Tag: انڈسٹری

  • منوج باچیائی نے فلم ’ستیا‘ میں وِلن کا کردار ادا کرنے کے بعد کام کیوں نہیں کیا؟ اہم انکشاف

    منوج باچیائی نے فلم ’ستیا‘ میں وِلن کا کردار ادا کرنے کے بعد کام کیوں نہیں کیا؟ اہم انکشاف

    بالی وڈ کے اداکار منوج باچپائی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں فلم سیتا کے بعد 8 ماہ تک کام نہیں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج پاجپائی کا کہنا تھا کہ فلم ستیا کے بعد انڈسٹری نے مجھے نئے وِلن کے طور پر پہچاننا شروع کیا، میں کہتا رہا کہ میں وِلن کا رول نہیں کروں گا، جس کے بعد میں نے آٹھ ماہ کام ہی نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس فلم کے بعد کئی فلمز میں بطور وِلن کردار ادا کرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے ان سب کو انکار کردیا، میں کچھ اور کرنا چاہتا تھا، اتنے زیادہ پیسوں اور کام کو منع کرنا مشکل تھا۔

    اسٹار تو بچن، اور دونوں خان ہیں میں صرف اداکار ہوں، منوج باجپائی

    اداکار نے کہا کہ ’ستیا‘ سے پہلے نہ میرے پاس پیسے تھے نہ کام تھا اور فلم کے بعد دونوں کو منع کر رہا تھا۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ میں ٹھیک کر رہا ہوں یا غلط۔

    واضح رہے کہ  ’ستیا‘ میں منوج پاجپائی نے ’بھیکو مہاترے‘ کا کردار ادا کیا تھا جس نے ان کے کیریئر کو بلندی پر پہنچایا، اس کردار کے باعث نہ صرف انہیں غیرمعمولی شہرت ملی بلکہ انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

    سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ستیا‘ ہدایت کار رام گوپال ورما کی کامیاب فلم مانی جاتی ہے جس کی کہانی گینگسٹرز اور انتقام کے گرد گھومتی ہے۔

  • حکومتی پالیسیوں کا ثمر، بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اضافہ

    حکومتی پالیسیوں کا ثمر، بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اضافہ

    کراچی: حکومتی پالیسیوں کا ثمر سامنے آنے لگا ہے، بڑی صنعتوں کی نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ دسمبر 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں 11.4 فی صد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ صنعتی پیداوار میں 8.16 فی صد کا اضافہ ہوا، 10 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جب کہ 5 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں دسمبر 2020 میں 3.54 فی صد اضافہ ہوا، فوڈ بیوریجز، اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں 17.72 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبر میں 13.82 فی صد اضافہ ہوا، آٹوموبیل صنعت کی پیداوار میں دسمبر میں 43.91 فی صد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق الیکٹرانکس کی صنعتی پیداوار میں دسمبر میں 35.59 فی صد کمی ہوئی، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 3.25 فی صد کمی آئی، اور لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 30.20 فی صد کمی ہوئی۔

  • حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی انڈسٹری کو فوری بند کر دیا جائےگا،عثمان ڈار

    حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی انڈسٹری کو فوری بند کر دیا جائےگا،عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی انڈسٹری کو فوری بند کر دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام عثمان ڈار کی صدورچیمبر آف کامرس سے ملاقات ہوئی جس میں ایکسپورٹ اور لاک ڈاؤن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تمام فیصلے غریب عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے کررہے ہیں،معیشت کا دارومدار ایکسپورٹ، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے بھیجنے پر ہے۔

    چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ کرونا کے باعث ایکسپورٹ،بیرون ملک مقیم پاکستانی دونوں متاثر ہیں،ایس او پیز کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کھولنےکی اجازت دی جائےگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپریل سے جون تک آرڈر کی ایکسپورٹ یقینی بنانے والے انڈسٹری کھول سکیں گے،حکومت کےایس اوپیزپرعمل نہ کرنے والی انڈسٹری کو فوری بند کر دیا جائےگا۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    واضح رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

  • پیزا ڈیلیوری بوائے کی شرمناک حرکت، معروف اداکارہ شدید برہم

    پیزا ڈیلیوری بوائے کی شرمناک حرکت، معروف اداکارہ شدید برہم

    ممبئی: بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ گایاتری سئی نے پیزا ڈیلیوری بوائے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیزا بوائے نے ادارہ کا ذاتی رابطہ نمبر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کردیا جس پر گایاتری سئی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔

    شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں دھت ہوکر گھر میں پیزا ڈیلیور کیا بعد ازاں اس نے رابطہ نمبر پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلکیشن واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں شیئر کردیا، اس شرمناک حرکت کے بعد سے مسلسل نامعلوم افراد کی جانب سے کالز آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے بھارتی شہر چنائے کے پولیس اسٹیشن میں پیزابوائے کے خلاف شکایت درج کرائی۔ گایاتری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کو تمام معاملے سے آگاہ کیا۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

  • موسیقی کے لیے سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آنے والی گلوکارہ

    موسیقی کے لیے سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آنے والی گلوکارہ

    دنیا بھر میں شاید پاکستان کو ایک ایسے ملک کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہو جہاں خواتین پر ظلم و ستم ہوتا ہو، یا جہاں دہشت گردی پنپتی ہو، لیکن ایک سعودی خاتون کے لیے پاکستان، ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوا۔

    یعقوب نامی یہ خاتون 6 سال قبل سعودی عرب سے پاکستان آئیں۔ سعودی عرب کے سخت قوانین کو چھوڑ کر، جو خواتین پر زیادہ شدت سے لاگو ہوتے ہیں، جب وہ پاکستان آئیں تو انہیں حقیقی معنوں میں آزادی کا احساس ہوا۔

    بقول یعقوب کے انہیں زندگی میں پہلی بار علم ہوا کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے یہاں اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل کا موقع بھی ملا، جو گلوکاری کرنا تھا۔

    یعقوب نے اس یونیورسٹی سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا جہاں اس نے داخلہ لیا۔ وہ وہاں کمپیوٹر سائنسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

    بہت جلد یعقوب کا رابطہ پاکستانی موسیقی کے شعبہ میں سرگرم اور نمایاں افراد سے ہوگیا اور اسے ٹی وی کی مشہور میوزک سیریز نیسکیفے بیسمنٹ میں پس پردہ گلوکار کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔

    اس کے بعد یعقوب نے اپنے طور پر گلوکاری شروع کردی۔

    موسیقی لوگوں کے درمیان فاصلے مٹانے میں معاون *

    یعقوب بتاتی ہے، ’میں جانتی تھی کہ میری آواز اچھی ہے اور میں گا سکتی ہوں۔ لیکن میں نے اسے بطور کیریئر اپنانے کا کبھی نہیں سوچا۔ میں جس معاشرے کا حصہ تھی وہاں شوبز میں ہونا نہایت ہی معیوب بات تھی‘۔

    انہوں نے ایک معروف برطانوی میوزک بینڈ کولڈ پلے کے ایک گانے کو دوبارہ گایا اور اسے بے پناہ پذیرائی ملی۔

    یعقوب کا کہنا ہے کہ اب وہ کور سونگز (پہلے سے گائے ہوئے گانوں کو نئے انداز سے گانے) کا سلسلہ ختم کر چکی ہے۔ اب وہ اپنی موسیقی ترتیب دے رہی ہے۔

    یعقوب کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اس کے خاندان نے اس پر زور دینا شروع کردیا کہ وہ واپس سعودی عرب لوٹ آئے تاہم وہ انہیں اس بات پر منانے میں کامیاب رہی کہ وہ مزید کچھ عرصہ یہیں رہنا چاہتی ہے۔

    اس نے بتایا کہ اس کے خاندان اور خاص طور پر والد نے اس کی بھرپور حمایت کی اور کبھی اسے اپنے خواب کی تکمیل سے نہیں روکا۔ ’میں نے اپنے والد سے ہزاروں دفعہ پوچھا، کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں گانا چھوڑ دوں؟ اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو میں ایسا ہی کروں گی لیکن ان کا جواب ہر بار نفی میں ہوتا ہے‘۔

    یعقوب فی الحال پاکستان میں ہی ہے اور موسیقی کی دنیا میں اس کا سفر جاری ہے۔