Tag: انڈسٹریل ایریا

  • نیو کراچی: 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

    نیو کراچی: 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع 2 فیکٹریوں میں صبح  لگی آگ لگی تھی جس میں سے ایک فیکٹری پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے  سے زائد گزرنے کے باوجود ایک فیکٹری کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کی وجہ سے آگ عمارت کی چوتھی منزل تک پہنچ گئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ فائر بریگيڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ پر کنٹرول کرنے کے لئے اسنارکل کو بھی بلوالیا گیا ہے،  لیکن کے الیکٹرک کی تاروں کی وجہ سے اسنارکل کام نہیں کرسکتا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک حکام کو صبح سے اطلاع دی گئی تھی، کے الیکٹرک حکام کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں دیا جارہا، عمارت کے جس حصہ میں آگ لگی  ہے وہاں داخل نہیں ہو پارہے ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں

  • اسٹاک ہوم کے انڈسٹریل ایریا میں زور دار دھماکا، پانچ افراد زخمی

    اسٹاک ہوم کے انڈسٹریل ایریا میں زور دار دھماکا، پانچ افراد زخمی

    اسٹاک ہوم : سوئیڈش دارالحکومت کے صنعتی علاقے میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم آج صبح زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکا اسٹاک ہوم کے انڈسٹریل ایریا میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہوٹل اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    پولیس نے زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے والے عملے نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی تھی تاہم دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

    سوئیڈش پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دھماکے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’ہم تقریباً 1 بجے اٹھے تو دیکھا دھماکے کے باعث ہمارے گھر کے کھڑکی اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں اور دھوئیں کے کالے بادل اسٹاک ہوم کی فضا میں بلند ہورہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسٹاک ہوم سوئیڈن کا دارالحکومت اور سیاحت کا اہم مرکز ہے، جہاں اسٹاک ہوم کے 14 جزیروں پر جنہیں 50 پلوں سے جوڑا گیا ہے کہ ہزاروں افراد سیاحت کی غرض سے آتے ہیں۔