Tag: انڈر 19 ٹیم

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا دورے میں 5 روز کنڈیشن سمجھنے میں لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے سلسلے میں ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ دورۂ سری لنکا ہمارے لیے آسان ثابت نہیں ہوا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے دورۂ جنوبی افریقا فائدہ مند رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے پلیئرز پرفارم نہیں کر سکے تھے اس لیے ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہمیں اگلے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین ٹیم مل سکے۔

    ہیڈ کوچ اعظم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز اور باؤنسی ثابت ہوتی ہیں، تاہم اسی کو مد نظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیل پیش کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا

    انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں فاسٹ بولر سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو آیندہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے۔

    دریں اثنا انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی تیز اور باؤنسی وکٹ کا مسئلہ نہیں ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جنوبی افریقا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقا میں شیڈول ہے، جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جو 22 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

  • کون ہوگا انڈر 19 ٹیم کا کوچ، یونس خان یا مصباح الحق؟

    کون ہوگا انڈر 19 ٹیم کا کوچ، یونس خان یا مصباح الحق؟

    لاہور: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا. توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح‌ الحق کو یہ عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے.

    پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے.

    خیال رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں‌ میں‌ہوتا ہے، ان کی قیادت میں‌ پاکستان نے ریکارڈ تعداد میں ٹیسٹ میچز جیتے.

    مزید پڑھیں: اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے: مصباح الحق

    یاد رہے کہ پہلے اس ضمن میں یونس خان سے رابطہ کیا گیا، مگر وہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتے تھے.

    دوسری جانب مصباح الحق کی جانب سے ابھی مثبت جواب نہیں‌ دیا گیا، وہ کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں.

    واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم بھی اس کمیٹی کی اہمیت اور فعالیت پر سوال اٹھا چکے ہیں.

  • کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں‌ دل چسپی ظاہر کردی.

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ نے کہا ہے کہ اگر انھیں یہ پیش کش ہوئی، تو وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھیں‌ گے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں‌ سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے یونس خیال نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں‌ کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں‌ کا اظہار کریں‌ گے.

    یاد رہے، پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، البتہ قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا.یاد رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصوررانا جبکہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں.

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    چند حلقوں‌ کی جانب سے اس ضمن میں‌ یونس خان کو موزوں‌ قرار دیا جارہا ہے. سابق کپتان نے اس ضمن میں‌ اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں‌ اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہوگی، مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں. جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہوجاتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔