Tag: انڈونیشیا صدر

  • انڈونیشیا کے صدر کا کرونا ویکسین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ

    انڈونیشیا کے صدر کا کرونا ویکسین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ

    جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر نے کرونا ویکسین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین تک ہر ایک کی رسائی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین تک ہر ایک کی رسائی کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو جن عالمی مسائل کا سامنا ہے اقوام متحدہ کو اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

    ویدودو نے 11 ویں آسیان یو این سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں عالمی برادری کی توقعات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اس کے لیے کوششیں کرے گا تو اس پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کرونا ویکسین اور ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کو فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے، وباؤں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور آسیان ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کر سکتے ہیں۔

    انڈونیشیا کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

    انڈونیشیا کے صدر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے فنڈز اور درکار طبی سامان کی دستیابی کے لیے آسیان اپنی کوششیں کر رہی ہے۔

    انھوں نے توہین آمیز خاکوں کے سلسلے میں یہ بھی واضح کیا کہ یو این پلیٹ فارم پر نفرت انگیز بیانات کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، دینی حساسیت کی حامل علامات اور اقدار کا احترام کرنا چاہیے، اظہار بیان کی آزادی کوئی حتمی اور مطلق چیز نہیں۔

  • وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے انڈونیشین صدر جوکو ودودو سے کہا ’انڈونیشیا کے عوام پر آنے والی قدرتی آفت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ انڈونیشیا کے عوام کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے، اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی، کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں۔ انھوں نے انڈونیشیا سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں سونامی سے 281 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز آتش فشاں پھٹنے کے باعث سمندر میں سونامی کی لہریں پیدا ہونے سے انڈونیشیا میں زبردست تباہی پھیلی، صبح کے وقت آبنائے سنڈا کے ساحل سے سونامی کے ٹکرانے سے جزیرۂ کراکاٹوا کو شدید نقصان پہنچا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔