Tag: انڈر 19

  • پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اُٹھائے گا۔ بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا۔

    سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 592 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 27ویں سے 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 584 پوائنٹس کے ساتھ 28ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    آل راؤنڈر سلمان آغا اور امام الحق بھی بالترتیب 38ویں اور 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    صائم ایوب 503 پوائنٹس کے ساتھ 55ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 419 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد 99 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

  • میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئی

    میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئی

    جوہانسبرگ: پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا کچرا میدان سے اٹھا کر دلوں کو جیت لیا۔

    جنوبی افریقا میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، بنگلادیش کی فتح سے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین نے کچرا پھینک کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

    فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد گراؤنڈ کا چکر لگایا تو بعض کھلاڑی میدان سے کوڑا کرکٹ اٹھانے لگے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی فتح کا جشن منانے کے دوران میدان سے کچرا اٹھا کر باؤنڈری سے باہر پھینک رہے ہیں اور ان کے اس عمل پر وہاں موجود شائقین انہیں خوب داد درہے ہیں۔

    آفیشل کرکٹ ورلڈکپ اکاؤنٹ نے "ٹرو چیمپئنز” کے ٹائٹل سے مذکورہ ویڈیو شیئر کر کے میدان کو صاف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پلیئرز کو "اسپورٹس مین اسپرٹ” قرار دیتے ہوئے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

  • مینکڈنگ آؤٹ پر پاکستانی بیٹسمین حریرہ بول پڑے

    مینکڈنگ آؤٹ پر پاکستانی بیٹسمین حریرہ بول پڑے

    بینونی: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین محمد حریدہ افغان بولر کی جانب سے مینکڈنگ کے ذریعے رن آؤٹ کرنے پر بول پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران افغان کھلاڑی نور احمد نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کمنٹیٹر نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔

    نور احمد کے مین کیڈ پر امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

    میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔

    آئی سی سی کے قانون 41.161 کے مطابق نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو بولر اسے آؤٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    کھیل کا حسن بگاڑنے پر قومی ٹیم کے ڈیبیو پلیئر محمد حریرہ نے کہا کہ مجھے بالکل کریز میں ہونا چاہیے تھا، میں اپنی غلطی سے سیکھوں گا اور یقینی بناؤں گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

    بھارت سے سیمی فائنل میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے روایتی حریف رہا ہے اس لیے تھوڑا وباؤ تو ہوتا ہے لیکن ہم ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھا کھیلے کی کوشش کریں گے اور نارمل کرکٹ کھیل کر آگے جانے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس ہائی وولٹیج میچ نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کو فائنل بنا دیا ہے۔

  • قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ

    قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ

    لاہور: قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، کیمپ میں 28 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والا قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کمپ 25 نومبر(پیر) سے شروع ہوکر 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔

    کیمپ میں شریک کھلاڑی این سی اے کوچز کی زیرنگرانی تربیت لیں گے، نسیم شاہ، روحیل نذیر اور حیدر علی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

    جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر اور حیدرعلی اےسی سی ایمرجنگ ٹیمزایشیاکپ کے بعد کیمپ آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف کھلاڑی بھی میچز کے بعد کیمپ میں شریک ہوں گے، کیمپ کا مقصد آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کا آغاز ہے۔

    دوسری جانب انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے قومی خواتین ٹیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، سیریز میں‌ حصہ لینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، ہیڈکوچ اقبال امام کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔

    ابتدائی روز پریکٹس میچ اور نیٹ سیشن ہوگا، کیمپ 29نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

  • اعجاز احمد انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    اعجاز احمد انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، سابق کرکٹر کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اعجاز احمد کو تین سال کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، اعجاز احمد قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    اعجاز احمد 2009 سے کوچنگ کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں، 2009 میں پی سی بی نے انھیں انڈر 19 ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا، اعجاز احمد اے ٹیم کی کوچنگ کی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    کھیلوں کی تازہ خبر پڑھیں:  مصباح الحق ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہوگئے

    قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے نو منتخب کوچ اعجاز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ 3 سال میں پاکستان کو 5 سے 6 کرکٹر دیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے شکر گزار ہیں کہ انڈر 19 کی کوچنگ کی ذمہ داری انھیں سونپی گئی، وہ ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    اعجاز احمد نے کہا مستقبل کے لیے اسٹار کھلاڑی تلاش کرنا میری اولین ترجیح ہوگی، ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔

    تنخواہ کے سلسلے میں انھوں نے کہا معاوضے کے معاملے پر پی سی بی سے کوئی بات نہیں کی، مجھے یقین ہے کہ بورڈ مجھے اچھا معاوضہ دے گا۔

  • ایشیا کپ انڈر19: پاکستان اوربھارت 7 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے

    ایشیا کپ انڈر19: پاکستان اوربھارت 7 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے

    لاہور: ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی)انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان نے اس معرکے کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، فائنل14 ستمبر کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے سی سی انڈر 19 کپ کا انعقاد ملیشیا میں کیا جارہا ہے ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمین بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور نیپال شامل ہیں۔

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔

    پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 23 اگست سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ایشیا کرکٹ کپ کے لئے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے15رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں روحیل نذیر ،حیدر علی ،عامر علی ،ابو ہریرہ ،عبدالواحد ،اختر شاہ ،فہد منیر ،محمد عامر ، محمد عباس آفریدی ،محمد باسط علی ،محمد حارث ،محمد عرفان خان ،محمد وسیم جونیئر ،نسیم شاہ اورقاسم اکرمشامل ہیں۔

    جہانزیب سلطان، سید رضا الحسن، صائم ایوب، شیراز خان اور زمان خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا دورے میں 5 روز کنڈیشن سمجھنے میں لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے سلسلے میں ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ دورۂ سری لنکا ہمارے لیے آسان ثابت نہیں ہوا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے دورۂ جنوبی افریقا فائدہ مند رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے پلیئرز پرفارم نہیں کر سکے تھے اس لیے ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہمیں اگلے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین ٹیم مل سکے۔

    ہیڈ کوچ اعظم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز اور باؤنسی ثابت ہوتی ہیں، تاہم اسی کو مد نظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیل پیش کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا

    انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں فاسٹ بولر سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو آیندہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے۔

    دریں اثنا انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی تیز اور باؤنسی وکٹ کا مسئلہ نہیں ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جنوبی افریقا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقا میں شیڈول ہے، جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جو 22 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ: مسلسل دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

    انڈر 19 ایشیا کپ: مسلسل دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

    چٹاگانگ: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوئی جس کے بعد پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے 23 رنز سے ہرا دیا۔

    یہ گروپ میچز میں پاکستان کا مسلسل دوسرا میچ ہے جس میں ٹیم نے شکست کھائی ہے۔

    مسلسل دوسری ناکامی کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے 3 میچز کھیلے جن میں سے ٹیم صرف ایک میں فتح یاب ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوا۔

    قومی کرکٹ ٹیم 15 رکنی دستے پر مشتمل تھی۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر تھے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہاں زیب سلطان، اویس ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل تھے۔

    28 ستمبر سے شروع ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ انڈر 7 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔