Tag: انٹیلی جنس رپورٹ

  • سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ سیو دی چلڈرن این جی اوز پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کچھ این جی اوز کا دائرہ کار ملکی مفاد سے متصادم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر  داخلہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کی آڑ میں کوئی پاکستان میں غلط کام کر سکے گا۔

    کچھ غیرسرکاری تنظیموں کی انٹیلی جنس رپورٹ آ چکی ہے۔غیر سرکاری تنظیموں کے لئے وفاقی سطح پر قانون لانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں این جی اوز کے معاملات کو وزارت داخلہ خود دیکھے گی تین ماہ میں این جی اوز سے متعلق تمام کام مکمل کر لیں گے۔

    سیو دی چلڈرن کے خلاف 2012 میں ایکشن ہونا چاہیئے تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار این جی اوز میں سے چالیس فیصد غیررجسٹرڈ ہیں۔

    متعدد این جی اوز کو امریکا اور افریقہ کی غیر سرکاری تنظیموں کو بھارت اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں۔

  • دہشتگردوں کو شناختی کارڈ فراہم کرنے والا نادرا کا ملازم گرفتار

    دہشتگردوں کو شناختی کارڈ فراہم کرنے والا نادرا کا ملازم گرفتار

    لاہور: پولیس نے دہشت گردوں کو شناختی کارڈ تیار کرکے دینے والے نادرا کے ملازم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    مغل پورہ پولیس کے مطابق نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر شاہد کا دہشت گردوں سے رابطہ تھا اور اس نے دہشت گردوں سے اکانوے شناختی کارڈ بنانے کی ڈیل کی اور اکیس شناختی کارڈ تیار کرکے ان کے حوالے کیے۔

     ملزم کے مطابق اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ دہشت گرد ہیں اس نے ایجنٹ سمجھ کر شناختی کارڈ بنائے اور اب تک چھ لاکھ روپے وصول کرچکا ہے۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی محکمانہ کارروائی جاری تھی اسے ایک مہینہ پہلے پکڑا گیا اور اب پولیس کے حوالے گیا ہے۔