Tag: انڈر19 ایشیا کپ

  • انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹر ناقابل یقین انداز میں آؤٹ، ویڈیو وائرل

    انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹر ناقابل یقین انداز میں آؤٹ، ویڈیو وائرل

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ انڈر19 کے میچ کے دوران انڈین بیٹر کے عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ کا مقابلہ کسی بھی سطح پر ہو ہمیشہ ہی پریشر والا ہوتا ہے اور شائقین اپنی ٹیموں کی ہار جیت میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم ایشیاکپ انڈر 19 میں پاکستان کے خلاف انڈین بیٹر کچھ اس طریقے سے آؤٹ ہوئے کہ وہ خود بھی پریشان ہوگئے۔

    میچ میں بھارت انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ اوپنر آدرش سنگھ 62، کپتان ادے سہارن 60 اور سچن داس 58 رنز بنا کر نمایا رہے۔ جواب میں پاکستان کے بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور اذان اویس نے سنچری اسکور کی۔

    اذان کی دلکش اننگز کی بدولت پاکستان انڈر19 نے دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 260 رنز کے ہدف کا تعاقب کرکے فتح حاصل کی۔

    میچ میں ایک عجیب و غریب آؤٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب 32 ویں اوور کی دوسری گیند پر جب آدرش سنگھ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس کی گیند کو مڈ وکٹ کی طرف کھیلنے کی کوشش کی اور

    اسی دوران گیند ان کے بلے کا کنارا لیتی ہوئی پاکستان کے وکٹ کیپر سعد بیگ کے پیڈ کے درمیان پھنس گئی اور امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا۔ اس عجیب و غریب آؤٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • ایشیا کپ: پاکستان انڈر19 نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا

    ایشیا کپ: پاکستان انڈر19 نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا

    دبئی: پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست فاش سے دوچار کردیا۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارز نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے چاروں شانے چت کردیا۔ گرین شرٹس نے باآسانی بھارت کو باآسانی 8 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کیا۔

    اہم مقابلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد نے ٹاس جیت کر پہلے حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنزاسکورکیے۔

    پاکستان انڈر19 نے شاندار طریقے سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    اذان اویس نے میچ وننگ سنچری اسکور کرتے ہوئے 105 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔ اوپننگ بیٹر شاہ زیب خان بھی 63 رنز بنا کر نمایا رہے، کپتان سعد بیگ نے 68رنز اسکور کیے۔

    ایشیا کپ میں یہ پاکستان انڈر19 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں محمد ذیشان نے 4، عامرحسین اور عبید شاہ نے 2 ،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

  • ’’ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنے میں کوئی خوف نہیں‘‘

    ’’ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنے میں کوئی خوف نہیں‘‘

    دبئی میں انڈر19 ایشیا کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بیٹر شامل حسین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے۔ ہمیں بھارت سے کھیلنے کا کوئی خوف نہیں۔ حریف کھلاڑیوں کے خلاف ہوم ورک کریں گے اور پروفیشنل ازم دکھائیں گے۔

    شامل حسین نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت سے کھیلنے کا خوف بالکل بھی نہیں ہے۔ ہم بھی کھیلنے جارہے ہیں اور وہ بھی کھیلنے آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم ان کے پلیئرز پر ریسرچ کریں گے اور دیکھیں گے کہ وہ لوگ کس طرح کھیلتے ہیں۔ جس چیز کی ٹیم کو ضرورت ہو وہی کرنا چاہیے اگر آپ 100 رنز کر لیں اور ٹیم ہار جائے تو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔

    پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ میں یہ کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں۔ اگر وکٹ پر کھڑا ہونا ضروری ہے تو رک کرکھیلوں، اگر اٹیک ضروری ہے تو پھر جارحانہ طریقے سے کھیلوں۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ایونٹ کے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ نیپال، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں موجود ہیں۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔