Tag: انڈونیشین خاتون

  • داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر انڈونیشین خاتون کو 15 برس قید

    داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر انڈونیشین خاتون کو 15 برس قید

    بغداد : عراق کی فوج داری عدالت نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کوداعش میں شمولیت اختیار کرنے پر 15 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشی خاتون داعش کے ایک جنگجو کےساتھ شادی شدہ تھی۔ اس کے شوہر کو امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد نے شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ داعشی خاتون شام سے عراق کی نینویٰ گورنری میں داخل ہوئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عراق میں کب داخل ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند ہفتے پیشتر عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں 10 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی تاہم ان میں سے کسی کی سزاپرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عراق کی جیلوں میں 19 ہزار داعشی اور دیگر دہشت گرد قید ہیں۔ ان میں سے 3000کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

  • کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    کوالالمپور: انڈونیشین خاتون کاکہناہےکہ شمالی کوریا کےحکمران کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کوقتل کرنے کےلیےانہیں90ڈالر کی رقم دی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق ملائیشیا میں کم جونگ نیم کےقتل کےالزام میں گرفتارانڈونیشین خاتون کاکہناہےکہ انہیں ایک مزاحیہ ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے لیے90 ڈالر کم جونگ نام کے چہرے پر’بے بی آئل‘ ملنےکےلیےدیےگئے تھے۔

    ملائیشین حکام کےمطابق تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو اعصاب شکن زہریلے مادے’وی ایکس‘ سے ہلاک کیا گیا ہے۔

    حکام نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ خاتون میں کوئی ایسا جسمانی نشان نظر نہیں آیا جس سے یہ پتہ چل سکتا کہ وہ بھی اس زہریلے مادے سے کسی طرح متاثر ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    خیال رہےکہ وی ایکس ایک غیر معمولی تباہ کن کیمیائی ہتھیار ہے اور اس کا ایک قطرہ بھی انسانی جلد پر گرنے سے انسان مر سکتا ہے۔یہ کیمیکل جلد کے راستے انسانی جسم میں داخل ہو کر نظامِ اعصاب کو تباہ کر دیتا ہے۔

    واضح رہےکہ ’وی ایکس‘ مادے کو اقوامِ متحدہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیاروں کے زمرے میں شمار کرتی ہے۔