Tag: انڈونیشیاء

  • انڈونیشیاء، فوجی طیارے کوحادثہ، 13 افراد جاں بحق

    انڈونیشیاء، فوجی طیارے کوحادثہ، 13 افراد جاں بحق

    جکارتہ : انڈونیشیا میں فوجیوں کے کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والا کارگو طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار 3 پائلٹ اور 10 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاء فضائیہ ایئرفورس کا ہرکولس سی 130 طیارہ صوبہ پاپوا میں اپنی منزل کے قریب ہی راستے میں آنے والے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں فوجیوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضروری سامان منتقل کیا جا رہا تھا، طیارے میں 3 پائلٹ اور 10 فوجی اہلکار سوار تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے چیف آف اسٹاف آگسٹ سپریانتا نے حادثے کی وجہ موسم کی خرابی کو بتایا ہے۔

    جب کہ خبر رساں ادارے رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا کے ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنل کے ڈائریکٹر آئیون احمد رسکی ٹائٹس نے کہا کہ ملبے اور لاشوں کو ومینا منتقل کیا جا رہا ہے، ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

    یاد رہے انڈونیشیاء میں گزشتہ برس جون سے اب تک انڈونیشیئن فضائیہ کے تین بڑے حادثے ہو چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 131 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں یہ حادثات سماٹرا جزیرے، سولا ویسی اور گویا کرتا میں پیش آئے اور تینوں حادثات کی وجاہات کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

  • انڈونیشیاء کے بحری علاقے میں ملائشیا کے تیل بردارجہازکویرغمال بنا لیا گیا

    انڈونیشیاء کے بحری علاقے میں ملائشیا کے تیل بردارجہازکویرغمال بنا لیا گیا

    کوالالمپور: پیر کے روز ملائیشیاء سے روانہ والے مال بردار جہاز ”ویئر ہارمنی” کو انڈونیشاء کے جزیرے بٹام میں اغواء کر لیا گیا ہے،اغواء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم انفورسمنٹ ایجینسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اغواء ہونے والی آبدوز "ویئر ہارمنی” اس وقت انڈونیشیاء کے جزیرہ بٹام میں موجود ہے جسے اغواء کر لیا گیا ہے تا ہم اب تک نہ تو اغواء کاروں کی وابستگی اور نہ ہی اُن کے مطالبات کا پتہ چل سکا ہے۔

    واضح رہے کہ آئل لے جانے والا جہا ملائیشیاء کے تینجنگ پورٹ سے پیر کے روز تقریباً چارلاکھ ڈالرکی مالیت کا آئل لے کر روانہ ہوئی تھی جسے اغواء کر لیا گیا ہے،ملائیشیاء حکومت کی جانب سے سیکیورٹی رسک کی وجہ سے جہاز میں موجود عملے کی تعداد اورشناخت کا بارےمیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    یاد رہے حال ہی میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس برائے میری ٹائم بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کھلے سمندرمیں مال بردار جہازوں کے اغواء اور لوٹ مار کی وارداتوں میں 1995 کے مقابلے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تا ہم اب بھی چند ناخوشگوار واقعات نائجیریا میں پیش آئے ہیں جس کا سدباب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔