Tag: انڈس شیلڈ 2024

  • انڈس شیلڈ 2024 : اتحادی ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

    انڈس شیلڈ 2024 : اتحادی ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

    راولپنڈی : پاکستان میں جاری ’انڈس شیلڈ‘ مشقوں میں اتحادی ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام اور ائیر چیفس نے بھرپور شرکت کی۔

    اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024مشقوں نے پاک فضائیہ کے کثیرالجہتی جنگی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے ذریعے مختلف ممالک کی فضائی افواج میں تعاون کو فروغ ملا، سری لنکن ایئرچیف ایئرمارشل راجا پاکسے نے ایئر چیف سے ملاقات کی۔

    علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ائیر ہیڈ کواٹرز آمد پر سری لنکن ایئرچیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر چیف نے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا، ایئر چیف نے انڈس شیلڈ 2024میں سری لنکن نمائندگی کو سراہا۔

    سری لنکاکے ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، سری لنکن ایئر چیف نے عسکری اور فضائی شعبے میں انڈس شیلڈ کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سری لنکن ائیر چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا، سری لنکن ایئر چیف کاپاک فضائیہ کےسائبر کمانڈ سمیت ایئر آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

    پاکستان میں مصحف ایئر بیس پر جاری ’انڈس شیلڈ 2024‘ مشقوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے علاوہ عرب جمہوریہ مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے فوجی دستے شامل ہیں۔

    انڈس شیلڈ کا مقصد مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا ہے، فضائی مشق سے فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

    فضائی مشق علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک میں مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہے۔

    انڈس شیلڈ 2024 مشقیں شریک اتحادی ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

  • پاکستان ایئر فورس کی کثیر الملکی فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ 2024’ کا انعقاد

    پاکستان ایئر فورس کی کثیر الملکی فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ 2024’ کا انعقاد

    اسلام آباد : پاکستان کثیر الملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کی میزبانی کے لئے تیار ہے ، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر فضائی مشق کا مشاہدہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد ہونے جارہا ہے ، کثیرالقومی فضائی مشق میں ترکیہ، سعودی اور مصری فضائیہ سمیت دیگراہم ممالک شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر فضائی مشق کا مشاہدہ کریں گے ، اس موقع پر آرمی چیف کومشق کے وسیع دائرہ کار سےمتعلق میں جامع بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    انڈس شیلڈ کا مقصد مشق میں حصہ لینےوالےممالک کےدرمیان باہمی تعاون بڑھانا ہے ،فضائی مشق سےفوجی تعاون کومضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

    فضائی مشق علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کےعزم کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک میں مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو فروغ دینےمیں کرداراداکرتی ہے۔

    انڈس شیلڈ شریک فضائی افواج کےدرمیان باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم ہے۔