Tag: انڈس ہائی وے

  • جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مورو واقعے کے خلاف مبینہ طور پر سندھ کی 3 یونیورسٹیز کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ادویات سے بھرا ٹرک نذر آتش کردیا۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں مورو واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر نجی یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    مظاہرین کے احتجاج کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شاہراہ کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک نذر آتش کردیا جو ادویات لے کر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    سکھر: کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کنسٹرکشن کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    خط کے متن مطابق بڈل نامی ڈاکو نے کنسٹرکشن منیجر کو فون کر کے 50 لاکھ روپے نقد، 2 موبائل فونز، اور ایک موٹر سائیکل دینے کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کام کرنے والے مزدوروں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

    چینی کمپنی کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی کشمور اور ڈی سی کشمور کو بھی ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا ہے، کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ مقامی انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    حکومتی اقدامات میں، چینی کمپنی کی جانب سے موصول خط پر محکمہ داخلہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو چینی کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علاقے میں کام کرنے والی کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

  • دادو : انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق

    دادو : انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق

    دادو: انڈس ہائی وے پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت 8 زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں مراد کھوسو کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار افراد درگاہ پر زیارت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، جس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب شور کوٹ میں موٹروے باہو انٹر چینج کے قریب وین اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 نے بتایا کہ وین ڈرائیورکونیندآجانےکی وجہ سےگاڑی کھڑی کارسےٹکرائی۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں اس کے علاوہ جاں بحق کرمنل کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7  افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    ریجا گوٹھ پر گاڑی، وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی شناخت نہ ہوسکی تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

  • لکی مروت میں اغوا کے بعد بچے کا قتل، لواحقین کا شدید احتجاج، انڈس ہائی وے بند، چوکی نذر آتش

    لکی مروت میں اغوا کے بعد بچے کا قتل، لواحقین کا شدید احتجاج، انڈس ہائی وے بند، چوکی نذر آتش

    لکی مروت: گنڈی خان خیل سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش آج کھیتوں سے برآمد ہونے کے بعد بچے کے لواحقین نے گنڈی چوک پر شدید احتجاج کیا جس میں شہر کی سول سوسائٹی تنظیمیں بھی شامل ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے گنڈی خان خیل سے ایک بچے محمد اویس کو ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، جس کی لاش آج ملی، لواحقین نے گنڈی چوک پر بچے کی لاش رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔

    احتجاج کے باعث کراچی پشاور انڈس ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند رہی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مشتعل افراد نے پولیس چوکی اور ریسکیو 1122 پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں مظاہرین نے پولیس چوکی کو نذرِ آتش کر دیا۔

    آج دن بھر بچے کے اغوا اور قتل کے خلاف لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری رہا، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔

    تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد احتجاج دیگر علاقوں میں بھی پھیل گیا، مظاہرین نے گنڈی چوک کے بعد کرم پل روڈ بھی بلاک کر دیا، احتجاج میں شہر کی مختلف سول سوسائٹی تنظیمیں بھی شریک ہو گئیں۔

    انتظامیہ اور کمیٹی ممبران نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، کمیٹی میں ایم این اے مولانا انور، انور حیات، ضلع ناظم اور دیگر مشران شامل تھے، تاہم مظاہرین نے کمیٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

    بعد ازاں لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ علاقے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کیا جائے گا، اور واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، بچے کا پوسٹ مارٹم ہوگا اور ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں گے۔

    دوسری طرف مظاہرین نے کمیٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہےگا، ان کا مطالبہ تھا کہ مقدمے میں سیون اے ٹی اے کی دفعہ بھی شامل کی جائے۔

    دریں اثنا، مشتعل افراد نے ایک بار پھر پولیس چوکی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی، پولیس چوکی کو آگ بھی لگا دی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، مظاہرین کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کی گئیں۔

  • سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: صوبہ سندھ کے شہر سہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون انڈس ہائی وے پر لکی شاھ صدر کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کار کا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے کار الٹ گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد علی اصغر لغاری اور ان کا ڈرائیور زاہد حسین شامل ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سہون اسپتال منتقل کردیں۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق

    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم ہوا، حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچوں سمیت 10 افراد شامل ہیں۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے 17 افراد کو فوری طبی امداد کے لیےجامشورو کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمیوں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جبکہ وین لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔


    سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق


    خیال رہے کہ 18 اکتوبر 2017 میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 4 جولائی 2017 کو حیدرآباد کے قریب میانی فاریسٹ کےقریب کوچ الٹنے کےنتیجےمیں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو: سندھ کے شہر دادو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،اسپتال منتقلی کے دوران دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.

    حادثے میں دیگر زخمیو ں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

  • جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے سبب چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جام شورو کے قریب انڈس ہائی وے پر مانجھند کے مقام پر تیز رفتار ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

    حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

    وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جام شورو سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    یاد رہے 24 مئی کو بھی انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس میں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی جس کے سبب آٹھ افراد ہلاک ہوئے ان میں تین بچے بھی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک