Tag: انڈر 19 ورلڈ کپ

  • انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے آج لگاتار پانچویں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز بھارت نے نیپال کو 132 رنز سے ہرادیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

    ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری اسکور کیا اور ٹیم کو 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

    نیپال کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ-1 میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت ٹیم کا سفر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار رہا ہے، ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 3 میچ میں ٹیم نے 200 سے زیادہ رن سے جیت حاصل کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے جس کے لیے آج قومی ٹیم کا سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    انڈر 19 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان انڈر 19 ٹیم ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں 2 میچز جیت کر سپر 6 میں جگہ بناچکی ہے۔

    واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں منعقد کیا جانا تھا تاہم سری لنکا کی رکنیت معطل ہونے پر ایونٹ وہاں سے منتقل کیا گیا۔

    انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

    پی سی بی نے تین خواتین کرکٹرز کو جھگڑا کرنے پرمعطل کر دیا

    گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا موجود ہیں جبکہ پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کے ساتھ افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں اس گروپ کا حصہ ہیں۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سعد بیگ ورلڈ کپ  میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 19 اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ، علی اسفند، علی رضا، احمد حسن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد، شاہ زیب خان، حسین اور عبید شاہ بھی ورلڈکپ میں اِن ایکشن ہونگے۔

    واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں منعقدہ ہوگا جو 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک کھیلا جائے گا۔

    جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل تنویر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ میں ہونے والےورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دے دیا ہے، زمبابوے کی دعوت پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 315 رنز اسکور کر لیے۔

    قومی اوپنر حسیب اللہ خان نے 129 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    عرفان خان 81 اور عبدالفسیح بھی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ زمبابوے کی جانب سے ایلیکس فالاؤ نے 5، ڈوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔