Tag: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز

  • سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،   5 خوارجی ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 5 خوارجی ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 خوارجیون کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوامیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں کیں ، مؤثر کارروائیوں میں 5 خوارجی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، جس میں خارجی حارث اور بصیر سمیت 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خوارج مارا گیا، آپریشن کے دوران ہتھیار،گولیاں،دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک

    صدر مملکت آصف زرداری نے کے پی میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے ان کی بہادری کوسراہا

    صدرمملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےعفریت کے خاتمے کیلئےکارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنےپرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسزکی پیشہ ورانہ مہارت سےدہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑیں گے، دہشت گردوں کو شہریوں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

  • سی ٹی ڈی کے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،  10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 10 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 آپریشنز کیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3دہشتگردگرفتار ہوئے جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر 11، حفاظتی فیوز ، تار، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت محمد رفیق، اکبر ، زین اللہ، اویس احمدکےناموں سے ہوئی، دہشت گرد احسان ، سجاد، لقمان اور ندیم کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    دہشتگرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یارخان اور فیصل آباد میں کی گئیں، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ندیم مرتضی، محمد جابر، آصف افتخار، شمس الدین، اعجاز حسین، حسن خان، شاہد سعید، فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے  18 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ، آپریشن کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ودیگرشہروں میں کارروائیاں کی گئیں، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دھماکا خیزمواد، 18 ڈیٹونیٹر، ایک آئی ای ڈی بم، گولیاں ، نقشے و دیگرسامان برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 22 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 22 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔

    ترجمان نے بتایا لاہور، مظفرگڑھ، اٹک، بہاولپور،ڈی جی خان ودیگرشہروں میں آپریشن کیے گئے اور 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے2 اور اٹک سےالقاعدہ کاایک خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، 3 دستی بم، 8 ڈیٹونیٹرز اور آئی ای ڈی بم برآمد ہوئے جبکہ حفاظتی فیوز وائر، پرائما کارڈ،موبائل فون اورنقدی بھی برآمد کئے گئے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردمختلف مقامات پرحملےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں نو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی ملتان،راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور،ساہیوال اورگوجرنوالہ میں کی گئی، جس میں دہشت گردوں سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر ، گولیاںاور نقدی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ، ان کی شناحت عتیق، رشید ، ریاض، صدیق، شعیب،رحیق،زاہد،کاشف اور مقصود کے ناموں سے ہوئی، دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔