Tag: انچیون

  • ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    انچیون: جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیا کے بہترین ایتھلیٹس کے درمیان زبردست مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ چین کھیلوں کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سب سے آگے ہے۔

    چین نے پہلے روز اب تک تین طلائی اور ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی ایک ایک گولڈمیڈل سینے پر سجائے ہیں۔

    کھیلوں کے ابتدائی روز شوٹنگ، فینسنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ ایشین گیمز میں پینتالیس ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں ہیں۔

  • ایشین گیمز: پاکستان اورسری لنکا کی ہاکی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    ایشین گیمز: پاکستان اورسری لنکا کی ہاکی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    انچیون : ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع آج سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم گروپ اے میں سری لنکا، بھارت، چین اور اومان کے ساتھ موجود ہے۔

    گروپ بی بنگلہ دیش، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور سنگاپور کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ سری لنکا اتنی مضبوط نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ انہیں آسان نہیں لیں گے۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اہم ہے۔ وہ صرف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    گرین شرٹس اتوار کو چین کے مدمقابل آئیں گے۔ پچیس ستمبر کو پاکستان کا اہم میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اور ستائیس ستمبر کو آخری پول میچ میں قومی ٹیم اومان کا سامنا کرے گی۔ ایشین گیمز میں پاکستان آٹھ مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کرچکا ہے۔