Tag: انڈونیشیا طیارہ حادثہ

  • انڈونیشیا طیارہ حادثہ، آخری خواہش پوری کرنے کے لیے منگیتر کا فوٹو شوٹ

    انڈونیشیا طیارہ حادثہ، آخری خواہش پوری کرنے کے لیے منگیتر کا فوٹو شوٹ

    جکارتہ: سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشی طیارے کے حادثے میں ایک ایسا نوجوان بھی ہلاک ہوا جس کی 11 نومبر کو شادی تھی، لڑکی نے اپنے منگیتر کی آخری خواہش پوری کر کے سب کو آبدیدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں 29 اکتوبر کو ہونے والے اندوہناک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نے سفر پر جانے سے قبل اپنی منگیتر سیاری سے چھوٹا سا مذاق کیا جو واقعی سچ ثابت ہوا۔

    منگیتر سیاری  کا کہنا تھا کہ ’پراتما 28 اکتوبر کو جکارتہ اپنے دفتری کام سے گئے تھے، گھر واپس آنے سے قبل ائیرپورٹ پر اُن سے میری مختصر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کیا کہ اگر میں 11 نومبر تک نہ لوٹ سکوں تو جو جوڑا تمھارے لیے پسند کیا وہ زیب تن کر کے تصویر بنوانا اور مجھے ضرور بھیج دینا‘۔

    لڑکی کا کہنا تھا کہ پراتما 29 اکتوبر کو  جکارتہ گئے اور پھر انہوں نے شادی کی چھٹیاں لے لیں تھیں، وہ دارالحکومت سے پنگگال پنانگ اپنے گھر شادی کی غرض سے ہی آرہے تھے مگر افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا‘۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا طیارہ حادثہ، مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا

    سیاری کا کہنا تھا کہ ’میں پراتما کے بچھڑنے کس قدر غمزدہ ہوں اس کا شاید ہی کوئی اندازہ لگا سکے مگر میں اپنے منگیتر کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور 11 نومبر کو وہی لباس زیب تن کر کے دلہن بن کر تصاویر بنوائیں‘۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی اسٹیٹس شیئر کیا جس میں لکھا کہ ’میں نے تمھاری طرح مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمھارے ساتھ جا کر لینے والا شادی کا جوڑا اور انگھوٹھی پہن کر تمھاری آخری خواہش پوری کردی‘۔

    ایک اور پوسٹ میں سیاری کا کہنا تھا کہ ’ہم 13 سال سے ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے تھے بلکہ ہمارے درمیان محبت کا رشتہ بھی تھا‘۔

    واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جکارتہ ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ پندرہ منٹ بعد ہی جاوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں موجود  تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم دوسرے بلیک باکس کی تلاش کا کام گزشتہ دنوں حکام نے روک دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا طیارہ حادثہ، جہاز میں پہلے سے تکنیکی خرابی تھی، رپورٹ

    دوسری جانب طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے تفصیلات سامنے لانے اور ایئرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ کمپنی کے مالک نے حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی تھی۔

    قبل ازیں تحقیقاتی افسران کے مطابق بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئیں کہ دوران پرواز انجن میں خرابی تھی جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کو شور کی وجہ سے تشویش بھی تھی۔

    بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آئی  تھی کہ پائلٹ بروقت اقدامات کر کے جہاز کو باحفاظت اتار سکتا تھا مگر وہ ناتجربے کاری کی وجہ سے کچھ بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

  • انڈونیشیا طیارہ حادثہ، مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا

    انڈونیشیا طیارہ حادثہ، مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا

    جکارتہ: سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشین طیارے کے مسافروں کی تلاش کا کام دو ہفتے بعد روک دیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو کے سربراہ نے مسافروں کی تلاش کے لیے کیے جانے والا آپریشن روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد آپریشن روکا جارہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے جس میں سے 76 افراد کی شناخت کرتے ہوئے انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    سربراہ سرچ اینڈ ریسکیو نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم ہر شخص کو مطمئن نہیں کرسکے جبکہ متاثرہ طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

    واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جاوا کے سمندر میں لائن ایئر کا مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے تفصیلات سامنے لانے اور ایئرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ کمپنی کے مالک نے حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی تھی۔

    قبل ازیں تحقیقاتی افسران کے مطابق بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئیں کہ دوران پرواز انجن میں خرابی تھی جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کو شور کی وجہ سے تشویش بھی تھی۔

    بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پائلٹ بروقت اقدامات کر کے جہاز کو باحفاظت اتار سکتا تھا مگر وہ ناتجربے کاری کی وجہ سے کچھ بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

  • انڈونیشیا طیارہ حادثہ، جہاز میں پہلے سے تکنیکی خرابی تھی، رپورٹ

    انڈونیشیا طیارہ حادثہ، جہاز میں پہلے سے تکنیکی خرابی تھی، رپورٹ

    جکارتہ: انڈونیشیا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشی طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسران نے انکشاف کیا کہ بلیک باکس سے ملنے والے شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ دورانِ پرواز ایئر اسپیڈ کی ریڈنگ درست نہیں تھی۔

    حکام کے مطابق طیارے میں خرابی گزشتہ پروازوں کے دوران بھی موجود تھی جسے دور نہیں کیا گیا، فضا میں بلندی کی ریڈنگ اور پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کی ڈیوائسز بھی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا سبب بنیں۔

    بلیک باکس سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چارپروازوں کے دوران جہاز کی رفتار میں بے ترتیبی پائی گئی مگر حکام نے اس خرابی کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    مزید پڑھیں:  نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

    تحقیقاتی افسران کے مطابق بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئیں کہ دوران پرواز انجن میں خرابی تھی جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کو شور کی وجہ سے تشویش بھی تھی۔

    بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پائلٹ بروقت اقدامات کر کے جہاز کو باحفاظت اتار سکتا تھا مگر وہ ناتجربے کاری کی وجہ سے کچھ بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

    دوسری جانب طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے تفصیلات سامنے لانے اور ایئرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ کمپنی کے مالک نے حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس

    یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو جکارتہ سے اڑنے والا بوئنگ720 میکس 8 جیٹ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جہاز میں بیٹھے تمام 179 ہلاک ہوگئے جن میں سے اب تک 6 کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں جبکہ بقیہ کی تلاش کے لیے گزشتہ پانچ روز سے آپریشن جاری ہے۔

  • انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی

    انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی

    انڈونیشیا : مال بردار فوجی طیارہ شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد142 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق انڈونیشیا کے ایئرفورس کا مال بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد رہائشی عمارت پرجا گرا، یہ حادثہ مدان نامی شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا، طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 142افراد جاں بحق ہوگئے۔

    انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیرِ استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 101 مسافروں سمیت113  افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔

    انڈونیشا کی فوج کے ترجمان فواد بسیا نے طیارے میں موجود تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 2009 میں بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔