Tag: انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ

  • انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    کرائسٹ چرچ:‌پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں‌ پاکستان کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں‌شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہیں‌ پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم مسلسل فتوحات اپنے نام کر رہی ہے. پاکستان نے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں‌ جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم کو شسکت دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، سیمی فائنل میں پاکستان کا بھارت یا بنگلادیش سے سامنا ہوگا.

    کرائسٹ چرچ میں‌ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بالرز نے نپی تلی بالنگ کی اور جنوبی افریقی بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

    مقررہ پچاس اوورز میں جنوبی افریقی ٹیم نو وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی. پاکستان کی طرف سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بنا کرنمایاں رہے.

    انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    جوابی اننگز میں‌ پاکستان نے مثبت آغاز کیا. علی زریاب نے 74 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے. ایسے میں‌ جب دوسرے اینڈ سے وکٹیں گر رہی تھیں، وہ ذمے داری سے وکٹ پرڈٹے رہے. پاکستان نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ‌کپ کے گروپ ڈی میں‌ شامل تھا. حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی اس ٹیم کو پہلے میچ میں‌افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر پھر ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا اور آئرلینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    وانگیری : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلیند کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شیروانگیری میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آئرلینڈ کی جانب سے 97 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔