Tag: انڈونیشیا

  • لکڑی کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن  پاک

    لکڑی کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک

    جگارتہ : انڈونیشیا میں لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا گیا ، قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشا کے شہری نے لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا، شوف وتی اللہ مُحزیب کا کہنا ہے پانچ عشاریہ آٹھ فٹ اونچا کلام پاک کا یہ نسخہ نوسال میں تیار کیا گیا ہے۔

    شوف وتی اللہ مُحزیب نے اس قرآن شریف کو لکڑی کو تراش کر لکھاہے اور عربی حرفِ تہجی کو سنہرے رنگ سے نمایا ں کیا گیا ہے، اس خوبصورت قرآن پاک کا ہر پارہ 5.8لمبا اور 4.6چوڑا ہے۔

    قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔

    شوف وتی اللہ مُحزیب نے بتایا قرآنی آیات کو لکڑی پر کندہ کرنے سے پہلے مسلم ماہرین سے منظوری طلب کی تھی ، اس کے بعد آثار قدیمہ کی نقل و اشاعت کے ساتھ نقل کیا، قرآن کریم کے ایک صفحے کو پورا کرنے کے لئے ایک مہینہ لگا۔

    خیال رہے انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔

    مزید پڑھیں : دنیا کے طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تیار

    یاد رہے  2017 مصر کے خطاط نے ہاتھ سے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ تیار کیا تھا ،  مصر کے سعد محمد نے رسمی تعلیم حاصل نہیں کی مگر قرآن پاک سے عقیدت میں انہوں نے اپنے خرچے پر تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن پاک کی ایک ایسی جلد تیار کی ، جو اب تک کا سب سے طویل قرآن پاک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل 2012 میں افغانستان میں قرآن کی ایک جلد شائع کی گئی جو کہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ اس کی لمبائی 2.2 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر ہے۔ اس کے 218 صفحات ہیں، اس کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔

  • انڈونیشیا میں روزے داروں کو سحری میں جگانے  کیلئے جنگی طیاروں کا استعمال

    انڈونیشیا میں روزے داروں کو سحری میں جگانے کیلئے جنگی طیاروں کا استعمال

    جکارتہ : انڈونیشیا میں مسلمانوں کو سحری میں جگانے کے لیےجنگی طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے، ترجمان انڈونیشی فضائیہ کا کہنا ہے ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جنگی طیارے روزے داروں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں ، جزیرہ جاوا میں آبادی کے اوپر جنگی طیارے چلی پروازیں کر کے رمضان بھر سحری کیلئے جگانے کا کام انجام دیتے ہیں، ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں ۔

    فجر سے قبل مسلمانوں کو سحری کیلئے جگانے کی ذمہ داری انڈونیشی فضائیہ کی ہے، انڈونیشی فضائیہ کے ترجمان سوس یوریس نے بتایا کہ ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں، انہیں صبح 10 بجے کے بعد روزے کی حالت میں طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ برسہا برس سے ہمارے یہاں یہ روایت چلی آرہی ہے ، اس روایت کو زندہ رکھنے کا مقصد انڈونیشیا کی عوام اور فضائیہ کے تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے ۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو سحری کی خاطر جگانے کیلئے طیاروں کے شور کو پسند نہیں کرتے ۔

    خیال رہے انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، یہ 17508جزائر پر مشتمل ہے ، آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔

    جزیرہ جاوا میں انڈونیشیا کی 50فیصد سے زیادہ آبادی بسی ہوئی ہے، یہ آسیان گروپ کا بانی ملک جی20کا رکن ہے جبکہ قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کا 15واں اور مجموعی قومی اعتبار سے بین الاقوامی اقتصادی طاقت مانا جاتا ہے ۔

  • انڈونیشیا: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

    انڈونیشیا: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، اب تک ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اکتیس ہو گئی ہے جب کہ 13 افراد لا پتا ہیں۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ بینگ کولو صوبے میں 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، سیلاب سے سینکڑوں عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    حکام کے مطابق سیلاب شدید ہے تاہم مقامی اور قومی اتھارٹیز مستعدی سے اپنا کام کر رہی ہیں جب کہ ریڈ کراس نے بھی متاثرہ علاقوں میں رضا کار بھیج دیے ہیں۔

    پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں جنوبی جزیرہ سماٹرا میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

    حکام کی جانب سے مختلف بیماریاں پھیلنے کے حوالے سے بھی خبردار کر دیا گیا ہے کیوں کہ صاف پانی کی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جل، اجل بن گیا، موزمبیق میں سیلاب نے تباہی مچا دی

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، سارا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

    انڈونیشین حکام کے مطابق متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباََ 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جب کہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اکثر تباہ کن زلزلوں، سیلاب اور سونامی کی زد میں رہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 88 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 70 افراد زخمی اور 15 لا پتا ہوگئے تھے۔

  • انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    جکارتا: انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے انتخابات سرکاری عملے کے لیے خونیں ثابت ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے انتخابات میں خدمات انجام دینے والے تین سو کے قریب اہل کار اپنی زندگی کی باز ہار گئے.

    اس پراسرار واقعے کی کوئی واضح توجیہہ سامنے نہیں آئی ہے، البتہ انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اموات تھکن اور بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

    انڈونیشیا کے الیکشن حکام کے مطابق رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں خدمات سرانجام دینے والے 287 پولنگ اسٹیشن ملازمین اور 18 پولیس اہل کار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس کی وجہ کام کا دباؤ اور ضرورت سے زیادہ ذمے داریوں کو ٹھہرایا گیا،

    اس واقعے نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی ہے. یاد رہے کہ انڈونیشیا میں بھی پاکستان کے مانند ایک ہی دن میں انتخابات ہوتے ہیں.

    اس سانحے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ انتخابات کو پورے ملک میں ایک ہی روز کرانے کی روش تبدیل کی جائے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ دو ہزار سے زاید عملے کو مختلف بیماریوں نے آن لیا،  انتخابات میں 26 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا.

    خیال رہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے  ہیں، انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

  • انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، 17 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بینگکولو کے 9 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    انڈونیشین حکام کے مطابق متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباََ 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں میں مون سون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔

    انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اکثر تباہ کن زلزلوں، سیلاب اور سونامی کی زد میں رہتے ہیں۔

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 88 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 70 افراد زخمی اور 15 لاپتہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھرجوکو ویدودو کامیاب

    انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھرجوکو ویدودو کامیاب

    جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے، انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں جوکوویدودو اور ان کے حریف پرابوو سوبیانتو دونوں نے فتح کا اعلان کردیا۔

    جوکوویدودو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حتمی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے لیکن رائے عامہ کے 12 سروے نے واضح نتائج دیے ہیں جو بتا رہے ہیں جوکو ویدودو نے 54 اور پرابوو سوبیانتو نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    دوسری جانب سابق فوجی جنرل پرابوو سوبیانتو نے صدارتی انتخابات میں 62 فیصد ووٹ حاصل کرکے انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

    انڈونیشیا کے جنرل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے ملک بھر میں قائم 8 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے 808 کے نتائج جاری کیے تھے جس کے مطابق پرابوو سوبیانتو نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    انڈونیشین انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار817 نشستیں ہیں اور انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے 4 لاکھ 43 ہزار پولیس اور 4 لاکھ 20 ہزار فوجی اہلکار تعینات تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کی کُل آبادی 26 کروڑ 40 لاکھ ہے اور اس کے 33 صوبے ہیں۔

  • انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سلویسی آئی لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد اہل علاقہ کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے عمارتیں لرز اُٹھیں تھیں اور شہری خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، جبکہ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

    تفصیللات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مالوکو اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، جبکہ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کا مرکز صوبے کے ساحلی شہر ٹیرناٹے سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور زیرسمندر تھا، حکام کی جانب سے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حکام کے مطابق زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا، درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاپوا کے کئی علاقے زیرآب ہیں، جبکہ ریسکیو عملے کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    انڈونیشیا کے متاثرہ علاقوں میں پندہ دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ تقریباﹰ چھ ہزار آٹھ سو افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    انڈونیشیا میں بارشوں کے موسمی طوفانوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب آنے کے واقعات کثرت سے پیش آتے ہیں، قبل ازیں متعدد واقعات میں سینکڑوں شہری مارے جاچکے ہیں۔

    17000 جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا جہاں لاکھوں افراد ان پہاڑی سلسلوں کے قریب رہتے ہیں جہاں کثرت سے سیلاب آتے ہیں، اور نظام زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں انڈونیشیا کے علاقے سیلوویسی میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 59 افراد ہلاک 25 لاپتہ

    قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشی پارک میں دیوہیکل کموڈو ڈریگن گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    انڈونیشی پارک میں دیوہیکل کموڈو ڈریگن گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    رِنکا: انڈونیشیا کے ایک چھوٹے جزیرے رنکا کے کموڈو نیشنل پارک میں دو دیوہیکل کموڈو ڈریگن اچانک گتھم گتھا ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں خوف ناک جنگ چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جزیرہ رنکا پر ایک انڈونیشی پارک میں دو کموڈو ڈریگن اچانک لڑ پڑے، کافی دیر تک دونوں میں خوف ناک جنگ چھڑی رہی۔

    کموڈو نیشنل پارک میں چھڑنے والی کموڈو جنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

    سیاہ رنگ کے دیوہیکل کموڈو ڈریگن ایک دوسرے پر داؤ پیچ استعمال کرتے رہے اور زمین پر ایک دوسرے کو پٹختے رہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کے خوف ناک مناظرنہیں بلکہ یہ دل چسپ مناظر انڈونیشیا کے ایک پارک کے ہیں۔

    ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی کوشش کرنے والے کموڈو ڈریگنز کی انوکھی ریسلنگ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں مگرمچھ خاتون سائنس دان کو نگل گیا

    کموڈو ڈریگنز کی لمبائی دو میٹر کے قریب ہے جب کہ ان کا وزن تقریباً 80 کلو گرام بتایا گیا، پارک کی سیر کرنے والے سیاح لڑائی کا منظر دیکھ کر موبائل سے ویڈیو بنانے میں مصروف ہو گئے۔

    واضح رہے کہ کموڈو ڈریگن کا تعلق چھپکلی کی نسل سے ہے، جو انڈونیشیا کے جزیروں کموڈو، رِنکا، فلورز، گلی موتنگ میں پائے جاتے ہیں، یہ زمین پر موجود چھپکلی کی سب سے بڑی قسم ہے، اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی تین میٹر تک ہے۔