Tag: انڈر 15

  • پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اُٹھائے گا۔ بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا۔

    سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 592 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 27ویں سے 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 584 پوائنٹس کے ساتھ 28ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    آل راؤنڈر سلمان آغا اور امام الحق بھی بالترتیب 38ویں اور 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    صائم ایوب 503 پوائنٹس کے ساتھ 55ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 419 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد 99 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔