشت گردہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد ڈی سی پنجگورذاکرعلی کی شہادت سمیت مختلف واقعات میں ملوث تھے تاہم سیکیورٹی فورسزقوم کےتعاون سےبلوچستان کاامن تباہ کرنےکی سازش ناکام بنا دے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز خارجی کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی تھی ، جس کے نتیجے میں 5 خارجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات خارجی کا گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتے دیکھا گیا، سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

  • بنوں: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

    بنوں: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

    بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے بنوں، لکی مروت میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کو دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، پولیس پرحملوں میں مطلوب تھا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، کارتوس اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔

  • پشاور :  سیکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقےحسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 2دہشت گردہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم ،گولیاں اورہتھیار بھی برآمد ہوئے ، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بےگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

    ترجمان نے کہا علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا، علاقے میں دیگردہشتگردوں کی تلاش کیلئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، :دہشت گردمختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اوردیگرشہروں میں آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سےدھماکاخیرمواد،دستی بم،ڈیٹونیٹر،اسلحہ اورنقدی برآمد ہوا ، دہشت گردمختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔