Tag: انڈس ہائی وے

  • راجن پور: ویگن اور ٹرک میں تصادم، 3افراد جاں بحق ، 3زخمی

    راجن پور: ویگن اور ٹرک میں تصادم، 3افراد جاں بحق ، 3زخمی

    راجن پور: انڈس ہائی وے پر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر راجن پور سے ڈی جی خان جانے والی وین کو مخالف سمت سے آنے والےتیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا زخمیوں میں ایک مرد ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

     جاں بحق ڈرائیور کا تعلق جام پور سے تھا۔

  • جامشورو،مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم،4 جاں بحق،2 زخمی

    جامشورو،مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم،4 جاں بحق،2 زخمی

    جامشورو/ سکھر:  انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور رکشے ٹکرا گئے، چار افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ ادھر سکھر ٹول پلازہ پر وین کا گیس سلینڈر پھٹ گیا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے مہران یونیورسٹی کے سامنے مسافرکوچ اوررکشہ کے تصادم نےچارافراد کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق رکشہ رونگ سائیڈ سے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ مرنے والوں میں دو خواتین سمیت رکشہ ڈرائیور شامل ہے جبکہ دوزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا.

    حادثے کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کیا،ٹول پلازہ سکھر پر گھو ٹکی سے شکارپور میلے میں جانے والی مسافروین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوروین کا گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم بروقت امدادی کارروائی کرکے تمام مسافروں کو بچالیا گیا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو اپنی مدد آپ اور پولیس کی مدد سے بچایاگیا۔ حادثے کے بعد وین ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

  • راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم،2جاں بحق،1زخمی

    راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم،2جاں بحق،1زخمی

    راجن پور انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے پر افضل آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔