Tag: انڈا موڑ

  • نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 2 گولیاں لگی ہے جبکہ سینے پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی، مقتول کے پاس موبائل فون اور نقدی بھی موجود ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کاواقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کئے جا رہے ہیں،اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں مسلح افراد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر علی رضا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کریم آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے افسر علی رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی افسر علی رضا قاتلانہ حملے میں شہید

    علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے اور کراچی آپریشن کے اہم افسر تھے۔ وہ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید علی رضا پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

  • کراچی: انڈا موڑ پولیس مقابلہ، تحقیقاتی رپورٹ اے آئی جی کو پیش

    کراچی: انڈا موڑ پولیس مقابلہ، تحقیقاتی رپورٹ اے آئی جی کو پیش

    کراچی: انڈا موڑ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے نمرہ کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو پیش کر دی گئی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 فروری کو ملزمان اور پولیس میں طویل فاصلے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں میڈیکل کی طالبہ نمرہ جاں بحق ہو گئی۔

    [bs-quote quote=”دونوں پولیس اہل کاروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”تحقیقاتی رپورٹ”][/bs-quote]

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کے بیان کے مطابق پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا تھا، پولیس کی فائرنگ سے ممکنہ طور پر گولی راہ گیر لڑکی کو لگ گئی تھی، جس کے باعث نمرہ نامی بچی جاں بحق ہوئی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتار کرنے کے لیے کئی کلو میٹر تک ملزمان کا تعاقب کیا، پولیس اہل کاروں نے بیان دیا کہ فائرنگ نہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی، تاہم ملزمان گلی میں گھس گئے، فائرنگ کے جواب میں فائر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نمرہ بیگ قتل: سندھ اسمبلی میں ڈاکٹر کی اعزازی ڈگری دینے کی قرارداد منظور

    اہل کاروں نے بتایا کہ گلی میں موجود نمرہ کو گولی کیسے لگ گئی، کچھ معلوم نہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں اہل کاروں کو ایس ایس پی سینٹرل نے معطل کیا، دونوں پولیس اہل کاروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے واقعے کی تحقیق کے لیے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔